ڈی پین کیپسول گھنٹوں اور جوڑوں کے درد کی لاثانی دواء
ڈی پین کیپسول
گھنٹوں اور جوڑوں کے درد کی لاثانی دواء
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ دردوں کے حوالے سے ہے موجودہ وقت میں یہ مرض عام ہوتی جا رہی ہے وجہ غذائی تبدیلیاں اور ہماری سہل پسندی
ہمارا آج کا نسخہ انہی امراض و علامات کے اوپر کام کرتا ہے سب سے پہلے امراض و علامات پر بات کریں تو یہ نسخہء جوڑوں کے درد اور یورک ایسڈ وہ بھی شدید حالت ہو اور درد بھی ایسا کہ جب مشورہ دیا جائے کہ مریض کا جوڑ نیا ڈلوا لیں اس حالت میں یہ دوا فاھدہ مند ہے جوڑوں کا جڑ جانا پتھرا جانا جوڑوں کی رگڑ ریحی بادی اور ہوا کے درد ان تمام علامات کے اوپر پورے بھروسہ کے ساتھ استعمال کریں اللّٰہ کریم شفاء کاملہ سے نوازے گا
اجزاء نسخہء ۔ ھلدی خود خشک کر کے پسائ کی ہوئی ۔ 50 گرام ۔ سنڈھ ۔ 50 گرام ۔ اسگندھ ۔ 50 گرام ۔ میتھرے ۔50 گرام ۔ نمک گل کریر ۔ 5 گرام ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور کپڑ چھان کر کے 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
صبح و شام اور شدت مرض میں صبح دوپہر شام 1+1 کیپسول ہمراہ پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
کچھ عرصہ کے متواتر استعمال سے مرض ٹھیک ہو جاتا ہے
بادی اشیاء ۔ بڑے گوشت دالوں اور تلی ہوئی بازاری اشیاء سے مکمل پرہیز لازمی ہے
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment