خشک خارش 25 مارچ 2026
خشک خارش
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا موضوع خشک خارش کے حوالے سے ہے ۔خشک خارش۔ خارش کی ایک ایسی قسم ہے جس میں جسم پر پھنسیاں تو نہیں بنتی لیکن چھوٹے چھوٹے پت جیسے دانے بن جاتے ہیں ان میں زردی مائل سفید پانی بھر جاتا ہے اس میں جلن نہیں ہوتی صرف خارش ہوتی ہے جب اس کا دورہِ چھڑ جائے تو پھر رکنے کا نام نہیں لیتی خارش کرنے سے پھنسیاں چھل جاتی ہیں اور خارش میں سکون محسوس ہونے لگتا ہے
آج ہم آپ کو خارش کے لیے دو بہترین قسم کے نسخے دینے لگے ہیں جن میں سے ایک نسخہ اندرونی طور پر اور دوسرا نسخہ بیرونی طور پر استعمال کے لیے ہو گا ۔
کچھ دن کے متواتر استعمال سے یہ موزی مرض مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے گی ان شاءاللہ تعالیٰ ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف ۔
نسخہ نمبر 1۔ اندرونی استعمال کے لیے کھانے والا نسخہء
اجزاء نسخہء ۔ پوست ریٹھہ بریاں ۔ 150 گرام ۔ گندھک آملہ سار ۔100 گرام ۔ سونٹھ ۔ 50 گرام ۔نوشادر ٹھیکری ۔20 گرام ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں ۔
ایک تا دو گرام کھانے کے بعد دن میں تین بار سادہ پانی کے ساتھ یا عرق گل منڈی کے ساتھ ۔
نسخہ نمبر 2۔ بیرونی استعمال کے لیے لگانے والا نسخہء
کاربالک ایسڈ ۔ 10 گرام ۔ سرسوں کا تیل ۔ 100ML
سرسوں کے تیل میں کاربالک ایسڈ ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ دونوں ادویات یکجان ہو جاہیں ۔
اس لوشن کو متاثرہ جگہ پر لگائیں روزانہ دن میں ایک سے دو بار لگا سکتے ہیں زیادہ زخموں والی جگہ پر نہیں لگانا خشک خارش والی جگہ لگائیں گے اور یہی لوشن آپ خشک چنبل پر بھی لگا سکتے ہیں ۔
پرھیز تمام گرم اشیاء سے تلی ہوئی اشیاء سے اور چاولوں سے ۔
پانی والی اشیاء لیکوڈ کا استعمال زیادہ کریں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment