حب سرفہ

حب سرفہ 
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
ہمارا آج کا موضوع کھانسی اور گلے کی خراش پر ہے ۔
کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے۔کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے

کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل سانس کی انفیکشن ہے جیسے کہ عام زکام۔ اس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے۔ بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے۔

کانوں میں انفکشنز(جیسے کہ سوئیمرز ایئر)، ناک، اور پھیپھڑوں (جیسے کہ نمونیا) میں انکے ساتھ بھی کھانسی ہوتی ہے۔ سانس کے نالیوں میں خراش کے باعث بھی کھانسی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسے گھرانے جہاں اراکین سیگرٹ نوشی کرتے ہیں بھلے وہ گھر کے اندر کریں یا باہر وہاں بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہوتی ہے ۔

آپ کے نروس سسٹم میں ایک ترسیلی نظام ھوتا ھے جو اس وقت کام کرتا ہے جسم کو کھانسنے کی ضرورت ھوتی ہے۔ وائرل انفیکشن اس ترسیلی نظام کو بہت حساس بنا دیتی ہے ۔ انفیکشن ٹھیک ھونے کے بعد بھی یہ نظام حساس ھی رھتا ھے اور پرانی کھانسی کا سبب بنتا ھے۔

پرانی اور زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی تاہم حساس نوعیت کی ہوتی ہے اور اس کا سبب عموماً وائرل انفیکشن ہوتا ہے۔ یہ خراش کا باعث بننے والی چیزوں سے لگاتار سامنے یا مستقل قائم رہنے والی کسی تنفسی کیفیت کے سبب بھی ہو سکتی ہے
آج کھانسی زکام گلے کی خراش و دکھن گلے کا بیٹھ جانا معدہ کی تیزابیت خشک کھانسی کے لیے ایک بہترین قسم کا نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ گوند کیکر ۔10 گرام ۔ گوند کتیرا ۔ 10 گرام ۔ نشاستہ 10 گرام ۔ ملٹھی ۔10 گرام ۔ خشخاش سفید ۔10 گرام ۔ بہی دانہ ۔10 گرام مغز بادام شیریں ۔10 گرام ۔ 
تمام ادویات کو کوٹ چھان کر باریک سفوف بنا لیں اور چنے برابر گولیاں بنالیں 
2 گولیاں دن میں تین بار چوس لیں یا پانی کے ساتھ کھا لیں 
شدت مرض میں دوا کی مقدار بڑھا سکتے ہیں ۔
اوپر بتائے گئے امراض کے لیے بہترین دواء ہے 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 
 حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)