پروسٹیٹ گلینڈ کا آسان علاج
پروسٹیٹ گلینڈ کا آسان علاج
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
چند دن کی غیر حاضری کے بعد آج دوبارہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضری ہو رہی ہے ایک بہترین اور آسان نسخہ کے ساتھ کافی دوستوں کا اصرار تھا کہ پروسٹیٹ گلینڈ کے لیے بہترین دواء کا نسخہ لکھا جائے آج ان دوستوں کی محبت کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین اور مجرب نسخہ آپ سب دوستوں کی خدمت میں حاضر ہے
پروسٹیٹ گلینڈ کے حوالے سے آپ دوستوں کو تھوڑا سا بریف کروں گا
سب دوستوں کو پوسٹ کاپی پیسٹ کرنے کی اجازت ہے میری ہر پوسٹ
پروسٹیٹ گلینڈ پروسٹیٹ غدود مردانہ تولیدی نظام کا ایک چھوٹا سا غدود ہے جو مثانہ کے نیچے ہوتا ہے اور پیشاب کی نالی کے گرد گھرا ہوتا ہے یہ ایک دودھیا سیال بناتا ہے جو سپرمز کو حرکت اور غذائیت فراہم کرتا ہے اس کا سائز اگر بڑھ جائے تو پیشاب میں روکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جسے بڑا ہوا پروسٹیٹ
بی پی ایچ کہتے ہیں اس کا نارمل سائز اخروٹ کے برابر ہوتا ہے پروسٹیٹ کے بڑھنے سے پیشاب کی نالی دب جاتی ہے جس کی وجہ سے یورن کرنے میں روکاوٹ آنا شروع ہو جاتی ہے پیشاب بار بار آتا ہے خاص طور پر رات کو پیشاب کا بہاؤ کمزور ہو جاتا ہے مثانہ پوری طرح خالی نہیں ہوتا اور یورن کا احساس رہتا ہے پیشاب کے بعد قطرہ قطرہ پیشاب ٹپکتا رہتا ہے پیشاب کرنے کی اچانک شدید خواہش ہوتی ہے یہ بڑی عمر کے لوگوں کا مرض ہے خاص طور پر 50 پلس لوگوں میں ہوتا ہے اگرچہ عام طور پر یہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن یہ پیشاب میں روکاوٹ پیدا کر کے زندگی کے معیار کو متاثر کر سکتا ہے اور گردے و مثانے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے ہمارا آج کا نسخہ نہ صرف پروسٹیٹ گلینڈ کے لیے مفید بلکہ یہ رحم کی رسولیوں ورحم رحم اور لیکوریا میں بھی انتہائی فاھدہ مند ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہء ۔ پوست ریٹھا بریاں ۔ رائ ۔ گندھک آملہ سار مدبر تینوں ادویات برابر وزن لے کر سفوف بنا لیں اور 1000 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں صبح و شام ایک ایک کیپسول ھمراہ نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں
کچھ دن کے متواتر استعمال سے مرض مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتا ہے
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment