خفقان القلب Palpitaion
السلام علیکم
خفقان القلب Palpitaion
دوستو عام حالات میں ایک منٹ مین دل کی دھڑکن ستر سے اسی بار ہوتی ہے جو کہ نارمل ہے
لیکن کچھ دوستوں میں دل کی دھڑکن بھت تیز ہوجاتی ہے اسکی بے شمار وجوہات ہیں چند لکھتا ہوں اینگزائٹی و ڈپریشن ، رنج و غم۔فگر پریشانی ، اعصابی کمزوری ، شدید بدہضمی ،نفخ شکم ، کثرت جماع ، کثرت تمباکو نوشی ، کثرت جلق ہاتھ کا استعمال ،بھت زیادہ ذہنی و جسمانی مشقت کا کام ، بھت زیادہ چاۓ پینا ، مالیخولیا و خواتین میں اختناق الرحم کی وجہ سے دل کی دھڑکن بڑہ جاتی ہے اکثر غصہ و کسی حادثہ کی صورت مین بھی دل کی دھڑکن شدت سے تیز ہوجاتی ہے
اب اس مین ہم۔نے علاج میں اصول کو مدنظر رکھنا ہے
اگر کثرت ریح بدہضمی گیس نفخ شکم سے دل کی دھڑکن بڑھ رہی ہے تو عرق سونف عرق پودینہ عرق الایچی عذق اجوائن عرق دارچینی تمام دو دو چمچ
ملا کر پلادیں فوری بھتری ہوگی
یہی علاج ہفتہ استعمال کریں انشاالله یہ مسئلہ تو بھتر ہوجاییگا اب
اصل مرض خفقان کیلیے مربہ آملہ و مربہ سیب مربہ بهی بطور ناشتہ استعمال کریں
دواؤں میں ساتھ یہ استعمال کریں دواء المسک المعتدل جواہردار و خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا مکس کرلیں
چمچ چمچ صبح رات پانی سے استعمال کریں
ایک نسخہ ذہن میں آگیا وہ بھی لکھ دیتا ہوں الحمدالله بھت ہی کمال رزلٹ ہے خفقان کیلئے
دل کو مضبوط کرتا ہے
گل گاؤزبان چھ تولہ ، ابریشم چھ تولہ ، کشنیز پانچ تولہ ، الایچی خورد دو تولہ ، گل سرخ پانچ تولہ صندل سفید چھ تولہ چینی قریبا سوا کلو سے ڈیڈہ کلو میں عام طذیقہ سے خمیرہ تیار کرلیں
پانچ تا سات گرام عرق گلاب سے دو بار استعمال کرین
الله ﷻ تمام بیماروں کو کامل شفایابی عطاء فرماۓ
آپکا بھای
حکیم نعمان جاوید
Hakeem Noman Javed
Comments
Post a Comment