سفوف کشنیز ، سفوف ٹھنڈک

سفوف کشنیز 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
ہمارا آج کا نسخہ بہت ہی زبردست آسان اور مجرب نسخوں میں سے ایک بہترین نسخہء ہے جو جسمانی گرمی معدہ و مثانہ کی گرمی پر کام کرتا ہے اس کے علاؤہ گھبراہٹ دھڑکن کا تیز رھنا جگر کی ایکسٹرا گرمی جریان احتلام اور سرعت انزال پر کام کرتا ہے بووجہ گرمی ۔
آج تین چار پوسٹیں کرنی ہیں اس لیے زیادہ تفصیل میں نہیں جاہیں گئے نہ پوسٹ کو لمبا کریں گے 
یہ نسخہ بہت تھوڑے سے اجزاء کا مرکب ہے لیکن یہ نہیں کہ کام نہیں کرتا معمول مطب نسخہء ہے نیچے تصاویر دیکھ سکتے ہیں لگائی گئی ہیں مقصد تصاویر دیکھانے کا صرف یہ ہے کہ آپ اس نسخے کو صرف کتابی نہ سمجھیں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ تخم خرفہ سیاہ ۔ 50 گرام ۔ کشنیز ۔ 50 گرام ۔ اسپغول مسلم ۔ 50 گرام ۔ گل نیلوفر ۔ 30 گرام ۔ کوزہ مصری ۔100 گرام ۔ 
اسپغول مسلم کے علاؤہ باقی تمام ادویات کا سفوف بنا لیں اور آخر میں اسپغول مسلم شامل کر دیں ۔
5 گرام یہ دواء صبح و شام نہار منہ سادہ پانی یا عرق گاوزبان یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔
نوٹ ۔ کوزہ مصری کی تصویر نہیں دی گئی کوزہ مصری کو صرف ذائقہ و مٹھاس کے لیے شامل کیا گیا ہے ۔
شوگر والے دوست و احباب کوزہ مصری شامل نہ کریں جو مٹھاس کے بغیر دوا کھا سکتے ہیں وہ بھی شامل نہ کریں 
فوائد اوپر سارے لکھ دیئے گئے ہیں 
بنائیں استعمال کریں اور پھر اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ