اپڈیٹ پوسٹ شربت بخار بخارین شربت
اپڈیٹ پوسٹ
شربت بخار بخارین شربت
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست.دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے آمین۔
.حسب وعدہ شربت بخار کا نسخہ حاضر خدمت ہے. یہ نسخہ محترم استاد گرامی جناب محمود الرسول بھٹہ صاحب کا ہے اللہ پاک انکو سلامت رکھے. ہر قسم کے بخار پر کام کرتا ہے خصوصاُ پرانے بخاروں کے لیے مفید ہے. بناہیں اور فاھدہ حاصل کریں. شفاء اللہ پاک کی ذات دینے والی ہے نسخہ بہت اچھا ہے.
اجزاء نسخہ.گل سرخ.تخم خرفہ.گل غافث.ہر ایک 50.50 گرام. گل نیلوفر.تخم خطمی.گلو سبز.برگ بانسہ.ہر ایک 60.60 گرام. تخم خیارین.تخم خربوزہ.بادیان.گازوبان.شاھترہ.پوست بیخ کاسنی.بہدانہ ہر ایک 30.30 گرام. تخم کاسنی. گل بنقشہ25.25 گرام. ان دو کی تصویریں نسخے میں شامل نہیں ہیں. ملٹھی 50 گرام. مکو ۔75 گرام. عناب ۔50 دانے. چینی 3 کلو
تمام ادویات کو
6کلو پانی میں بھگو دیں 24گھنٹے کے لیے۔
اس کے بعد آگ پر چڑھا کر جوشاندہ بناہیں جب جوشاندہ کا پانی آدھا رہ جائے تو چینی شامل کرکے شربت تیار کریں. ست لیموں 1 گرام فی بوتل کے حساب سے شامل کرنا ہے جب چینی شامل کریں گے اور شربت ابلنا شروع کرے اس وقت.
اور ست لوبان شامل کرنا ہے جب شربت بن جاےُ اور نیم گرم رہ جائے اس وقت
مقدار خوراک دن میں تین بار دو دو چمچ بڑوں کے لیے
بچوں کو عمر کے حساب سے دیں گے
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
اگر پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment