ہربل اینٹی بائیوٹک کیپسول
ہربل اینٹی بائیوٹک کیپسول
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے اللہ پاک آپ سب دوست و احباب کو سلامت رکھے صحت والی زندگی نصیب ہو
آج آپ کے درمیان ایک بہترین اور مجرب نسخے کے ساتھ حاضری ہو رہی ہے جس کی ضرورت ویسے تو سارا سال رہتی ہے لیکن موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی انفکیش نزلہ زکام کھانسی سانس کی تنگی دمہ اور دیگر بہت سے امراض کا بہترین علاج ہے
صد شکر مالک کائنات کا جس نے عزتوں سے نوازا آج سے تقریباً ڈیڑھ سال پہلے اس نسخے کو شوشل میڈیا کے پیلٹ فارم پر پیش کیا گیا تھا بہت سے معالج دوست و احباب نے اس نسخے کو اپنے مطب کی زینت بنایا اور مجرب پایا آج دوبارہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ ھلدی خام ثابت۔50 گرام۔قسط شیریں۔50 گرام۔کاکڑاسنگھی صاف شدہ۔50 گرام۔ریوند خطائی۔50 گرام۔رال سفید۔50 گرام۔سونٹھ۔25 گرام قرنفل۔25 گرام۔مغز جاہفل۔25 گرام۔جلوتری۔25 گرام۔دارچینی 25 گرام۔کشتہ بارہ سنگھا در شیر مدار خود ساختہ۔25 گرام کشتہ گودنتی در برگ نیم 25 گرام۔
تمام ادویات کو باریک پوڈر بنا کر کپڑ چھان کر لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
بڑوں کو دن میں تین بار ایک ایک کیپسول کھانے کے بعد دودھ پتی یا چائے کے ساتھ اور بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں گے ۔
ان کیپسول کے ساتھ اگر شہد اور شربت مرکب برگ بانسہ والا بھی استعمال کروایا جائے تو رزلٹ پہلی خوراک سے آپ کے سامنے ہو گا شربت کا نسخہ اس سے پہلے اسی گروپ میں شامل ہو چکا ہے۔
فوائد۔دمہ کھانسی ہر قسم خشک بلغمی کالی کھانسی پھپھڑوں کے امراض گلے کے امراض گلے کا ورم سانس کی تنگی نزلہ زکام موسمی الرجی پولن الرجی موسمی تبدیلیوں کے اثرات ہر قسم کے وائرس کے لیے اکیسری دوا ہے بہترین ہربل اینٹی بائیوٹک دوا ہے۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ میرے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment