سفوف اکیسر مخرج بلغم
سفوف اکیسر مخرج بلغم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
۔ دوستوں کیسے ہیں آپ سب دوست. دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو ایمان کی بہترین حالت میں رکھے. آمین
بہت سے دوستوں نے بدلتے موسم کے حساب سے نسخہ شیر کرنے کی بات کی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ نسخہ جو آپ کو دوں معمول مطب نسخہ دوں جو میرے تجربات میں آیا ہوا ہو۔ کتابی نسخے تو ہزاروں ہوتے ہیں لیکن جو تجربہ شدہ نسخہ ہوتا ہے اس کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے. آج کا نسخہ بھی معمول مطب نسخہ ہے. حکماء دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ یہ نسخہ بنا کر اپنے مریضوں کو استعمال کرواہیں اور اپنے تجربات سے آگاہ فرماہیں. آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف۔
اجزاء نسخہ. ملٹھی. 250 گرام. رب السوس. 2.5 تولہ. گوند کیکر. 5 تولہ. گوند کیترا. 5 تولہ .سپستان. 5 تولہ. خشخاش 5 تولہ. مغز بادام شیریں. 2.5تولہ.بادیان 5 تولہ. الاہیچی کلاں. 2 تولہ. چہار مغنز مکمل 2.50 تولہ. ست پودینہ. 3 گرام. چینی 250 گرام. تمام ادویات کو کوٹ چھان لیں اور آخر میں ست پودینہ باریک کر کے مکس کر دیں. بڑوں کو ایک چمچ دن میں تین بار بچوں کو عمر کے حساب سے دیں. کھانے کے بعد ۔ اگر اسی سفوف کو شہد میں شامل کر دیں تو ڈبل رزلٹ ملے گا. شوگر کے مریض چینی اور شہد شامل نہ کریں. شہد کے ساتھ معجون بنانے کے لیے دوا کا ایک حصہ اور شہد تین حصے شامل کریں گے
فواھد. نزلہ. زکام. کھانسی. اخراج بلغم. جن لوگوں کی بلغم خارج نہیں ہوتی وہ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں. السر معدہ. تیزابیت معدہ . سینے کی جلن. ایک ماہ کے بچے سے لے کر سو سال کے بابے تک استعمال کر سکتے ہیں الحَمْدُ ِلله اب ہمارے نسخے دنیا بھر کے حکما حضرات اپنے مریضوں کی خدمت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
اللہ کا خصوصی فضل اور جناب (ان حکما کے نام جو چوری کرتے ہیں) کی مہربانی جنہوں نے ہمارے نسخہ کو نقل فرما کر اللہ کی مخلوق کی مدد کی۔
اب آپ مجھے میرے یوٹیوب چینل پر بھی جوائن کر سکتے ہیں آپ کو بہترین ادویات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہیں گیں ان شاءاللہ تعالیٰ
چینل لنک یہ ہے
. دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرماے . آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment