مرہم سلفر 25 مارچ 2026
مرہم سلفر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ خارش نئے و پرانے زخموں شوگر والے زخم اور سوزاکی زخموں کو چند دنوں کے اندر ٹھیک کرنے والی بیرونی دوا ہے بہت ہی آسان نسخہ ہے بنانے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہے
آیے آج آپ کو ایک بہترین مرہم کا نسخہ بنانا سیکھاتے ہیں جو چند منٹوں میں بننے والی دوا ہے
ہمارا مقصد اللہ پاک کے دیے ہوئے علم میں سے آپ دوستوں کو آسانیاں دینا ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہ ۔ ویزلین سفید ۔100 گرام ۔ گندھک آملہ سار ۔50 گرام ۔ نیلا تھوتھا ۔3 گرام
دونوں ادویات کو الگ الگ بلکل باریک پیس کر ویزلین میں مکس کر لیں اچھی طرح مکس کریں آپ کی دوا تیار ہے
حسب ضرورت متاثرہ جگہ پر لگائیں منہ اور آنکھوں کے اندر نہ لگائیں ۔
یہ دوا جیسا کہ اوپر ذکر کیا ہے نئے و پرانے زخموں کو خارش کو شوگر والے زخموں کو اور سوزاکی زخموں کو چند دن کے اندر ٹھیک کر دیتی ہے
بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کیا کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment