لعوق خیار شنبر
لعوق خیار شنبر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
خشک سرد موسم سموگ اور نزلہ زکام کھانسی سانس کی تنگی گلے کی خراش دمہ سینے کی جکڑن بلغم کی زیادتی بلغم کا خارج نہ ھونا کھانس کھانس کر پسلیوں کا درد کرنا یہ تمام علامات اس موسم میں نظر آ رہی ہیں اور مطب پر سب سے زیادہ مریض بھی انہی علامتوں اور امراض کے آ رہے ہیں اس سے پہلے ایک شربت جو شربت مرکب برگ بانسہ کے نام سے بنایا جاتا ہے اس کا نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کر چکے ہیں آج ایک لعوق کا نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کیا جا رہا ہے تاکہ آپ اس نسخے کو بنا کر استعمال کریں اور موسمی سختیوں سے بچے رہیں ۔
یہ لعوق بہت سی کمرشل کمپنیاں تیار کر رہی ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ خود گھر میں اس نسخے کو بناہیں اور ایک خالص دواء استعمال کریں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ عناب دیسی اچھی کوالٹی والے ۔ 100 گرام ۔ سپستان ۔ 100 گرام ۔ سونف ۔ 100 گرام ۔ ملٹھی ۔ 100 گرام ۔ گودہ املتاس ایک کلو ۔ چینی ڈیرہ کلو ۔ پانی 3 کلو ۔
تمام ادویات کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور پانی میں بھگو دیں کم از کم 6 سے 8 گھنٹے کے لیے اس کے بعد جوشاندہ تیار کریں جب پانی 2 کلو سے کم رہ جائے تو اتار کر پن چھان لیں اور چینی شامل کر کے قوام بنائیں شربت سے گاڑھا قوام بنانا ہے
یاد رکھیں شربت کا قوام جب مکمل پرفیکٹ بنتا ہے تو اس کی نشانی یہ ہے کہ جب آپ چمچہ پر شربت کو چیک کرنے کے لیے اٹھاتے ہیں تو تار بنتی ہے شربت کی اور مٹی پر شربت کا قطرہ کرانے سے وہ قطرہ وہاں پر ہی ٹھہر جاتا ہے مٹی میں جذب نہیں ہوتا کچے قوام کا قطرہ فورآ مٹی میں جذب ہو جاتا ہے لیکن خمیرہ یا لعوق کا قوام شربت کے قوام سے زیادہ گاڑھا رکھنا ہوتا ہے کیونکہ لعوق اور خمیرہ چاٹنے والی ادویات ہوتی ہیں اور شربت پینے والی دواء ہوتی ہے امید ہے یہ نقطہ آپ کو سمجھ آ گیا ہو گا اور آپ اب آسانی کے ساتھ بنا لیں گے تو جب آپ کا قوام گاڑھا ہو جائے تو آپ آگ سے اتار لیں اور اس کو لکڑی کے ڈنڈے کی مدد سے خوب گھوٹیں اتنا گھونٹنا ہے کہ آپ کی دواء لعوق کے قوام پر آ جائے جب نیم گرم رہ جائے تو اس میں آپ ست لوبان 3 گرام شامل کریں اور مکس کریں دیں اچھی طرح اور ٹھنڈا ہونے پر کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں لو جی آپ کی دواء تیار ہے اگر بتائے گئے طریقے کی مدد سے تیار کریں گے تو 2 سال تک آپ کی دواء خراب نہیں ہو گئی ۔
صبح و شام 1+1 چمچ نیم گرم پانی میں ڈال کر استعمال کریں یا ویسے بھی لے سکتے ہیں چھوٹے بچوں کو نیم گرم پانی یا ویسے ہی انگلی کی مدد سے چٹاہیں شدت مرض میں یہ دواء دن میں 3سے4 بار بھی استعمال کر سکتے ہیں
یاد رہے کہ یہ دواء پیٹ کو نرم کرتی ہے اس لیے مقررہ مقدار کا خیال رکھیں ۔
فوائد اوپر سارے لکھ دیئے ہیں
مزید یہ دواء کھانسی سانس کی تنگی گلے کی خراش گلے کا درد سینے کی جکڑن بلغم کی زیادتی سینے پر کچا ریشہ کو پکا کر خارج کرتی ہے دمہ زکام بلغم کو خارج کرنے والی دواء ہے کھانسی کی شدت کو کم کرتی ہے پسلیوں کے درد جو بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہوں ان میں مفید ہے نزلہ زکام کھانسی اور قبض میں مفید ہے نمونیا والے مریض اس دوا کے ساتھ کشتہ بارہ سنگھا استعمال کریں
4 چاول جنتی مقدار خوراک کشتہ اور ایک چمچ چائے والی شہد کے اوپر ڈالیں ساتھ اس لعوق کی ایک چمچ دن میں دو بار استعمال کریں
ان شاءاللہ تعالیٰ آپ اس کو مفید و مجرب پاہیں گے
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
نوٹ ۔ فیس بک میری تمام پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے میری آئ ڈی کو فالو کر لیں
Comments
Post a Comment