آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
آج کا نسخہ موجودہ وقت کا سب سے بہترین نسخہ ہے ہماری استعمال کردہ غذائیں ہمارے مزاج اور ہمارے جسم کو کس نبض کی طرف لے جاتی ہیں بڑی اہمیت کی حامل ہے یہ بات کہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا اثر ہمارے جسم پر ہمارے مزاج پر پڑتا ہے
موجودہ وقت میں جس کو دیکھو فاسٹ فوڈ کے پیچھے پڑھا ہوا ہے آج ہمارے کھانے بریانی شوارما پیزا برگر تکے کباب رہ گئے ہیں دیسی کھانوں کی طرف آہیں تو یہ آہستہ آہستہ اپنا دم توڑتے نظر آ رہے ہیں جو ایک بار بازاری چٹ پٹے کھانوں کا شوقین ہو گیا وہ پھر گھر کے بنے ہوئے کھانے نہیں کھاتا اور پھر اس کا رزلٹ بھی اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے
موجودہ وقت میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتی بیماری خشکی یعنی سوداویت ہے
آپ نے اکثر ایسے لوگ دیکھے ہوںگے جن کا چہرہ بے رونق چال بے ڈھنگی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے جریان اور لیکوریا کے ستایے ہوئے خشکی کی زیادتی کی وجہ سے قبض کے مریض اور ایسے مریض کہ 4-4 دن پاخانہ ہی نہیں آتا معدہ کی خرابی بہت سی علامتیں ہیں ایسے مریضوں کی
ہمارا آج کا نسخہ قاتل سودا دواء کا ہے جو خشکی کو بڑی تیزی کے ساتھ ختم کرتی ہے اور خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتی ہے ۔
بہت ہی آسان نسخہ آپ کی خدمت میں پیش ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہء ۔ افسنتین ۔ نوشادر ٹھیکری ۔برابر وزن دونوں ادویات باریک سفوف بنا لیں
500 ملی گرام کیپسول یا چمچ کا تیسرا حصہ صبح دوپہر شام ھمراہ عرق منڈی بوٹی
فوائد ۔ یہ دواء خشکی کو بہت جلد ختم کرتی ہے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو مکمل طور پر ٹھیک کرتی ہے خواہ وہ کسی بھی وجہ سے ہوں ۔
جگر کی خرابی یا رات کی نیند کی کمی معدہ کی خرابی یا گردوں کی خرابی سے ہوں یہ دواء سب پر کام کرتی ہے یہ قاتل سودا دواء ہے رنگ کو بھی صاف کرتی ہے ۔بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
نوٹ فیس بک میری تمام پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے میری آئ ڈی کو فالو کر لیں
Comments
Post a Comment