سفوف ٹھنڈک

سفوف ٹھنڈک 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
موسم گرما کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ایک بہترین نسخے کے ساتھ آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے جی ہاں موسم گرما میں ایک ٹھنڈا نسخہء 
سفوف ٹھنڈک معدہ جگر و مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے بے چینی دل کی تیز دھڑکن کا مجرب علاج ہے گھبراہٹ بے چینی گرمی کا زیادہ لگنا ناقابل برداشت گرمی کا علاج ہے اس کے علاؤہ جسم کو سکون دیتی ہے سرعت انزال ذکاوت حس والوں کے لیے مفید دوا ہے پیشاب کی جلن کو فوراً دور کرتی ہے شدید پیاس کو درد کرتی ہے ہاتھ پاؤں کی جلن میں مفید ہے پیشاب کی پیلاہٹ دور کرتی ہے ہائی بلڈ پریشر اور السر معدہ میں مفید ہے 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف 
اجزاء نسخہء ۔ گل نیلوفر ۔ 200 گرام ۔ بہی دانہ ۔ 200 گرام ۔ کوزہ مصری ۔200 گرام ۔ دانہ الائچی سبز 50 گرام ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں 
ایک تا 3 گرام یہ دوا شربت بزوری بارد کے ہمراہ استعمال کریں 
یا دودھ کی کچی دہی کی لسی کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں 
دن میں دو سے تین بار خالی پیٹ یا کھانے کے بعد جب چاہیں استعمال کریں 
شوگر والے مریض کوزہ مصری کے بغیر بنا کر استعمال کریں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے ہمارے یو ٹیوب چینل پر تشریف لائیں ویڈیو چینل پر موجود ہے 
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال 
آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ