شربت بزوری معتدل

شربت بزوری معتدل
شربت بزوری ایک ادویاتی شربت ہے...
 لیکن اس شربت نے بھی بہت دکھ سہے ہیں ...
نام بزوری لکھ کر بہت سارے یار لوگوں نے 
کیا کچھ بیچا سوچتے ہوئے بھی گھن آتی ہے ..
اگر کسی نے خالص بیچنے کا بھی دعویٰ کیا تو اس نے یہ احسان کیا کہ ایک لیٹر شربت کی ادویات سے 3 سے 4 لیٹر بنایا ...
قیمت کم رکھی اور لینے والے کو یہ کہہ کر تھما دیا کہ یقین رکھیں خالص ہے 
اس شربت کے بنانے کے دو طریقے  بتاتے ہیں ...
ایک معروف طریقہ ہے ..
دوسرا طریقہ جیسے ہم بناتے ہیں ...
شربت بنانے والوں کو دعوت دیتے ہیں 
 کہ آپ یہ شربت بنائیں 
پاکستان میں موجود سب شربت بزوری معتدل سے اچھے فوائد ملیں گے 
نسخہ 12 بوتل 800 ملی لیٹر 
گل بنفشہ......... 160 گرام 
گل نیلوفر......... 160 گرام 
سونف.............. 320 گرام 
جڑ سونف..........120 گرام 
کاسنی.............. 400 گرام 
جڑ کاسنی..........120 گرام 
تخم کرفس......... 240 گرام 
تخم کثوث.......... 160 گرام 
تخم خيار............240 گرام 
تخم خربوزہ......... 240 گرام 
گل سرخ.............. 240 گرام 
چینی.................. 10 کلو 
پانی.................... 12 لیٹر 
ٹاٹری فرانس ......... 20 گرام 
بینزوویٹ..............10 گرام 
طریقہ تیاری نمبر 1
جڑ سونف، جڑ کاسنی، کو موٹا کوٹ لیں 
پھر سب اجزاء کو پانی گرم میں بھگو دیں 
12 گھنٹے کے بعد ہلکی آگ پر پکائیں کہ پانی 8 لیٹر رہ جائے 
آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں پھر کپڑے سے چھان لیں 
اور جوشاندہ کو آگ پر رکھیں... ابال آنے پر چینی شامل کر دیں... جب چینی مکمل حل ہو جائے تو ٹاٹری ڈالیں، ٹاٹری سے میل صاف ہو جائے گی 
جب شربت کا قوام درست تیار ہو جائے تو اتار لیں اور بینزوویٹ تھوڑے سے گرم شربت میں حل کر کے پورے شربت میں شامل کر دیں 
یہ شربت 2 سال تک خراب نہیں ہوگا 
نوٹ.... تخم کثوث کو ململ کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر بھگوئیں اور پکاتے وقت چند بار پوٹلی کو نچوڑ لیں 
ترکیب تیاری نمبر 2
یہ طریقہ تیاری ان لوگوں کے لیے ہے جو عرق خود نکال سکتے ہوں ورنہ پہلا طریقہ سے تیار کیجئے 
سونف، کاسنی، گل سرخ کا اسی وزن کے مطابق 5 لیٹر عرق کشید کیجئے 
اسی عرق میں پانچ کلو چینی شامل کر کے شربت تیار کریں 
دیگر ادویات کو 8 لیٹر پانی میں بھگو کر 5 لیٹر جوشاندہ تیار کر کے 5 کلو چینی شامل کر کے شربت تیار کر لیں 
پھر عرق والا شربت اور اس شربت کو مکس کر لیں 
اس طرح تیار کرنے کے دو فائدے ہوں گے 
شربت کا رنگ بہت بہتر ہو جائے گا 
دوسرا شربت کے فوائد میں کئ گنا اضافہ ملے گا ان شاء اللہ 
فوائد وہی ہیں جو شربت بزوری کے عمومی طور پر ہوتے ہیں 
یاد رکھیں ..
شربت بزوری پینے کا وقت 15 اپریل سے 1 ستمبر بعض اوقات 15 ستمبر تک ہوتا ہے 
ہاں اگر معالج بہتر اور ضروری سمجھے تو ان ماہ کے علاوہ بھی استعمال کرا سکتا ہے ...
اجازت دیجئے 
دعاؤں میں یاد رکھیے اپنے بھائی محمد جاوید کو

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)