کھانسی ، لعوق ، سپستاں ، صدوری ، بنفشہ
شربت صدوری پوسٹ کو پورا پڑھیں۔
خشک اور بلغمی کھانسی کیلئے مفید ہے۔ بلغم ریشہ کو خارج کرنے والی
فوائد:-
خشک اور بلغمی کھانسی کیلئے مفید. دافع نزلہ وزکام اور انفلوئنزا کی وجہ سے پیدا شدہ کھانسی رفع کرتی ہے. پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے. سینہ کی جکڑن بلغم کا اجتماع کیلئے صدوری خاص دوا۔ یہ حاد یا مزمن نالیوں کے ورم۔
موسم سرما کے نزلہ و زکام کالی کھانسی دق و سل دمہ نمونیا اور انفلوئنزا کے بعد کھانسی میں بھی مفید و موثر ہے۔
محرک ہونے کی ساتھ ہی سانس کی نالیوں کے تشنج کو رفع کرتی ہے۔ پھیپھڑوں کی برونکیل نالیوں کو کشادہ کرتی ہے۔ ہوا کی نالیوں (قصبتہ الریہ) کو تحریک دے کر بلغم خارج کرتی ہیں اور غلیظ گاڑھی بلغم کو پتلا کرکے بلغم خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
بالغ افراد
چائے دو چمچ صبح و شام شدید حالت میں ایک اور خوراک رات کو۔ مرض کی شدت رہے تو ہر چار گھنٹے بعد
بچوں کے لیے
ایک چوتھائی چمچ یا آدھا چائے کا چمچ اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔
السلام و علیکم
محترم دوستو آج کل کے اس ہنگامی وبائی حالات میں نسخہ جات بنانا ایک عام قاری کے لیے بہت مشکل ہے ہنگامی حالات کو مدنظر رکھ ہمدرد دواخانہ کی چند ادویات بتا رہا ہوں، عین ضرورت کے وقت انشا اللہ بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوں گی اللہ پاک ہر کسی کو اپنی حفظ امان میں رکھے تمام دوستوں سے دعاوں کی اپیل۔۔۔
وبائی وائرس انفلوئنزا کے خلاف مدافعتی نظام مضبوط کرنے اور
کیفیات کا علاج۔
●خمیرہ خشخاص (ہمدرد)
نزلہ زکام کو رفع کرتا ہے
نزلہ کو سینے پر گرنے سے روکتا ہے اور کھانسی کو بہت فائدہ کرتا ہے
●جوشینا (ہمدرد )
نزلہ زکام فلو اور کھانسی کے لیے بہترین چیز ہے فوری اثر کرتا ہے
جوشابہ صدر (ہمدرد )
سینےکی جکڑن گلے کی دکھن کھانسی نزلہ زکام آواز کا بیٹھ جانے میں مفید ہے
●تریاق نزلہ (ہمدرد)
نزلہ زکام کو روکتا ہے اور کھانسی کے لیے فائدہ مند ہے
●سعالین (ہمدرد)
گلے سینے اور پھیپھڑوں کی تمام امراض کے لیے بہترین اور فوری اثر کرتا ہے ناک اور گلے کہ نالیوں کی سوجن کو دور کرتا ہے
نزلہ زکام گلے کا ورم حلق کا درد
اور کھانسی کے لیے بہترین چیز ہے
●شربت بنفشہ (ہمدرد )
نزلہ زکام کھانسی کے لیے بہترین ہے سینہ کی تمام امراض کے لیے فائدہ مند ہے
●صدوری (ہمدرد )
پھیپھڑوں کی تمام امراض کے لیے آزمودہ چیز ہے سانس کی تکلیف کو رفع کرتی ہے کھانسی کو ختم کرتی ہے بلغم کو سینے سے صاف کرتی ہے
●لعوق سپستان (ہمدرد )
نزلہ اور کھانسی کے لیے مفید ہے سینے کو بلغم سے صاف کرتا ہے
●کشتہ قرن الائل(ہمدرد )
سینے کی تمام امراض کے لیے بہترین ہے پسلی کا درد سینے کا درد کھانسی وغیرہ کے لیے عمدہ ہے
🔹کھانسی اور چھاتی کی ریشہ بلغم کے شافی علاج
کے لیے مجرب نسخہ
کھانسی سردی گرمی دونوں کا ایک عام مرض ہے جو بچوں بڑوں اور بوڑھوں سبھی کو متاثر کرتا ہے ، کھانسی کی صورت میں سانس کا تنگ ہونا خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح سویرے اور کھانسی کے ساتھ بلغم کا خارج ہونا ایک تکلیف دہ عمل ہے اور اگر کھانسی کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کو کمزور کردیتی ہے اور پھیپڑوں میں زخم پیدا کر دیتی ہے جس سے کوئی بڑی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
نسخہ
یہ نسخہ بارہا کا تجربہ شدہ کامیاب علاج۔
جس کا استعمال کھانسی، ریشہ پر فوری قابو پاتا ہے اور تکلیف سے نجات عطا کرتا ہے اس کا استعمال بھی بچوں بوڑھوں سبھی کے لیے انتہائی مفید ہے۔
شربت توت سیاہ ایک چائے کی چمچ،
شربت صدوری ایک چائے کی چمچ اور
لعوق سپستاں آدھی چائے کی چمچ کو
عرق گاؤزبان میں جوش دیکر قہوہ بنا لیں۔ اور
صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں، انشااللہ ایک ہی دفعہ کے استعمال کے بعد مرض غائب ہو جائے گا اور طبیعت ہلکی پھلکی ہوئے گی۔
اللہ پاک آپ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
حکیم مظہر حسین
Comments
Post a Comment