اوجاعی کیپسول

اوجاعی کیپسول 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
کچھ وقت پہلے تک دیکھا جائے تو جسمانی دردیں بھی انسان کو 40 سال کے بعد شروع ہوتی تھیں لیکن عجب وقت آ پڑا ہے ک اج 16 سال کا نوجوان بھی بستر سے اٹھتا بعد میں ہے ہائے پہلے اس کے منہ سے نکلتی ہے دیکھا جائے تو نوجوانی میں ہی بڑھاپا طاری ہو رہا ہے 
اس کی وجہ ہماری طرز زندگی ہمارا رہن سہن اور ہماری خوراکیں ہیں آج ہم نے اپنے آپ کو سہل پسند بنا لیا ہے 
ہمارا آج کا نسخہ اوجاعی کیپسول کے نام سے ہے جو ریح ہوا کے درد ،جوڑوں کے درد ، اعصابی درد، کھچاؤ ، جوڑوں پر سوجن ، اعضاء کا جکڑنا اور گھینٹا کا علاج ہے 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف 
اجزاء نسخہء ۔ فلفل سیاہ ۔ 50 گرام ۔ اسگندھ ناگوری ۔ 50 گرام ۔ سورنجان شیریں ۔ 50 گرام ۔ زنجبیل ۔ 50 گرام ۔ میٹھا تیلہ مدبر در شیر ۔10 گرام ۔ 
تمام ادویات کو صاف ستھرا کرنے کے بعد باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں 
صبح و شام ایک ایک کیپسول ھمراہ نیم گرم دودھ کھانے کے بعد شدت مرض میں دن میں تین خوراک لے سکتے ہیں 
بہترین رزلٹ والا فارمولہ ہے 
فوائد کا اوپر بتا دیا گیا ہے 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں ہمیں مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جا 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)