شربت تھادل گرمیوں کا لاجواب تحفہ حقیقی مشروب مشرق

شربت تھادل 
گرمیوں کا لاجواب تحفہ 
حقیقی مشروب مشرق 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
آج ہم آپ کو ایک بہترین قسم کے نسخے سے متعارف کروانے لگے ہیں جو میرا پسندیدہ مشروب ہے گرمیوں کا لاجواب تحفہ ہے ہر قطرے میں آپ کو سکون ملے گا لطیف اجزاء سے تیار شدہ یہ مشروب شربت تھادل بہت سے دوست و احباب بناتے بھی ہوں گے 
آپ بھی کوشش کر کے اس کو بتائے گئے طریقے سے بنا لیں یقین کریں آپ تمام بازاری کولڈ ڈرنکس کو بھول جائیں گئے 
ویسے تو یہ شربت پورا سال استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن گرمیوں میں اس شربت کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے کوئی اس کو سندھی مشروب کا نام دیتا ہے کوئی گھوٹا کہتا ہے کوئی سردائی لیکن یہ تھادل کے نام سے زیادہ مشہور ہوا ہے 
یہ شربت طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے تو کسی نعمت سے کم نہیں ہے نہایت ہی مقوی قلب و مفرح ہونے کے ساتھ ساتھ مقوی دماغ بھی ہے گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں کے لیے بہترین ادویاتی مشروب ہے گھبراہٹ بے چینی پہلے ہی گھونٹ سے ختم ہو جاتی ہے گرمی کا دشمن ہے جسمانی گرمی دماغی خشکی کے لیے بہترین شربت ہے اس شربت کا صرف ایک گلاس جسم میں گرمی ختم کر کے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے بے شمار فوائد کا حامل یہ شربت حقیقی معنوں میں مشروب مشرق کہلانے کا حق دار ہے 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ مغز بادام شیریں ۔ 200 گرام ۔ چہار مغز مکمل ۔ 100 گرام ۔ الاہیچی سبز ۔40 گرام ۔ سونف ۔ 80 گرام ۔ گل سرخ ایرانی ۔ 40 گرام ۔ خشخاش سفید ۔ 40 گرام ۔ کشنیز ۔ 25 گرام ۔ زیرہ سفید ۔ 10 گرام ۔
مغز بادام کے علاؤہ باقی تمام ادویات کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور 6 کلو پانی میں بھگو دیں گے 8 گھنٹے کے لیے ۔
مغز بادام کو آپ الگ تھوڑے سے پانی میں بھگودیں گئے ۔
کیونکہ ہم نے بادام کا اوپر والا چھلکا اتارنا ہے 
اب آپ نے ادویات کو آگ پر چڑھانا ہے اور دو چار ابال جب اچھی طرح آ جاہیں تو اتار کر پن چھان کر جو چوشاندہ بنایا ہے اور اس چوشاندہ میں چینی 4 کلو شامل کر کے دوبارا آگ پر چڑھائیں ۔
بادام کا چھلکا اتار کر گرانیڈ کر لیں بادام کی گری کو اور جب آپ کے شربت کو اُبالیں آنا شروع ہو جاہیں تو گرانیڈ کی ہوئی گری باداموں والی شامل کر دیں جب دو چار ابال اچھی طرح آ جاہیں تو ست لمیوں ایک گرام فی لیٹر پیک بوتل کے حساب سے شامل کریں جب آپ کا شربت بن جائے اور ہلکا سا گرم رہ جائے تو ست لوبان شامل کریں ست لمیوں کے حساب سے اس سے آپ کا شربت جلدی خراب نہیں ہو گا ۔
جب شربت مکمل طور پر ٹھنڈا ہو جائے تو خشک بوتلوں میں بھر کر ڈھکن کو اچھی طرح بند کر کے خشک جگہ پر محفوظ رکھیں آپ کا شربت دو سال تک خراب نہیں ہو گا مغزیات کی وجہ سے شربت کے اوپر ذرات اکھٹا ہو جاتے ہیں اور کچھ دوست سمجھتے ہیں کہ شربت خراب ہو گیا ہے ایسا نہیں ہے یہ مغزیات کی وجہ سے ہوتا ہے آپ بلا خوف و بلاجھجک استعمال کر سکتے ہیں 
2 سے 3 چمچ یہ شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی دودھ لسی میں شامل کر کے دن میں دو سے تین بار استعمال کر سکتے ہیں یقین مانیں اس شربت کا پہلا گھونٹ اور رب کریم کا شکریہ آپ خود ادا کریں گے 
خود بھی پیئں اور اپنے پیاروں کو بھی پلائیں ایک بار کا استعمال آپ کو بازاری شربتوں سے بے نیاز کر دے گا 
ہمارا ماٹو ہے نیچرل پیو زندگی جیو 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں 
اسی شربت کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آپ یہ شربت اگر ہم سے بنا ہوا منگوانا چاہیں تو ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)