معجون نجاح ۔۔۔ یہ دوا سودادی امراض مالیخولیا اینگراہٹی ۔ڈپریشن مرگی اور اختناق الرحم میں میں مفید ہے ۔وہم وسوسے بے چینی ہر وقت موڈ کا خراب رہنا بلا وجہ کی سوچیں ،سوچوں میں گھنٹوں گم رہنا اپنے آپ سے باتیں کرتے رہنا ذہنی انتشار پرشیانی وہم نسیان جنون مرگی میں بھی مفید ہے اور خاص طور پر سودادی امراض کے لیے مانی ہوئی دواء ہے ۔


معجون نجاح 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
سودادی امراض کا ایک بہترین نسخہء آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جو حکیم اجمل خان کے معمولات میں سے ہے ۔
یہ دوا سودادی امراض مالیخولیا اینگراہٹی ۔ڈپریشن مرگی اور  اختناق الرحم میں میں مفید ہے ۔وہم وسوسے بے چینی ہر وقت موڈ کا خراب رہنا بلا وجہ کی سوچیں ،سوچوں میں گھنٹوں گم رہنا اپنے آپ سے باتیں کرتے رہنا ذہنی انتشار پرشیانی وہم نسیان جنون مرگی میں بھی مفید ہے اور خاص طور پر سودادی امراض کے لیے مانی ہوئی دواء ہے ۔
آج ان امراض کے شکار سب سے زیادہ مریض ہیں ۔
وجہ ہمارا دوسروں کی دیکھا دیکھی پیسے کا سٹیٹس ۔ غربت ۔ گھریلو ناچاقیاں ۔ نفسیاتی مسائل ۔  احساس کمتری اور بھی بے شمار اسباب ہیں 
بہرحال ہمارا آج کا نسخہ انہی امراض کے علاج ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف ۔
چھلکا ہریڑ زرد ۔ 30 گرام ۔ چھلکا ہریڑ کابلی ۔30  گرام ۔ چھلکا جنگ ہریڑ ۔30 گرام ۔ چھلکا بہیڑا ۔30 گرام ۔ آملہ مصفی ۔30 گرام ۔ یہ سب ادویات صرف اور صرف چھلکا شامل کریں گے گھلیٹاں نکال کر وزن پورا شامل کرنا ہے ۔
اور باقی ادویات یہ ہیں ۔
بسفاہج ۔ 15 گرام ۔ افتمیون ۔15 گرام ۔ اسطوخودوس ۔ 15 گرام ۔ تربد سفید ۔ 15 گرام ۔ روغن بادام ۔15 گرام ۔ شہد تمام ادویات سے 3 گنا ۔
ضروری نوٹ ۔ تربد کا صرف چھلکا شامل کرنا ہے اندر سے لکڑ نکال لیں 
شہد اور بادام روغن کے علاؤہ باقی تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور روغن بادام کی مدد سے ادویات کو چرب کر لیں اور شہد کا قوام کر کے تمام ادویات مکس کرلیں اچھی طرح آپ کی معجون نجاح تیار ہے 
5 گرام صبح و شام ہمراہ سادہ پانی استعمال کریں مرض کی شدت میں دن میں تین بار بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں 
اپنے ساتھی حکماء سے کہوں گا کہ اس نسخے کو اپنے مطب کی زینت بناہیں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)