اکسیر معدہ و جگر

اکسیر معدہ و جگر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین
آج ایک بہترین نسخے کے ساتھ آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ہمارا آج کا نسخہ معدہ و جگر کے لیے ہے جو سفوف کی شکل میں ہے ۔ایک بہترین مرکب آج کل میں اس نسخے کو بنا لیں کیونکہ مولی کا موسم ہے اور آج کل ویسے بھی مولی سستی مل جاتی ہے اس نسخے میں مین جز مولی کا سفوف ہے وقت ضائع کیے بغیر آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ ۔ مولی خشک کردہ ۔250 گرام ۔ اس کا سفوف بنا لیں اس کے بعد اس سفوف میں مندرجہ ذیل ادویات شامل کریں ۔
اجوائن دیسی ۔50.کلونجی۔50 گرام ۔پودینہ 50 گرام ۔سونف۔50 گرام نوشاد ٹھیکری ۔50 گرام ان تمام ادویات کا سفوف بنا لیں جب سفوف بن جائے تو ان ادویات کے اوپر آپ نے لمیوں کا رس 100 گرام شامل کرنا ہے لمیوں کو نچوڑ کر چھاننی سے چھان لیں اور لمیوں کا پانی ان ادویات کے اوپر نچوڑ دیں یا شامل کر لیں اور ادویات کو اچھی طرح مکس کر کے خشک کر لیں جب سفوف خشک ہو جائے تو آپ کی دوا تیار ہے ۔
آدھی آدھی چمچ یہ دوا ھمراہ پانی دن میں دو سے تین بار استعمال کریں کھانے کے بعد بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں گے ۔
تمام امراض معدہ و جگر کے لیے یہ اکسیری رزلٹ کی حامل دوا ہے ۔خرابی معدہ و جگر کے لیے بہترین مرکب ہے جو آپ دوستوں کے سامنے پیش کر دیا ہے بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں ۔
اس دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے ہمارے یو ٹیوب چینل پر تشریف لائیں ویڈیو دیکھیں اور ویڈیو پسند آئے تو ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں چینل کا لنک یہ ہے ۔

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)