درد شکن فوری اثر نسخہ جات
ہم سے جہاں تک ممکن ہے عوام الناس کی خدمت کے لیئے حاضر ہیں
** § درد شکن فوری اثر § ***
شحم حنظل
بابچی
گندھک آملہ سار
مصبر سیاہ
ثنا مکی
زنجبیل
نرکچور
اجوائن دیسی
ہر ایک 50 گرام
فلفل سیاہ 30 گرام
تمام ادویہ کا باریک ترین سفوف بنا لیں
مندرجہ بالا سفوف 100 گرام میں گاؤدنتی کشتہ شدہ 40 گرام، کچلہ مدبر 20 گرام ، بارہ سنگھا 20 گرام ڈالیں (کشتہ جات کسی بھی طریقے سے کئے استعمال ہو سکتے ہیں)
مقدار خوراک 750 ملی گرام کیپسول بھر لیں.... صبح و شام کھانے کے بعد دودھ نیمگرم کے ساتھ.
تمام جسمانی دردوں میں مجرب دوا ہے، صرف ایک کیپسول 💊 ہی اپنا اثر دکھاتا ہے. نہایت مجرب آزمودہ اور فوری اثر دوا ہے. مریض پہلی خوراک سے ہی خوش ہو جاتا ہے
ہائی بلڈ پریشر والے کو ساتھ "" حب شفا"" کی گولی بھی دیں.
حکیم طارق عزیز چوہدری منڈی فیض آباد
*** *درد شکن مقوی* ***
جلوتری
لونگ دیسی
جدوار خطائی
ہیراہینگ مدبر در روغن زرد
عودصلیب
عقرقرحا
جند بیدستر
زعفران
سب دواؤں کا وزن برابر ہے
سب کا باریک سفوف بناکر نخودی گولی بنا لیں یا کیپسول بھر لیں.
صبح و شام کھانے کے بعد دودھ نیمگرم کے ساتھ دیں
بفضل تعالیٰ مریض پہلے دن ہی مطمئن ہو جاتا ہے. اس دوا سے نہ صرف دردیں ختم ہونگی بلکہ جسم میں طاقت کی لہریں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں. جسمانی و مردانہ قوت بھی بحال ہو جاتی ہے، مستورات میں جنسی بے رغبتی کا خاتمہ ہوتا ہے.
یہ دوا جسمانی دردوں، اعصابی کمزوری ، مردانہ کمزوری، پٹھوں کے درد، ریاحی درد، لنگڑی کے درد، کمر درد کے لۓ مجرب ہے. مستورات کا رکا ہوا خون جاری ہو جاتا ہے. سرسام اور نمونیا میں اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہ ہوگی ان شاءاللہ. Low بلڈ پریشر، بدن کا سن ہونا، بجلی کی شارٹ کا شاک لگنا، جوڑوں کے اعصابی و عضلاتی درد میں نہایت زود اثر اور مطب کو چار چاند لگانے والی کثیرالفوائد دوا ہے.
حکیم طارق عزیز چوہدری منڈی فیض آباد.
*بجلی اثر درد شکن گولیاں* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دردوں کامستقل خاتمہ کرنےوالی لاجواب سو فی صد دیسی دوا ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیارے بھاٸیوں ۔۔۔مہنگا اور محنت سے تیار کیا جانے والا نسخہ ضرور ہے مگر اللہ کے فضل سے لاجواب ہے۔۔۔۔شفإ منجانب اللہ ہے لیکن نسخہ میں کچھ شک نہیں ۔۔۔۔۔
نسخہ مبارک یہ ہے ۔۔۔
ھوالشافی ۔۔۔عقر قرحا اصلی پانچ تولہ ۔۔۔مرچ سیاہ پانچ تولہ ۔۔سونٹھ پانچ تولہ ۔۔۔مگھاں پانچ تولہ ۔۔۔لونگ پانچ تولہ ۔۔جاوتری پانچ تولہ ۔۔۔
زنجفر مدبر در تل سیاہ چار تولہ ۔۔تریاق خام چار تولہ ۔۔۔بیش مدبر در شیر گاٶ چار تولہ ۔۔۔اذراقی مدبر در روغن زرد تین تولہ ۔۔۔۔
زعفران خالص دو تولہ۔۔۔
تر کیب تیاری ۔۔۔
تمام ادویات کا سفوف بنا لیں اور آب تمہ سے چوبیس گھنٹہ تک کھرل کریں اور پھر ۔۔۔
چھوٹے چنے برابر ۔۔دو دو رتی کی گولیاں بنالیں ۔۔۔
مزاج گرم خشک ہے ۔۔۔
طریقہ استعمال ۔۔۔۔
ایک تا دو گولی صبح وشام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دودھ کے ساتھ دیں ۔۔
زنجفر مدبر ۔۔۔۔درتل سیاہ ۔۔
تل سیاہ ڈیڑھ پاٶ ۔۔دیسی گھی ڈیڑھ پاٶ ۔۔۔زنجفر کی ایک ڈلی چار تولہ ۔۔۔
کسی کڑاہی میں تلوں کے درمیان زنجفر رکھ کر اوپر دیسی گھی ڈال دیں اور کڑاہی کو آگ پر رکھ کر نیچے آگ جلاٸیں ۔۔۔تھوڑی دیر بعد کڑاہی میں خود بخود ہی آگ لگ جاٸے گی ۔۔۔جب کڑاہی میں آگ لگ جاٸے تو پھر کڑاہی کے نیچے کی آگ بند کر دیں ۔۔۔۔جب سب کچھ جل کر کوٸلہ ہو جاٸے تو زنجفر مدبر نکال کر بارہ گھنٹہ ادرک کے پانی میں کھرل کر کے رکھ لیں ۔۔۔اور یہ نسخہ میں شامل کریں ۔۔۔اگر ادرک کا پانی نہ ملے تو پھر کنوار گندل کے پانی سے کھرل کر لیں ۔۔۔۔ اور یہ نسخہ میں شامل کریں ۔۔۔۔
فواٸید اس نسخہ کے بیش بھا ہیں ۔۔۔
جوڑوں کے درد پٹھوں کے درد کمر درد ۔۔۔کولہوں کا درد ۔۔۔ مہروں کے درد ۔گردن کا درد عرق النسإ ۔یعنی لنگڑی کادرد ۔تمام جسمانی درد ۔۔پرانی چوٹوں کے درد ۔۔اعصابی کمزوری ۔۔۔اعصابی فالج ۔رعشہ اور مردانہ کمزوری اور عام جسمانی کمزوری کے لیے بھی بھترین دوا ہے ۔۔۔۔
اگر کسی مریض کو تکلیف بھت زیادہ ہو تو پھر اس کو دن میں تین خوراک بھی دی جا سکتی ہے ۔۔۔جب تکلیف کم ہو جاٸے تو پھر صبح وشام کر لیں ۔۔۔
عمر اور تکلیف کے مطابق ایک سے دو گولی استعمال کریں
اس دوا کے مسلسل کچھ عرصہ کے استعمال سے اللہ کے فضل سے دردوں اور کمزوریوں کا مستقل خاتمہ ہو جاتا ہے
کسی خاندانی حکیم صاحب کا عطیہ کردہ نسخہ ہے........
❤❤حب اذراقی بیش والی❤❤
اذراقی مدبر 50 گرام
آب گھیکوار+آب ادرک والا
تیلیہ مدبر در شیر 50 گرام
اسگندھ ناگوری 50 گرام
سورنجاں شیریں 50 گرام
تخم حرمل 50 گرام
گوگل نمبر1 50 گرام
سونٹھ 50 گرام
فلفل سیاہ 50 گرام
مصبر سیاہ 50 گرام
آب کنوار گندل 1 پاؤ
تمام ادویہ باریک کرکے
آب کنوارمیں کھرل کرکے فلفل سیاہ سے تھوڑی سی بڑی گولیاں تیار کرلیں
🌹خوراک🌹
1.تا 2.گولی 3 ٹائم
بعد غذا ہمراہ دودھ
🍁فوائد🍁
اعصابی کمزوری.
اعصابی درد
ریح و بادی کی درد
کمر درد
جوڑ درد
فالج
لقوہ
کیلئے بہت ہی لاجواب اعلی مجرب ترین ہے
🌻🌻مہر راشد سیال🌻🌻
روغن درد روک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔👇👇 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اجوائن دیسی
کلونجی
میتھی
سونٹھ
سرنجان تلخ
قسط تلخ
لہسن تازہ ہر ایک سو سو گرام۔
اجوائن خراسانی نوے گرام۔
تخم جوزماثل سیاہ پچاس گرام ۔
بیش پچیس گرام۔
روغن کنجد دو کلو ۔
روغن زیتون ایک پاؤ۔
تمام خشک ادویہ کو جوکوب کرکے تیل میں ہلکی آگ پر جلالیں پن چھان کر مضبوط ڈھکن والی بوتل میں ڈالکر رکھیں۔
ترکیب استعمال ۔۔ مقام ماؤف پر پانچ چھ قطرے یا زیادہ لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں اور گرم کپڑا لپیٹ کر گرم رکھیں صبح و رات سوتے وقت اگر
تکلیف زیادہ ہو تو تین ٹائم بھی لگا نے میں کوئ حرج نہیں۔
فوائد ۔۔ ہرقسم درد کو فوری کنٹرول کرنے کے لیئے لاجواب تیل ہے ۔ فوری کنٹرول کے ساتھ ساتھ مستقل شفاء سے بھی ہمکنار کردیتی ہے کیونکہ اس تیل میں تمام اجزاء تمام سوداوئ فاضل وجمے ہوے مادوں کو تحلیل کرنے میں لاثانی ہے۔
یہ تیل جوڑوں کےدرد ۔ پٹھوں میں کچھاؤ۔ عرق النساء۔ کمردرد کے لیئے مفید ہے۔ بنائیں آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
آپکی دعاؤں کا طالب۔ حکیم جمیل احمد پیرسباقی۔
مہروں اور جسم کے دیگر جوڑوں میں گیپ ختم کرنے کا لاجواب نسخہ👇👇👇👇
اسگندھ
زنجبیل۔
ستاور۔
قسط شیرین۔
میٹھا سوڈا ۔
موصلی سفید ۔ہر ایک سو سو گرام۔
پپلامول پچاس گرام۔
سرنجان شیرین دو سو گرام۔
ہلدی ایک سو بیس گرام ۔
مصری ایک سو بیس گرام۔
سب ادویہ صاف ستھرے اور اعلی کوالٹی کے لےلیں اور باریک پیس کر ایک ٹی سپون ہمراہ دودھ خالص یعنی ڈبے والا نہ ہو ۔ دن میں تین بار کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے۔
فوائد۔ ۔ کمر درد ۔ گٹھنوں کے درد۔ جوڑوں کے درد۔ یورک ایسڈ کی زیادتی ۔ مہروں اور دیگر جوڑوں کے درمیان گیپ ختم کرنے کے لئے اکسیرالاثر و مفید نسخہ ہے۔ اسکے علاوہ تمام وہ امراض جو کثرت جماع کیوجہ سے لاحق ہوئے ہو مثلاََ مردانہ کمزوری ۔ قلت رطوبات صالحہ۔ احتلام۔ دماغی کمزوری ۔وٹامن ڈی کی کمی ۔عورتوں میں دودھ کی کمی۔ لیکوریا وغیرہ کے لیئے مجرب ہے بنائیں آزمائیں اور اس فقیر پرتقصیر کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
آپکا بھائ حکیم جمیل احمد پیرسباقی۔
کندھوں میں درد و کچھاؤ کے لیئے میرا جو مجرب ہے وہ ہے۔
اوجاعی بینظیر۔
سونٹھ پانچ تولہ۔
فلفل اسود ایک تولہ۔
نوشادر دو تولہ۔
سرنجان شیرین تین تولہ۔
سفوف بناکر ایک ٹی سپون دن میں تین بار ہمراہ قہوہ ادرک پودینہ و دارچینی۔
مزاج۔ ۔ غدی اعصابی۔گرم تر
فوائد۔ ۔ ۔ ویسے تو فوائد لکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا کیونکہ ایک ماہر معالج صرف یہ ایک نسخہ بیشمار امراض وعلامات پر استعمال کروا سکتاہے لیکن چونکہ گروپ میں میرے جیسے مبتدیانِ طب بھی موجود ہے اس لیئے چند خصوصی امراض وعلامات جو اس نسخہ کے استعمال سے دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں تحریر کرتا ہوں۔
پٹھوں میں کچھاؤ۔ چاہے وہ کندھے پہ ہو یاکسی اور مقام پر۔ دائیں طرف عرق النساء۔ وجعالمفاصل بوجہ اضافتِ یورک ایسڈ ۔ مہروں میں عضلاتی پرابلم اور تسکین کبد کیوجہ سے لاحق کمزوری باہ کے لیئے لاجواب نسخہ ہے
بشرطیکہ تمام عضلاتی غذاؤں سے مکمل اجتناب کی جائے۔۔۔۔
آپکا بھائ حکیم جمیل احمد پیرسباقی۔
روغن شفائے درد
👇👇👇👇👇👇
برگ دھتورہ تازہ تین تولہ ۔
برگ قنب تازہ تین تولہ۔
انبہ ہلدی چار تولہ ۔
لہسن تازہ دو تولہ۔
آب پیاز آدھا پاؤ۔
روغن کنجد یا زیتون آدھا کلو۔
👇🌷🌷🌷🌷👇
ترکیب تیاری 👈🏿 برگ قنب اور برگ دھتورہ اور لہسن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے تیل اور پانی میں مکس کرکے ہلکی آنچ پہ رکھ کر اسقدر پکائیں کہ یہ سب کچھ سمیت آب پیاز جل جائے تو آگ بند کرکے تیل پن چھان کر ٹھنڈا کرکے ڈراپر بھر کر مطب کی زینت بنائیں۔
👇🌷🌷🌷👇
ترکیب استعمال👈🏿👈🏿 دو دو قطرے کان میں ڈالیں اور رزلٹ منٹوں میں ملاحظہ فرمائیں۔ علاوہ ازیں یہ تیل تمام جسمانی دردوں کے لیئے بطور مالش استعمال کروائیں اور دعائیں حاصل لیں۔ میرے مطب پہ عرصہ نو سال سے معمول ہے بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
آپکا بھائی 👈🏿👈🏿حکیم جمیل احمد پیرسباقی۔
💚سہارا کیپسول 💚
گوگل مصفی سو گرام کو دیسی گھی بیس گرام کے ساتھ مکس کرکے اتنا کوٹ لیں کہ مومیہ ہوجائے پھر اس مومیہ گوگل کیساتھ درجہ ذیل ادویہ ملاکر گرینڈ کرکے 500ملی گرام کیپسول بھر لیں۔
ادویہ 👇🏾👇🏾
تخم حرمل۔قرنفل ۔دارچینی ۔ مغزجائفل ۔ کلونجی ۔ اسارون ۔ درونج عقربی۔ سرنجان شیرین۔ ہرایک تیس تیس گرام ۔ فلفل سیاہ پندرہ گرام۔ اذراقی مدبر در نمک بیس گرام ۔
مقدار خوراک 👇🏾
👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾
ایک سے دو دو کپپسول ہمراہ نیم گرم دودھ دن میں تین بار یک ساعت بعد از طعام۔
فوائد 👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾👇🏾
یہ نسخہ تمام اوجاع بدن جو اعصابی و عضلاتی تحریک و بوجہ برودت لاحق ہو کو اکسیر ہے خصوصاً بائیں طرف عرق النساء۔ درد کمر ۔ تھکاوٹ سے اوجاع بدن اور بلغمی وجع المفاصل کو نیست ونابود کرکے دردوں سے جڑے مریض چل پڑیں گے۔ اس کے علاوہ یہ کیپسول ضعف باہ کے لیئے بھی میرا باہابار کا مجرب ہے جسم سے سستی ختم کرکے چستی پیدا کرتی ہے ۔ ایک ماہر معالج نسخہ کے اجزائے ترکیبی دیکھ کر سینکڑوں امراض وعلامات کا علاج کرسکتا ہے۔ یہ نسخہ تقریباً چھ سال سے میرا معمول مطب ہے۔ بنائیں استعمال کروائیں اور مجھ ناچیز و کم علم کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
آپکی دعاؤں کا محتاج👈🏽 حکیم جمیل احمد پیرسباقی۔
*معجونِ مفاصلین*
*ھوالشّافی*
برگِ سناء مکی دوسوپچاس گرام.
سونٹھ سوگرام.
زیرہ سیاہ سوگرام.
مگھاں سو گرام
اسارون سوگرام.
سرنجانِ شیرین پانچ سو گرام.
اسگندہ پچاس گرام.
بوزیدان پچیس گرام.
شہد سہ چند.
*ترکیب تیاری* پہلے ہر چیز صاف اور غیرکِرم خوردہ لیں . سناء کو تنکوں . پھلیوں اور کنکر وغیرہ سے صاف کرکے سب کو باریک ترین سفوف بناکر شہد ملاکر معجون بنائیں.
*مقدارِ خوراک* ایک ٹی سپون دن میں تین سے چار بار ہمراہ نیم گرم دودھ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں. اگر اسہال زیادہ ہو تو پھر صبح وشام استعمال کریں یا مقدارِ خوراک کم کردیں.
*فوائد* یہ معجون سوداوی وجع المفاصل . دائیں طرف عرق النساء . کمردرد . وجع العقبہ. مہروں کا درد .پٹھوں میں کچھاؤ .تھکاوٹ کے دردوں کو ختم کرنے کے لئے عرصہ سات سال سے میرا معمولِ مطب ہے کبھی مایوس نہیں کیا. اس کے علاوہ مردانہ طاقت کے لئے بھی اکثر مریضوں کو دیتا ہوں بہترین نتائج دیتی ہے.
دائمی قبض.بواسیر. کیل مہاسے موٹاپا اور یورک ایسڈ ختم کرنے کے لیئے اکسیر الاثر نسخہ ہے. تمام عضلاتی امراض وعلامات کے لیئے لاجواب دوا ہے.
خادم الاطبّاء
*حکیم جمیل احمد پیرسباقی*
* اوجاعی*
قرنفل
دارچینی.
تخمِ اسپند.
تخمِ میتھی.
جدوار خطائ.
سلاجیت عمدہ.
اذراقی مدبر .
ہر ایک دو دو تولہ.
*ترکیب تیاری* ہر ایک دوا صاف اور غیر کِرم خوردہ لیکر باریک ترین مثلِ غبار سفوف بنالیں اور 250سے500ملی گرام والے کیپسول بھرلیں.
*مقدارِ خوراک* مرض ومریض کی عمر و کنڈیشن کو مدّنظر کیپسول کا انتخاب کریں .ایک ایک کیپسول دن میں دو سے تین بار ہمراہ نیم گرم دودھ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد.
*فوائد* میں تو یہ کیپسول تمام اعصابی مریضوں عضلات وقلب کی تقویت کے لیئے دیتا ہوں لیکن یہ کیپسول تین اوجاعی کے نام سے بائیں طرف عرق النساء . ٹھنڈ سے بڑھنے والے درد . جوڑوں کے دردوں کے لیئے اسپیشل دیتا ہوں . جریان. ضعفِ باہ . ڈھیلا پن اور امساک کے لیئے بھی بے شمار مریضوں پہ آزما چکا ہوں کبھی مایوس نہیں کیا.
مستورات کے پوشیدہ امراض و علامات لیکوریا. کمر درد . بندشِ حیض . سستی کاہلی. کمی حرارت و قلتّ الدم کے لیئے بھی بارہابار کامجرب و معمولِ مطب ہے.
*مزاج*عضلاتی غدی مقوی.
*خادمُ الحکماء*
*حکیم جمیل احمد پیرسباقی*
السلام علیکم
گھٹنوں ،کندھوں کا درد جسمانی درد جو یورک ایسڈ کی وجہ سے ہو اسکے لئے
سنڈہ 50 گرام
سورنجاں شیریں 50 گرام
سورنجاں تلخ 25 گرام
اسگند ناگوری 50 گرام
کالی مرچ 20 گرام
خوراک اسے ڈیڑہ گرام عمر کے حساب سے
یہ نسخہ میں پہلے بھی شیر کر چکا ہوں لیکن ٹاپک لگا ہے دردوں کا اس لیئے شیر کر رہا ہوں، میں دردوں کیلئے یہی نسخہ استعمال کرواتا ہوں
نسخہ
شہد کا چھتہ یعنی موم مصفہ دیسی 400گرام
مگھاں 100 گرام
سورنجاں شیریں 100 گرام
زنجبیل 100 گرام
مثل غبار
ترکیب ۔موم کو فرای پین میں گرم کریں جب پھیل جائے تو سفوف شامل کریں اور ہلکا بریاں کریں تا کہ جذب ہو اتار کر ہاتھوں کو پانی لگا کر اسکی بتیاں بنا کر جلدی جلدی گولیاں بنا دیں کابلی چنوں کے برابر
خوراک ۔1 گولی ہمراہ دودھ 21 دن تا 41 دن
فواید ۔جن لوگوں کے گھٹنے آواز کرتے ہیں درد ہوتا ہے اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف ۔
گھٹنوں میں گریس ختم ہو گئی ہو بڑا کمال کا رزلٹ دیتی ہے عرصہ 10 سال سے تیار کر رہا ہوں
تجویز اضافہ ۔
سید رضوان شاہ گیلانی مدظلہ العالی گوجرخان
گھنٹیاں پر بھی کام کرے گا
شاہد تنویر فرام جہلم
*جوڑوں کے دردوں کیلئے شاندار نسخہ*
صاحب فن اس سے بہت سے علاج میں مدد لے سکتے ہیں .
اعصابی کمزوری۔ یو رک ایسڈ۔
کمر کے مہروں کی کمزوری۔ کمر درد۔ وغیرہ۔
▫گلقند آدھا کلو
▫کپڑ چھان پاؤڈر اسگندھ 150 گرام
▫کپڑ چھان پاؤڈر مرچ سیاہ 10 گرام
▫کپڑ چھان پاؤڈراجوائن دیسی 50 گرام
باریک پاؤڈر کچلہ مدبر 20 گرام
بہت اچھی طرح گلقند میں مکس کر لیں
*خوراک*
ایک چمچ صبح دوپہر شام
تازہ پانی سے
مرض کی شدت میں ادرک کے قہوہ سے۔ چائے سے بھی لے سکتے ہیں۔
آپ اس نسخہ کے نتائج سے حیران ہونگے۔
*حکیم محمّد ابوبکر عمر جام پور*
سفوف جوڑوں کے درد کے لیے ::
سفید موصلی دو تولا
اسگند دو تولا
سورنجان شرین ایک تولا
سونٹھ ایک تولا
کلونجی ایک تولا
گوند کیکر ایک تولا
کچلہ مدبر ایک تولا
سب کا باریک سفوف بناکر
عمر وزن کو مدِنظر رکھتے ہوئے 250سے500ملی گرام کے کیپسول بھریں
استعمال خوراک ایک صبح ناشتہ کے بعد دودھ یا پانی سے
ایک رات کو کھانہ کھانے کے بعد دودھ یا پانی سے
پندرہ سے بیس دن استعمال کریں
فائدہ ہوگا
ان شاءاللہ
۔۔ عبدالکریم آزاد ۔۔
برائے گینٹھیا مجرب المجرب
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
میٹھا تیلیہ عمدہ کوالٹی ایک تولہ
جڑ سنبلو سیاہ پانچ تولہ
جوان مرغ کو ذبح کر کے آلائش صاف کر کے دونوں چیزیں پیٹ میں رکھ کر سی دیں اور دس کلو گائے کے دودھ میں پکائیں ۔۔۔جب دودھ کا کھویا بن جائے تو مرغ نکال لیں ہڈیاں نکال کر گوشت سمیت خوب کوٹ لیں
اب اس میں زعفران تین تولہ
جوہر پارہ سم الفار ایک تولہ ملا۔کر خوب کوٹائی کریں کم۔سے کم دو سے تین گھنٹے کوٹائی کریں گولی بقدر کالی مرچ سے ذرا بڑی بنا لیں
دو گولی صبح دو شام دودھ کے ساتھ استعمال کروائیں تیسرے دن ان شا اللہ مریض آپ کو دعائیں دے گا ۔ایسا گینٹھیا کا مریض جو کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہوتا ہو ان شا اللہ اس نسخہ سے شفا مل جائے گی۔۔۔
طریقہ جوہر :-
سم الفار اور پارہ مصفی ہموزن لیکر خوب کھرل کریں یکجان ہونے پر اس میں ایک پاؤ سہانجنہ کی مولی کا پانی قطرہ قطرہ کھرل کر کے جوہر لیں یہ جوہر ایک تولہ اوپر والے نسخہ میں شامل کریں۔۔۔
حکیم عمیر رضا۔۔۔
🌀💜حب گنٹھیا💜🌀
گنٹھیا کیلئے لاجواب
چہار اجوائن 100 گرام
مالکنگنی 100 گرام
گوگل 100 گرام
تخم عشق پیچہ 100 گرام
تمام ادویہ سفوف کرلیں
اور باریک چھاننی سے چھان کر پانی کے ذریعے گولیاں
بقدر
نخود بنالیں
🌼خوراک🌼
1 سے 2 گولی
صبح و شام کھانے کے بعد چائے یا دودھ سے دیں
🌀فوائد🌀
گنٹھیا اور
جسمانی دردوں کیلئے مجرب و
لاجواب ہے
💞مہر راشد سیال💞
💞💚💛روغن اوجاع💛💚💞
بیخ جوزماثل 50 گرم
تخم حرمل 20 گرام
لونگ کلاہ دار 20 گرام
روغن کنجد 500 ایم ایل
تیل کو آگ پر رکھیں جب گرم ہوجائے تو تمام اشیاء ڈال کر جلا لیں
اور چھان لیں روغن تیار ہے
متاثرہ جگہ پر مالش کریں
❄فوائد❄
ہر قسم کی دردوں کیلئے
کمر درد جوڑدرد وغیرہ کیلئے مجرب ہے
❄☀مہر راشد سیال☀❄
ھوالشافی جوڑوں کے درد کیلئے سورنجاں شیریں مفرد oسائز کیپسول صبح دوپہر شام ہمراہ پانی ساتھ کشتہ بارہ سنگھا رتی صبح دوپہر شام ہمراہ پانی
**گنٹھیا۔۔جوڑ درد*
ھوالشافی
برگ نیم۔۔۔ایک کلو
برگ آک۔۔۔ایک کلو
برگ دھتورہ۔۔ایک کلو
برگ سہانجنہ۔۔ایک کلو
گودا گھیکوار۔۔ایک کلو
کنڈیاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلو
مصبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔75گرام
دیسی گھی۔۔۔۔۔۔25گرم
*ترکیب*
مصبر اور گھی کے علاوہ باقی تمام چیزوں کو کوٹ کر کسی کڑاہی میں ڈال دیں۔اس میں 16کلو پانی ڈال دیں۔چولہے پر رکھیں رکھیں جب پانی 2کلو رہ جائے تب نچوڑ کر پانی الگ کر لیں
اب اس کا رب تیار کریں جب گاڑھا ھو جائے تب اس میں مصبر ڈال دین۔ اور اینڈ پر گھی
اس کا فائدہ یہ ھو گا کہ رب کڑاہی کے پیندے کے ساتھ نہ چمٹے۔
ترکیب استمال
نخودی گولیاں
صبح شام ھمراہدودھ
فوائد ۔۔گنٹھیا کے لیے لاجواب ھے
پہلی خوراک سے ھی
انشاءاللہ مریض اٹھ جائے
میں نے کچلا اک کی تازا پتوں میں مدبر کیا ہوا ہے
زیادہ تر وہ ہی استعمال کرواتا ہوں
کچلا مدبر
سونٹھ
ہم وزن 125 ایم جی کیپسول نیم گرم دودھ کے ساتھ
*روغن اوجاع*
*ھوالشافی*
قرنفل. 10 گرام
زنجبیل. 10 گرام
اجوائن دیسی. 10 گرام
قسط تلخ. 10 گرام
سورنجان تلخ. 10 گرام
فلفل دراز. 10 گرام
بالچھڑ. 10 گرام
اذخر. 10 گرام
کوکنار. 20 گرام
اجوائن خراسانی. 20 گرام
تخم اسپند. 30 گرام
برگ کنیر. 10گرام
برگ مدار. 10 گرام
برگ ہرنولی. 10 گرام
برگ دھتورہ. 10 گرام
جائفل. 10 گرام
جلوتری. 10 گرام
تیل سرسوں. 1 کلو
*ترکیب تیاری*
تمام ادویہ کو سرسوں کے تیل میں جلا لیں.
*استعمال*
بوقت ضرورت استعمال کریں.
*فوائد*
جوڑوں کے درد, کولہے کا درد, کمر درد, نقرس اور عرق النساء میں مفید ہے.
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جوڑوں کا درد ، عرقالنساء کا درد اور تمام جسمانی دردوں اور تھکن کے لیے میرا مجرّب اور معمول مطب نُسخہ حاضرِ خدمت ہے
نُسخہ نُسخہ نُسخہ
زعفران عمدہ 10 گرام
کچلہ مدبّر در گھی گوار 20 گرام
سورنجان شیریں 30 گرام
اسگند ناگوری 30 گرام
سونٹھ 40 گرام
اجوائن خراسانی 4 گرام
چوب چینی 40 گرام
تمام چیزوں کو پیس لیں اور شہد کی مدد چنے کے برابر گولیاں بنا لیں
ایک گولی دودھ سے جس میں ایک چمچ سونف ڈال کر پکایا گیا ہو رات کو کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کرائیں
پرہیز
ٹھنڈی ، تلی ہوئی ، بادی چیزوں کولڈ ڈرنکس اور ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں اور صبح کو چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں
طالب علم حکیم عبدل قادر
سنڈھ کالی ذیری کوڑ پاکستانی برابر وزن لیں پوڈر کر لیں مقدار خوراک 3گرام دن میں تین بار کھانا کھانے کے بعد کالے چنے کے شوربہ سے یورک ایسڈ نقرس کے لیے لاجواب ہے
اپنڈکس کا مجرب المجرب علاج.
ایک گلاس پانی صاف دس قطرے سیلفورک ایسڈ ایک چمچ نمک حل کر کے مریض کو پلا دیں دن میں تین بار ان شا اللہ خاتمہ ھو گا اور درد بھی بند
جوڑ درد،
مجرب المجرب،
کشتہ سنکھ در آکسن و سونٹھ والا، 50گرام
نمک آکسن دس گرام
نمک سونٹھ دس گرام
نمک کچلہ دو گرام
تیاری، سب کو، اچھی طرح مکس کرکے پسائی کرلیں
مقدار خوراک، سو ملی گرام
زیرہ، سونف، الالچی والے دودھ ساتھ ان شاء الله مکمل شفا ہو گی،
جوڑوں کے درد کے لۓ مفید
حب کچلہ
کچلہ مدبر
بیخ حنظل
فلفل گرد
سب ہموزن
شہد حسب ضرورت
تمام اشیاء کو باریک کوٹ پیس کر شہد کے ساتھ چنے برابر گولیاں بنالیں
ایک گولی روزانہ ہمراہ عرق بادیان کھائیں
مہروں اور جسم کے دیگر جوڑوں میں گیپ ختم کرنے کا لاجواب نسخہ👇👇👇👇
اسگندھ
زنجبیل۔
ستاور۔
قسط شیرین۔
میٹھا سوڈا ۔
موصلی سفید ۔ہر ایک سو سو گرام۔
پپلامول پچاس گرام۔
سرنجان شیرین دو سو گرام۔
ہلدی ایک سو بیس گرام ۔
مصری ایک سو بیس گرام۔
سب ادویہ صاف ستھرے اور اعلی کوالٹی کے لےلیں اور باریک پیس کر ایک ٹی سپون ہمراہ دودھ خالص یعنی ڈبے والا نہ ہو ۔ دن میں تین بار کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے۔
فوائد۔ ۔ کمر درد ۔ گٹھنوں کے درد۔ جوڑوں کے درد۔ یورک ایسڈ کی زیادتی ۔ مہروں اور دیگر جوڑوں کے درمیان گیپ ختم کرنے کے لئے اکسیرالاثر و مفید نسخہ ہے۔ اسکے علاوہ تمام وہ امراض جو کثرت جماع کیوجہ سے لاحق ہوئے ہو مثلاََ مردانہ کمزوری ۔ قلت رطوبات صالحہ۔ احتلام۔ دماغی کمزوری ۔وٹامن ڈی کی کمی ۔عورتوں میں دودھ کی کمی۔ لیکوریا وغیرہ کے لیئے مجرب ہے بنائیں آزمائیں اور اس فقیر پرتقصیر کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
آپکا بھائ حکیم جمیل احمد پیرسباقی۔
*حب سورنجاں خاص*
معمول مطب نسخہ حاضر خدمت بالخصوص ان لوگوں کے لئے جن کو کمی خون کی وجہ سےجسم میں دردیں آنا ھر وقت سستی تھکاوٹ ٹانگوں میں درد جسکی وجہ سے ٹانگیں کمر دبوانے کی خواھش رھنا
بہترین قبض کشا ھے کمی خون کو بھی پورا کرتی ھے
جسم سے فاسد مادوں کو خارج کر کے ہشاش بشاش طبیعت چاک وچوبند ھردم
زیادہ تعریفیں لکھنے کا عادی نہیں ھوں بنا کر استعمال کرائیں
ھو الشافی
سورنجاں شیریں۔سورنجاں تلخ۔ھیراکسیس ۔شحم حنظل۔الائچی خورد۔فلفل سیاہ ھرایک 50گرام
باریک پیس کر شھد کی مدد سے گولی بقدر دانہ مٹر بنا لیں
1گولی صبح شام بعد غذا
نیم گرم دودھ سے ااستعمال کریں
اسلام علیکم ۔۔ یہ نسخہ اسی گروپ کا ہے۔۔ بہت اچھے رزلٹ ہیں اس کے ۔۔ صاحب نسخہ کا نام یاد نہیں ۔۔۔
ہوالشافی ۔۔۔
کچلہ مدبر 50 گرام
کالی مرچ 25 گرام
اسگندھ ناگوری 50 گرام
سورنجاں تلخ 25 گرام
سورنجان شیریں 50 گرام
قسط شیریں 50 گرام
چھلکا بیخ مدار 25 گرام
پپلامول 25 گرام
ترکیب تیاری ۔۔ باریک سفوف بنا لیں ۔۔
مقدار خوراک ۔۔۔ 500 ملی گرام صبح شام نیم گرم دودھ ساتھ ۔۔
فوائد ۔۔۔ تمام جسمانی دردوں ۔۔۔ وجع المفاصل۔۔ گنٹھیا میں نے استعمال کروایا بہت شاندار رزلٹ ہیں اس کے ۔۔
اگر ساتھ معجون سورنجان بی استعمال کروایئں تو فوائد ڈبل ہو جاتے ہیں ۔۔۔
اللہ تعالی صاحب نسخہ کے کاروبار مال جان اولاد رزق میں بے پنا اضافہ فرمائے۔۔۔۔ امین
وجع المفاصل
کھار مدار پچاس گرام کھار آکسن پچاس گرام کھار اندراٸن پچاس گرام برگ ڈنڈا تھوھر خشک پچاس گرام آنبہ ھلدی پچاس گرام رب سورنجان شیریں پچاس گرام ۔ مقل محلولہ در درسپرٹ میتھلیٹڈ پچاس گرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نخودی گولیاں تیار کر لیں صبح و شام ایک ایک گولی
*حب مقوی خاص*
1- ست سلاجیت 15 گرام
2- کچلہ مدبر 15 گرام
3- کشتہ فولاد 12 گرام
4- زعفران 3 گرام
5- فلفل سیاہ 6 گرام
*ترکیب تیاری*
تمام اجزاء باریک پیس کر ملا لیں اور خوب کھرل کر کے منقٰی کی مدد سے گولی بقدر نخود سیاہ بنا لیں۔
*مقدار خوراک*
ایک ایک گولی صبح و شام یا صرف رات کو ہمراہ دودھ نیم گرم
*خواص و فوائد*
ضعف باہ، اور وجع المفاصل کی بہت شاندار دوائی ہے۔ مجرب و آزمودہ ہے۔
منجانب
ڈاکٹر سید تنویر حسین
Comments
Post a Comment