حب مغزیات ذعفرانی
السلام علیکم
حب مغزیات زاعفرانی
یہ نسخہ جات کوئ نھیں دیتا لیکن اپنا تو ایک ہی مقصد ہے کسی بھی طرح طب و طبیب کی خدمت کی جاۓ الحمدالله ۔
بابا جان کی بیاض کا قیمتی ترین نسخہ جو آج پهلی بار آشکار کررہا ہوں
الحمدالله اس نسخہ کے استعمال سے نامردی تک پهنچے مریض شفایاب ہوۓ ہیں صاحب اولاد ہیں اپنی اذدواجی ذندگی خوشگوار گزاررہے ہیں قوت باہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ جاتی ہے
کمر کو مضبوط کرتا ہے دل کو طاقت دیتا ہے اعصاب کو مثل فولاد طاقتور بنادیتا ہے وہ دوست جو ضعف انتشار ڈھیلے پن کی وجہ سے حق زوجیت نھیں ادا کرسکتے اسکے مسلسل استعمال سے الحمدالله مرض مکمل ختم ہوتا ہے قوت باہ چارگنا بڑھ جاتی ہے مادہ تولیدی خوب گاڑھا ھوجاتا ہے جما-ع کے بعد کمزوری نھیں ہوتی درد کمر ختم ہوجاتا ہے لاجواب و بے مثال اکسیری دواء ہے الحمدالله محنت تو ہے لیکن رزلٹ خوش کردیگا
بهیڑ کا خالص تازہ صاف ستھرا دودہ ایک کلو
خشخاش آدھا پاؤ
مغز بادام اعلی
مغز اخروٹ اعلی
مغز پستہ اعلی
مغز کاجو اعلی
سب دو دو تولہ
دارچینی تازہ
لونگ دیسی
جائفل
جاوتری
زاعفران کشمیری
سب ایک ایک تولہ
جواہر مہرہ طلائ اعلی تین گرام
تمام اجزاء جواہر مہرہ و زاعفران کے علاوہ دودہ میں ڈال کر اچھی طرح مخلوط کریں اور دودہ خشک ہونے تک رکھ دیں
اسکے بعد نکال کر مذید خشک کریں سفوف بنائیں کپڑ چھان کریں
زاعفران کو تھوڑی سی چینی سے سفوف بنالیں جواہر مہرہ و زاعفران مکس کرلیں نصف گھنٹہ کھرل کرلیں
اب کپڑ چھان شدہ سفوف میں شامل کرکے اچھی طرح مخلوط کرلیں
اور چھوٹی مکھی کے خالص شہد کی مدد سے کالے چنے برابر گولی بنالیں ۔
ایک گولی روزانہ رات بکری کے دودہ سے استعمال کریں
اور بھول جائیں کمزوری بھی ہوا کرتی تھی
الحمدالله ستر سال تک کے بوڑھوں کو دیا ہے بے خطاء و لاجواب ہے
تمام طبیب دوست اپنے مطب کی زینت بنائیں میرے حق مین دعاء ضرور کریں
جزاک الله
آپکا بھائ
حکیم نعمان جاوید
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Hakeem Noman シ
Comments
Post a Comment