سفوف اصلاح معدہ ، اکسیر اصلاح معدہ
السلام علیکم
عید الضحیٰ قریب ہے الله ﷻ آپ سبکی قربانی قبول فرماۓ خواہش ہونے کے باوجود جواس سال نھیں کرپارہے الله ﷻ آپکے لیۓ بھی سبب پیدافرمائینگے انشاالله اگلے سال آپ بھی قربانی کرینگے بس الله ﷻ پر یقین کامل رکھیں۔❤️
حکیم نعمان جاوید
اکسیر اصلاح معدہ
معدہ کے جملہ تمام امراض کیلئۓ بھترین دواء
گوشت کو مصالحہ دار اور کڑاہی اور خاص طورپر بازاری پیک مصالحہ جات میں بناکر کھانے سے ماسخورہ ، حدت جگر ، کولسٹرول ، ہائ بی پی ، نظام ہضم کی شدید خرابی ، فیٹی لیور جگر کی چربی جیسی امراض ہوتی ہیں۔
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ گوشت کو ضرورت کے تحت اور حسب برداشت اور اسطرح بناکر استعمال کیاجاۓ کہ وہ بیماری کے بجاۓ صحت کا سبب بنے ۔ دوستو میں تو گوشت کو کوئلوں میں بھون کر استعمال کرتا ہوں
یقین جانیں کوئلہ پر شیخ میں بھُنا گوشت کا کوئ نقصان نھین ہے بلکہ یہ صحت کیلئے مفید ہے شرط ہیکہ کے بھت زیادہ مصالحہ جات اور زیادہ جلایا نا جاۓ
عید قربان مین نظام ہضم کی اصلاح کیلیۓ ایک دواء لکھ رہا ہوں اسکو ضرور بناکر رکھیں یہ آپکے نظام ہضم کی اصلاح کریگی سینے کی جلن تیزابیت گیس بدہضمی قبض و معدہ کے جملہ امراض کیلئۓ مفید ہے
سونف اعلی 1 تولہ
پودینہ خشک 1تولہ
الائچی سبز 1تولہ
تخم خرفہ 1تولہ
اجوائن دیسی 1تولہ
میٹھا سوڈا 1 تولہ
مصری 3 تولہ
نمک سیاہ 5ماشہ
زیرہ سفید 5ماشہ
کشنیز خشک 5ماشہ
تمام اجزاء کا باریک مثل سرمہ سفوف بنالیں ایک ماشہ کھانے سے گھنٹہ قبل یا نصف گھنٹہ بعد سادہ پانی سے استعمال کریں دن میں دو سے تین بار استعمال کرسکتے ہیں
انشاالله مذکورہ بالا تمام امراض و علامات میں زبردست رزلٹ ملیگا بس گوشت ذرہ سنبھل کر کھایئے گا 😀
مجھے دعاؤں میں ضرور یادرکھا کریں۔
عید سے چھ سات دن پھلے نسخہ لکھ دیا ہے تانکہ آپ سب وقت پر بنالیں کیونکہ أپ خوش ہیں تو ہم خوش ہیں
الله ﷻ أپ سبکو اپنے پیاروں کے ساتھ ہنستا مسکراتا رکھے ۔اور ہزاروں عیدیں نصیب فرماۓ آمین
زنانہ و مردانہ جملہ پیچیدہ و پوشیدہ امراض کے مکمل دائمی و مستقل علاج کیلیۓ ابھی رابطہ فرمائیں۔
خیر اندیش آپ کا بھائ
حکیم نعمان جاوید
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Comments
Post a Comment