انمول کف سیرپ
انمول کف سیرپ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
موسم کی مناسبت سے آج ایک بہترین شربت کا نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر ہے یہ سیرپ کھانسی نزلہ زکام میں بے حد مفید و مجرب ہے اس کے علاؤہ پسلی کے درد نمونیا دمہ کے اوپر بھی کام کرتا ہے بچوں بڑوں کے لیے بہترین دواء ہے بلا خوف و خطر استعمال کر سکتے ہیں
ہر موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے خاص طور پر اس موسم میں اس دوا کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے ایک بہترین اور معمول مطب نسخہء آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے گھر میں خود بنا کر استعمال کریں اور بہترین رزلٹ لیں
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہء ۔ عناب ۔30 عدد ۔ سپستان ۔50 عدد ۔ تخم خطمی ۔15 گرام ۔تخم خبازی ۔15 گرام ۔ انجیر ۔20 عدد ۔ ملٹھی ۔30 گرام ۔ زوفا ۔ 30 گرام ۔ پروسیشاں ۔ 20 گرام ۔ چینی۔ 2 کلو پانی ساڑھے تین سے چار کلو
تمام ادویات کو موٹا موٹا کوٹ کر پانی میں بھگو دیں اور 8 گھنٹے کے بعد جوشاندہ تیار کریں جب پانی آدھا رہ جائے تو پن چھان کر چینی شامل کریں ایک ابال آنے پر ست لیموں 2 گرام شامل کریں اور میل اتاریں شربت بن جائے اور ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست لوبان 2 گرام شامل کریں اور لال میٹھا رنگ ایک پڑی شامل کریں
اب اس سیرپ کو آپ دن میں تین سے چار بار ایک سے دو چمچ مقدار خوراک کے حساب سے استعمال کریں گے سادہ بھی لے سکتے ہیں اور نیم گرم پانی میں ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں
فوائد اوپر سارے لکھ دیے گئے ہیں
بنائیں استعمال کریں اور فاھدہ حاصل کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment