جگرول ٹیب اکسیر جگر دواء

جگرول ٹیب
اکسیر جگر دواء
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
انسانی جسم میں معدہ کے بعد جگر کی بڑی اہمیت ہے جب جگر اپنا کام صیح طریقے سے انجام دینا چھوڑ دیتا ہے تو سب سے پہلے منہ کا ذائقہ خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے بھوک کم لگتی ہے یہاں تک کہ کھانے کو دل ہی نہیں کرتا جسم کی رنگت خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے یورن کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے اور یورن میں جلن بھی ہونا شروع ہو جاتی ہے جگر کے مقام پر اکثر کھچاؤ یا درد بھی ہوتا ہے اور اکثر تو جسم پر سوجن آنا شروع ہو جاتی ہے ان تمام علامات کو دیکھیں تو یہ سب خرابی جگر کی ہیں ان کے اسباب پر بات کریں تو یہ سب ہماری ناقص غذاؤں تلی ہوئی اشیاء بادئ اشیاء جیسے چاول اچار پکوڑے سموسے فاسٹ فوڈ برگر شوارمے مصالحہ دار اشیاء کا بکثرت استعمال اور صحت کے معیار پر پورا نہ اترنے والے ناقص اور 2 نمبر گھی
اس کے علاج پر بات کریں تو آج آپ کو ایک ایسا نسخہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف جگر کو از سر نو مکمل طور پر ٹھیک کر دیتا ہے بلکہ جگری بخار ملیریا بخار سے ہونے والی کمزوری اور اگر تلی بڑھ گئی ہو تو اس کو بھی ٹھیک کرتا ہے خون کی کمی میں مفید ہے جگر کی سوجن کو دور کرتا ہے جگر کی خرابی سے جسم پر ہونے والی سوجن کو ختم کرتا ہے جگر کو ٹھیک کر کے خوراک کو جزو بدن بناتا ہے پیلا پن یرقان میں بھی مفید ہے قبض کشاء دوا ہے لہذا جگر و آنتوں میں سدوں بن جاہیں تو ان کو بھی ٹھیک کرتا ہے گرمی معدہ و جگر میں بھی مفید ہے پیشاب آور ہے مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے 
 سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہ ۔ قلمی شورہ زمینی ۔100 گرام ۔ہیرا کیسیں۔50 گرام ۔ریوند خطائی ۔100 گرام ۔فلفل سیاہ ۔50 گرام ۔ زنجیبل ۔25 گرام ۔نوشادر ٹھیکری ۔100 گرام ۔کشتہ فولاد ۔25 گرام ۔فلفل دراز ۔25 گرام
تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور دانہ مٹر کے برابر گولیاں بنا لیں
صبح شام ایک تا دو گولی ہمراہ سادہ پانی یا شربت جگرینا کے ساتھ استعمال کریں شربت جگرینا کی پوسٹ اسی گروپ میں شامل ہے سرچ فرما لیں
ایک ماہ کا کورس آپ کو حیرت انگیز رزلٹ دے گا ان شاءاللہ تعالیٰ
فوائد اوپر لکھ دیے ہیں بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن مشورہ اور ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)