سفوف چسٹیون

سفوف چسٹیون 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
ہمارا آج کا نسخہ سفوف چسٹیون کے نام سے آپ دوستوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے یہ سفوف چسٹ انفیکشن زکام کھانسی گلے کی خراش معدہ کی خرابی ورم سوزش کے اوپر بہترین رزلٹ دیتا ہے بگڑے ہوئے ٹانسلز کو درست کرتا ہے بند گلے کو کھولتا ہے بلغم کو خارج بھی کرتا ہے اور بلغم کی زیادتی کو روکتا بھی ہے پھپھڑوں کی انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ثابت ھلدی ۔ 100 گرام ۔ ملٹھی ۔100 گرام ۔ سونف ۔100 گرام ۔ قسط شیریں ۔300 گرام ۔ 
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں ۔
ایک چمچ چائے والا صبح دوپہر شام ھمراہ شربت توت سیاہ یا شربت مرکب برگ بانسہ والا کے ساتھ استعمال کریں اور شربت مرکب برگ بانسہ والا کا نسخہ اس سے پہلے اسی گروپ میں شیر کیا گیا ہے ۔
اگر آپ اسی نسخے کی معجون بنانا چاہیں تو  سفوف کی مقدار سے تین گنا زائد شہد شامل کر کے معجون بنا سکتے ہیں ۔
اس دواء کے ساتھ اگر آپ کشتہ سنکھ کا ٹچ دیں تو رزلٹ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور یہ لاہن صرف اطباء کرام کے لیے ہے ۔
فوائد سارے اوپر لکھ دیئے گئے ہیں جہاں پر کسی بات کی سمجھ نہ آئے پوچھ سکتے ہیں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ  لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)