ٹرائی گلیسرائیڈ ، کولیسٹرول ، یورک ایسڈ ، جتالہ کیپسول
جتالہ کیپسول
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
ہمارا آج کا نسخہ حکیم عمران جتالہ صاحب کا ہے جو کولیسٹرول ٹرائی گلسیراہڈ معدہ کی گیس قبض ڈپریشن کے لیے بہترین اور مجرب ہے
آج کی پوسٹ زیادہ لمبی چوڑی نہیں ہو گئی سیدھے ٹاپک کی طرف آتے ہیں
فی زمانہ جو بھی تھوڑا سا سہل پسند ہے یا فاسٹ فوڈ یا بریانیوں کا شوقین ہے یا بڑے گوشت کا شوقین ہے اسکو کولسیٹرول اور یورک ایسڈ سمجھ لیں بطور گفٹ ملتے ہیں
یہ دواء ہر اس شخص کو کھانی چاہیے جو ان اشیاء کے شوقین ہیں اور بطور حفظ ماتقدم ہر شخص کو کھانی چاہیے اگر ان امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔
بات سمجھ آ گئی ہے تو بہتر
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
سونٹھ ۔ 250 گرام ۔ آب لہسن دیسی ۔ 250 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔ 250 گرام ۔ ھلدی ثابت ۔250 گرام ۔ پودینہ خشک ۔250گرام ۔
سب سے پہلے آپ نے سونٹھ کا باریک پوڈر بنانا ہے اور اس کے بعد آپ نے لہسن کو کھوٹ لینا ہے اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرنا ہے پانی اتنا ڈالنا ہے جس سے سونٹھ مکمل طور پر گیلی ہو جائے آب لہسن کو اچھی طرح گھوٹیں گئے اور چھان کر پانی نکال لیں گے باقی کا لہسن کا پھوک آپ ہانڈی میں استعمال کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔ پانی کے ساتھ سونٹھ کو مکس کریں اس کے بعد خشک کریں جب سونٹھ مکمل طور پر خشک ہو جائے تو دوبارہ اس کو اچھی طرح پوڈر کر لیں اس کے بعد
باقی ادویات کا سفوف بنالیں اور دونوں سفوف اچھی طرح مکس کر لیں اور 1000 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
کھانے کے درمیان یا خالی پیٹ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
موٹاپے والے لوگ اور ایسے جو آے روز گیس اور تبخیر کی وجہ سے دل والی ساہیڈ پر درد اور بوجھ محسوس کرتے ہیں وہ اس کو کم از کم دو ٹائم دو ماہ لازمی استعمال کریں ۔
باقی کے افراد مرض ٹھیک ہونے پر چھوڑ سکتے
بہت بہترین چیز ہے بہترین زرلٹ ہے اور جسم کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے
ایک بہترین قسم کا نسخہ آپ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے فاھدہ اٹھا سکتے ہیں تو اٹھا لیں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment