شربت بزوری معتدل. حکیم فیاض
شربت بزوری معتدل گرمی کا موسم اپنے عروج پر ہے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوچکا ہے کہ کمزور جسم افراد گرمی کی شدت سے بیہوش ہورہے ہیں اور کچھ گرمی کی شدت سے نڈھال ہوکر کمروں کی دروازے بند کرکی ای سی اور روم کولر چلاکر سورہے ہیں ایسی صورتحال میں گرمی کو جڑ سے ختم تو نہیں کیا جاسکتا البتہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں جس کی بدولت گرمی کا زور اپنے جسم سے توڑا جاسکتا ہے یاد رکھیں سورج کی تپش اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر ہمارے جسم میں موجود زائد گرمی خشکی یا سردی موجود ہوتو ہمیں سورج کی گرمی یا تپش عام حالت سے کچھ زیادہ ہی محسوس ہونے لگ جاتی ہے ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوۓ شربت بزوری کا نسخہ لکھ رہا ہوں جو ہمارے جسم میں موجود زائد گرمی خشکی یا سردی خشکی کو اعتدال پر لے آۓ گا جس کی بدولت آپکو تپتی دوپہر میں لو لگنا یا شدید Heat Wave اور Heat Stroke کا خطرہ لاحق نہیں ہوگا موسم کوئی بھی موسم اپنا اثر رکھتا ہے اور ہر جاندار و بےجان کو اپنے فوائد و نقصانات ضرور پہنچاتا ہے مگر چند احتیاطی تدابیر سے ہم خود کو اور دوسروں کو موسمیاتی خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں سونف 110 گرام کاس...