ڈائی گیسٹو سفوف

ڈائی گیسٹو سفوف 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
پوسٹ کیے کافی دن ہو گئے تھے آج انبکس دیکھا تو کافی دوستوں کے میسج تھے معدہ کے حوالے سے کوئی اچھا اور فوری اثر نسخہء دیا جائے تو آپ دوستوں کی خدمت میں ایک بہترین مجرب اور فوری اثر نسخہء حاضر خدمت ہے 
یہ دوا ادارہ ہذا میں ڈائی گیسٹو کے نام سے تیار کی جاتی ہے سفوف کی شکل میں مجرب اور چلتا ہوا دوا خانہ کا نسخہ آپ دوستوں کے لیے حاضر کیا جا رہا ہے 
یہ دوا معدہ و جگر کی سستی کو دور کرتی ہے پتہ اور مثانے کی پتھری کو دور کرتی ہے ہاضمہ کی خرابیوں کو ٹھیک کرتی ہے بھوک کی کمی پتہ و مثانہ کی پتھری کو ٹھیک کرتی ہے خوراک کا زیادہ دیر معدہ میں پڑھے رہنا معدہ کی ورکنگ کا کمزور ہو جانا منہ کا بے ذائقہ رہنا ہیپاٹائٹس میں مفید ہے کھانے کو فوراً ہضم کرتی ہے بھوک بڑھاتا ہے قبض کشاء ہے خشکی کے امراض کے لیے بہترین ہاضم دوا ہے پراسیٹ گلینڈ اور یورک ایسڈ کے لیے بہترین اور مجرب ہے 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف 
اجزاء نسخہء ۔ سنڈھ ۔ 60 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ 60 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔ 30 گرام ۔ سنامکی صاف شدہ ۔ 60 گرام ۔ زیرہ سفید ۔ 60 گرام ۔ نمک سیاہ ۔10 گرام ۔
تمام ادویات کو صاف ستھرا کرنے کے بعد باریک پیس کر سفوف بنا لیں 
آدھی چمچ سے ایک چمچ چائے والی مقدار خوراک دن میں دو سے تین بار 
اسی دوا کو اگر آپ جوارش کمونی جدید کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو امراض معدہ کی چوٹی کی دوا بن جاتی ہے السر معدہ والے مریض اس دوا کو استعمال نہ کریں 
جوارش کمونی جدید کی پوسٹ اس سے پہلے لگ چکی ہے 
اس دوا کا مزاج گرم تر ہے 
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)