••••• اکسیر خارش و الرجی••••• مجرب المجرب نسخہ ۔ مطب کامل

••••• اکسیر خارش و  الرجی•••••
میری زندگی کا پہلا نسخہ جس سے کامیاب پریکٹس کا آغاز کیا اور سب سے زیادہ تیار ہونے والا نسخہ حاضر خدمت کیا جاتا ہے نئے اطباء کرام جنہوں نے پریکٹس کا آغاز کیا ہو یا پرانے طبیب سب دوست حکماء کو دلی طور پہ گفٹ پیش کیا جا رہا ہے خارش خشک و تر مریض خارش کرکے لہولیان ہو ایک سیکنڈ بنا کھجائے سکون نا ہو مختلف اینٹی بائیوٹک انجکشن کریمیں آزما چکا ہو تو میں 1000فیصد یقین دلاتا ہوں آپ اس نسخہ کی پہلی خوراک پہ بھروسہ کر سکتے ہیں انشاءاللہ العزیز کسی طبیب کسی مریض کو مایوس نہیں کریگی اس نسخہ کو منوں کے حساب سے بنا چکے ہیں اس کو مصفی اعظم کہوں تو بے جا نہ ہوگا میں طبیب بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں اس نسخہ کو ضرور بالضرور بنائیں خارش و الرجی کے مریضوں سے دعائیں لیں انشاءاللہ العزیز یہ نسخہ مطب کی شان اور باعث شہرت بنے گا 
ہوالشافی 
دھمانسہ بوٹی تازہ خشک گرد غبار سے صاف شدہ اکلو
نیم کے پتے تازہ سائے میں خشک کردہ گرد و غبار سے صاف کردہ ا کلو 
پنیر ڈوڈی اعلی و عمدہ ا کلو 
تینوں کو خوب باریک پیس لیں سخت کڑوا سفوف تیار ہوگا آدھا چمچ صبح شام کھانے سے گھنٹہ بعد ہمراہ پانی دیں نازک مزاج جو کڑوا سفوف برداشت کرلیں تو ٹھیک نازک طبع مریضوں کیلئے کیپسول بھرلیں 

خارش و الرجی گرمی دانے سمیت خرابی خون سے پیدہ شدہ جلدی امراض میں انتہا درجہ مفید و مؤثر ہے 

اس نسخہ مستفید ہونے والے حکماء اور مریض میرے والد مرحوم کے حق دعائے مغفرت ضرور فرمائیں 
والسلام خادم طب

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)