شدید اخراج خون کوروکنے والا انتھائ مؤثرترین نسخہ کم و بیش بارہ پندرہ سال سے مطب کی پریکٹس میں رکھتا ہوں تمام حکماء دوست اسکو مطب کی زینت رکھیں حیض کی وجہ سے شدید خون کا اخراج ہو ۔ بواسیر کی وجہ سے ہو یا نکسیر کی وجہ سے کسی بھی وجہ سے خون ضائع ہورہا ہو الله کے فضل سے پھلے دن کی خوراک سے بھترین رزلٹس ملینگے
السلام علیکم
شدید اخراج خون کوروکنے والا انتھائ مؤثرترین نسخہ کم و بیش بارہ پندرہ سال سے مطب کی پریکٹس میں رکھتا ہوں تمام حکماء دوست اسکو مطب کی زینت رکھیں
حیض کی وجہ سے شدید خون کا اخراج ہو ۔ بواسیر کی وجہ سے ہو یا نکسیر کی وجہ سے کسی بھی وجہ سے خون ضائع ہورہا ہو الله کے فضل سے پھلے دن کی خوراک سے بھترین رزلٹس ملینگے
بعض اوقات فوری دواء سے شدید اخراج خون کو روکنے کی ضرورت ہوتی ہے نا روکا جاۓ تو خون کی شدید کمی کی صورت میں مریض یا مریضہ پر غشی طاری ہوسکتی ہے مریض سکتہ میں آجاتا ہے ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں
وہ خواتین جو پندرہ بیس دن سے شدید ترین۔اخراج خون کے باعث تکلیف میں ہوں اصولی علاج سے افاقہ نہ ہورہا ہو
بعض اوقات ہمیں حابس الدم یعنی خون کو روکنے والی ادویات استعمال کرنی پڑتی ہے
أج کا نسخہ بھترین حابس ہونے کے ساتھ ساتھ اصول علاج کے قریب ترین بھی ہے اسکے استعمال سے انشاالله پھلے ہی دن اخراج خون کم ہوجاتا ہے
رال
گھیرو
سنگجراحت
کہرباشمعی
دم الاخوین
تمام اجزاء خالصہ ہموزن لیکر مثل سرمہ سفوف بنایئں
ایک ماشہ سے ڈیڈہ ماشہ تک ، شربت انجبار کے ساتھ دن میں دوبار استعمال کریں۔
الحمدالله پہلی خوراک سے خون کا اخراج کم ہوجاتا ہے۔
اب اس نسخہ کے بارے کچھ وضاحت بھی کردوں کہ اس کے اجزاء کا خالص ملنا شرط ہے اچھے پنسار اسٹور سے لینگے تو ضرور مل جایینگے
پوسٹ شئیر کردیں
جزاک الله
حکیم نعمان جاوید
فاضل الطب والجراحت
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Hakeem Noman Javed
#mahwarikadard.
Comments
Post a Comment