تبخیر معدہ میں اعلی ھے فیٹی لیور اور کولیسٹرول میں بہت ھی مفید رھے گی.۔۔۔محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

https://www.facebook.com/share/p/1J1SvwTR5d/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ موسم کے حساب سے انمول دوا دل اور جگر کے لیے ۔۔۔۔
نماز مغرب سے پہلے تھوڑی دیر آرام کی غرض سے لیٹ گیا تو لاھور سے کلیم اللہ صاحب کا فون آگیا باتوں باتوں میں ھی ایک دوا جو کہ انتہائی اعلی ھوگی اس کی تیاری کی ٹھان لی آجکل موسم میں پودینہ انتہائی عروج پر ھے خواہ وہ جنگلی ھو یا باغی ھو خیر مجھے باغی پودینہ وافر میسر ھے لہسن تازہ جسے ھم دیسی لہسن یعنی سرخ یا گلابی لہسن کے نام سے جانتے ھیں وہ بھی تازہ وافر میسر ھے لیمن اور ادرک بھی عام میسر ھے تازہ اجوائن بھی میسر ھے اب دوا کی ترکیب آپ بھی سمجھ لیں 
پودینہ تازہ اتنا حاصل کرلیں جسے آپ اچھی طرح دھونے کے بعد سایہ میں گرد وغبار سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ خشک کریں اور ڈنڈیاں الگ کرکے صرف پتے ایک کلو حاصل کرلیں اور ایک کلو اجوائن تازہ مکمل صاف شدہ پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد خشک کریں ایک کلو حاصل کرلیں اب ان دونوں کو ایسے گرینڈ کریں کہ دوا کسی صورت گرم نہ ھو ورنہ یاد رکھیں پودینہ میں ایک قسم کا فراری روغن ھوتا ھے جس کے ضائع ہونے کا احتمال ھے اب ایک کلو پانی صاف فلٹر شدہ ادرک کا اور ایک کلو پانی صاف فلٹر شدہ لہسن کا ڈال کر گھوٹین اب آدھا کلو لیمن کا پانی بھی اسی دوا میں ڈال کر اچھی طرح گھوٹتے رھیں یہاں تک کہ گولی بنانے کے قابل ھوجائے تو نخودی گولیاں بنا لیں ایک تا دوگولی ھمراہ پانی دن میں تین بار کھلائیں اب فوائد چند تو میں بتا دیتا ھوں معدہ کے امراض خاص کر تبخیر معدہ میں اعلی ھے فیٹی لیور اور کولیسٹرول میں بہت ھی مفید رھے گی اب حکماء حضرات روشنی ڈالیں مزاج پہ بھی اور اثرات پہ بھی 
محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)