رب جامن ۔ رب بنانے کا طریقہ

رب جامن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ 
میرا ایک بڑا مشہور عام نسخہ جگر اس کے نام سے آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے اس میں رب جامن استعمال ہوتی ہے
 آج بھی جگراس کی پوسٹ پر کسی دوست نے یہ سوال کیا 
اسی ضمن میں یہ معروضات پیش کر رہا ہوں 
طب کی اصطلاح میں رب نباتی ادویات کے گاڑھے رس کو کہا جاتا ھے  جو پھلوں یا پتوں سے حاصل کرنے کے بعد حرارت سے گاڑھا کر لیا جاتا ہے ۔
اسی کو ایکسٹریٹ کہا جاتا ھے
نصف یا ھموزن شکر سفید ملا کر تیار کرتے ہیں
یاداشت 
رب کومٹی کے  روغنی برتن میں تیار کرنا ازحد مفید گردانا جاتا ھے 
نوٹ 
بلخصوص ترش پھلوں سے حاصل کردہ رب کو دھات کے برتن میں رکھنے سے گریز کریں
رب جامن 
معدہ ۔جگر ۔تلی کے ورم کو دور کرنے میں  مفید ھے
نسخہ 
پختہ جامن حسب ضرورت لے کر کسی مٹی کے برتن میں اچھی طرح مل کر  کپڑئے میں پن لیں
اگر دو کلو رس ھو تو دھیمی آگ پر جوشا لیں حتی کے آدھا کلو رس باقی رہ جائے 
پاو بھر شکر سفید  شامل کر کے قوام بنا لیجیے 
اور قدرئے نیم گرم رہنے پر دو گرام فی کلو کے حساب سے پریزرور لگا لیں 
ٹھنڈا ھونے پر محفوظ فرما لیجیے
اسی طریق کوئ بھی رب بنا سکتے ھیں  
اللہ حافظ و ناصر
ابن طب 
ظہور احمد رضا

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)