جوارِش کمونی جدید

جوارِش کمونی جدید  
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
ہمارا آج کا نسخہ امراض معدہ کے حوالے سے ہے  جوارِش کمونی جدید 
جوارِش کمونی طبی فارما کوپیا کا بڑا مشہور نسخہ ہے جس کے اجزاء نسخہ کے اندر تھوڑی سی تبدیلی کر کے اس کو جوارِش کمونی جدید کا نام دیا گیا ہے 
جوارِش کمونی جدید امراض معدہ کی چوٹی کی دواؤں میں شمار کی جاتی ہے دیکھا جائے تو اپنی افادیت کی وجہ سے جوارِش کمونی جدید امراض معدہ کی مایہ ناز دواؤں میں شمار ہوتی ہے جو اپنے رزلٹ اپنی افادیت میں کمال کا درجہ رکھتی ہے آج مکمل نسخہ آپ دوستوں کے سامنے ڈسپلے پر ہے آپ اس نسخے کو بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں ہمیں مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخہء کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ.زیرہ سیاہ  250 گرام مدبر در سرکہ انگوری. برگ سداب.  100 گرام. سنڈھ 100  گرام. فلفل سیاہ 50   گرام. فلفل دراز 50 گرام. کرفس 50 گرام. پودینہ 50 گرام. تیز پات. 50 گرام. تمام ادویات کا
باریک سفوف بنالیں۔ شہد یا چینی تین گنا کا قوام شامل کرکے جوارِش  بنا لیں.ایک ایک چمچ چائے والی دن میں دو سے تین بار پانی کے ساتھ خالی پیٹ یا کھانے کے بعد استعمال کریں.
فواھد. حرارت عزیزی کو بڑھاتی ہے. جس سے بھوک  زیادہ لگتی ہے. دل کی ڈھرکن کو  نارمل کرتی ھے. معدہ کیلے  اکیسر ہے. ہچکی. قبض  میں مفید ہے پیٹ درد کے لئے مفید ہے منہ سے پانی آنے کو مفید ہے ایسے لوگوں کے لیے جن کے منہ میں پانی کی کثرت رھتی ہو ان کے لیے بہترین دوا ہے جن لوگوں کو سوتے ہوئے منہ سے پانی کا اخراج ہوتا ہو طبی زبان میں منہ سے رال بہنا کہتے ہیں انکے لیئے مفید ھے ان لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جو دو چار نوالے کھانے کے بعد مزید نہیں کھا سکتے۔ نظام ہضم کی خرابیوں کے لیے طب یونانی کا مایہ ناز نسخہ ہے 
اپنے دوست حکماء سے گذارش کروں گا کہ اس نسخے کو اپنے مطب کی زینت بناییں بہترین اور مجرب نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ بنائیں اور خدمت خلق کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اگر اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)