دماغی
دماغی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ دماغی صحت کے حوالے سے ہے
دماغی نیچرل ہربل فارمولا
ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جو نسخہء بھی آپ کو دیا جائے وہ بہتر سے بہترین ہو
الحمدللہ ہماری یہ کوشش آپ کی محبتوں کو دیکھیں تو بہت زیادہ کامیاب نظر آئی ۔
یہ نسخہ جو آج آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے یہ نہ صرف دماغ کو طاقت دیتا ہے بلکہ مقوی اعصاب بھی ہے اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہے دماغی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے دماغی بوجھل پن کو ختم کرتا ہے سردرد کو دور کرتا ہے ڈپریشن اور نیند کی کمی کو دور کرتا ہے
ایسے احباب جو شبعہ تعلیم و تدریس سے وابستہ ہیں اور پڑھنے پڑھانے سے وابستہ ہیں اور دماغی کمزوری کا شکار ہیں وہ اس نسخے کو لازمی بنا کر استعمال کریں
یہ نہ صرف یاداشت کی کمزوری کو دور کرے گا بلکہ حافظہ و یاداشت کو بہتر بناے گا دماغی کمزوری کو دور کرے گا ایسے احباب جو سارا سارا دن کمپیوٹر کے آگے بیٹھے رہتے ہیں یا سارا سارا دن موبائل یوز کرتے ہیں وہ بھی نظر کی بہتری کے لیے یہ دواء کو بنا کر استعمال کریں ۔
دماغی ۔ ذہنی صلاحیتوں کو طاقت دینے والا مکمل دماغی ٹانک ہے
غرض دماغی حوالے سے ایک بہترین سپر کلاس اعلی کوالٹی والی ادویات کا مرکب آپ دوستوں کے ساتھ شیر کر رہے ہیں سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ مغز بادام شیریں ۔ 150 گرام ۔ مغز اخروٹ ۔100 گرام ۔ سونف ۔100 گرام ۔ چہار مغز مکمل ۔100 گرام ۔ خشخاش ۔100 گرام ۔ فلفل دراز ۔ 20 گرام ۔ دانہ الائچی سبز ۔10 گرام ۔گل سرخ ایرانی صرف پتی ۔ 25 گرام ۔ سفید مرچ ۔ 10 گرام ۔ برہم ڈنڈی ۔ 100 گرام ۔ اسطوخودوس ۔ 25 گرام ۔ کشتہ مرجان جواہر دار ۔5 گرام ۔ کشتہ یاقوت ۔3 گرام ۔ ورق نقرہ ایک دستی بڑی ۔ شہد تمام ادویات سے 3 گنا ۔
مغز کو الگ کوٹ لیں انکو الیکڑک کھرل میں گرانیڈ نہیں کرنا
باقی ادویات کو باریک پیس لیں اور مغزیات اور کشتہ جات شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں شہد کے قوام میں مکس کریں اور آخر میں ورق نقرہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور معجون کی شکل میں لائیں
آپ کی دواء تیار ہے ۔
صبح و شام خالی پیٹ ہمراہ نیم گرم دودھ یا تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
بچے بڑے بوڑھے سب کے لیے مفید دواء ہے بچوں کو انکی عمر کے مطابق استعمال کروائیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment