حب اعصاب سردیوں کا تحفہ بابوں کی خاص دواء
حب اعصاب
سردیوں کا تحفہ
بابوں کی خاص دواء
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہونگے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ سردیوں کا لاجواب تحفہ ہے جو نہ صرف مقوی اعصاب دوا ہے بلکہ یہ دوا بہتے ہوئے نزلہ کا بہترین علاج ہے ساتھ ساتھ یہ دوا مقوی باہ بھی ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ ۔ کشتہ اذراقی یا اذراقی مدبر ۔60 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔30 گرام ۔ فلفل دراز ۔30 گرام منقی بیج نکال کر 100 گرام
منقئ کے علاؤہ باقی تمام ادویات بلکل باریک پیس کر سفوف بنا لیں ۔
منقئ کو صاف کر لیں بیج نکال کر پانی میں ڈبو دیں کم از کم ایک گھنٹہ کے لیے منقئ پھول جائے گا اور مٹی یا ریٹ اگر لگی ہو گی تو اتر جائے گی اس کے بعد پانی سے نکال کر ہاون دستے میں ڈال کر کوٹ لیں اور ساتھ تھوڑی تھوڑی باقی ادویات بھی شامل کرتے جاہیں جب تمام ادویات شامل ہو جائیں اور دوا گولی باندھنے کے لائق ہو جائے تو دانہ مٹر برابر گولیاں بنالیں ۔
فوائد ۔
پانی کی طرح بہتا نزلہ ہو تو ایک ایک گولی صبح و شام ہمراہ دودھ پتی
جسم درد کمر درد بازوں کا درد بازوں کا سن ہو جانا ایک ایک گولی ھمراہ نیم گرم دودھ
قوت باہ کے لئے صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ ایک ایک گولی
سردیوں میں جسمانی درد ہو زیادہ سردی لگتی ہو اعصاب کمزور ہوں تو ایک ایک گولی صبح و شام ھمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں 10/15 دن استعمال کے بعد کم از کم 5 دن کا وقفہ دیں اس کے بعد دوبارہ استعمال کریں
دوران استعمال دواء دودھ و دیسی گھی کا استعمال کریں کیونکہ یہ دوا جسم میں خشکی پیدا کرتی ہے یہ دوا دودھ گھی ہضم کرتی ہے اور جزو بدن بناتی ہے
بے شمار فوائد کی حامل یہ دوا یقیناً سردیوں کا خاص تحفہ ہے جس کی قدر استعمال کے بعد معلوم ہو گی
اپنے ساتھی حکماء سے گذارش ہے کہ اس نسخے کو اپنے مطب کی زینت بناہیں اور خدمت خلق کریں۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن مشورہ و ادویات کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment