Posts

Showing posts from April, 2025

سردائی

اسلام علیکم  ناچیز حکیم نعمان جاوید کی جانب سے آپ سب کیلئۓ گرمی کا خاص تحفہ ھے  موسم گرما کا خاص تحفہ شربت بادام اور  خالص سردائ کا اصل  نسخہ  خاص  *صرف ایک گلاس پورے بدن میں ACجیسی ٹھنڈک پیدا کر دیتا ہے  *پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے  *جگر کی گرمی کو معتدل کرتی ہے  *گرمی سے ہونیوالے چکر اور درد سر کو ختم کرتا ہے  *لُو لگنے سے حفاظت کرتا ہے  *آنکھوں کی روشنی کو تیز دماغ میں تازگی پیدا کرتا ہے  *طبیعت میں فرحت و سکون پیدا کرتا ہے  *نیند آور ہے سکون کی نیند آتی ہے  ترکیب تیاری و نسخہ  چار مغز     ایک کھانے کا چمچ لینا ہے خشخاش    ایک کھانے کا چمچ لینا ہے بادام           بیس عدد لینے ہیں  چینی         آدھا کپ یا حسب ذائقہ  سبز الائچی    تین عدد لینی ہے   اب چار مغز خشخاش اور بادام رات بھر پانی میں بھگو کر رکھدیں پانی میں بھگونے سے پہلے ان اجزاء کو دوسے تین بار میں پانی میں اچھی طرح دھو لیں ۔ پھر بادام کے چھلکے ...

شربت اعـٔلی درجہ مصفی خون

اسلام علیکم ۔ کافی دوست انباکس میں صافی اور خارش کے شربت کا  نسخہ طلب کررہے تھے لیں جی حاضر ہے بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ نسخہ،  شربت اعـٔلی درجہ مصفی خون نسخہ :برگ مہندی 40 گرام،برگ نیم 40 گرام،شاہترہ 40 گرام،صندل سفید 40 گرام صندل سرخ 40 گرام،منڈی بوٹی 80 گرام،چرائیتہ 60 گرام،برادہ شیشم 80 گرام،عناب 50 گرام،پانی پانچ کلو:::تیاری،تمام ادویات کو پانی میں 12 گھنٹے کے لیے بھگودیں بعد میں درمیانی آگ پر جوش دیں جب پانی ڈیڑھ کلو خشک ہوجائے ہاتھوں سے مل کر چھان کے صاف کرلیں اور دو کلو چینی ڈال کر شربت جیسا قوام تیار کریں مقدارخوراک:روزانہ صبح،دوپہر،شام،دو بڑے کھانے والے چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کرخالی پیٹ پی لیں فوائد:اعـٔلی درجہ کا مصفی خون شربت پھوڑے پھنسیوں کورفع کرتا ہے بدن کو چمکا دیتا ہے فساد خون دروست کرتا ہے بہترین مصفی خون ہے تمام خون کی خرابیاں ختم کرتا ہے. حکیم نعمان جاوید فاضل الطب 

جوارش شاہی

*بسم اللہ دارالشفاء دنیاپور*   *حکیم محمد سلیم شہزاد سمرا* دنیاپور  *جوارش شاھی*   *ھوالشافی*   *مربہ سیب 50گرام*   *مربہ آملہ 100گرام*   *۔مربہ گاجر 50گرام*   *زرشک 50گرام*   *الائچی خورد 20گرام*   *کشینز خشک 20گرم*   *صندل سفید 20گرام*   *گل سرخ ایرانی 20گرام*   *ترکیب تیاری*   جملہ خشک ادویہ کو باریک پیس لیں اور مربہ جات کے گٹھلی دور کر کے دوری ڈنڈے سے پیسٹ بنالیں اور خشک سفوف ملا کر خوب گھوٹیں اور شربت صندل یا روح افزا ء ملاکر نرم کر لیں   جوارش تیار کریں  غدی تحریک سے ضعف قلب  خشکی نیند نہ آنا ۔ گھبراہٹ۔بے چینی  مالیخولیا خفقان تبخیر معدہ   داہیں طرف کے فالج میں سو گرام تک روزانہ کھلاہیں  مجرب المجرب ھے  بلڈ پریشر ھائ دل کی دھڑکن ک بہت تیز ھو جانا دور کرنے میں معاون ھے  *نوٹ* ۔مریضوں کے ساتھ حکماء کرام بھی منگوا سکتے ہیں انتہائ مناسب قیمت میں   *طالب دعا*   *حکیم محمد سلیم شہزاد سمرا* دنیاپ...

مفرح شاہی ، گھبراہٹ بے چینی دل ڈوبنا ڈر جانا اچانک دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا انجانہ خوف دھڑکا لگا رہنا اور ڈپریشن کے لیے ایک بہترین مرکب کا نسخہ ہے معدہ اور دل کو تقویت دیتا ہے دماغ کو سکون دیتا ہے

مفرح شاہی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ہمارا آج کا نسخہ ایک بہترین مرکب آسان مجرب اور زور اثر رزلٹ کا حامل نسخہ ہے جو تمام گرم علامات پر کام کرتا ہے گھبراہٹ بے چینی دل ڈوبنا ڈر جانا اچانک دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا انجانہ خوف دھڑکا لگا رہنا اور ڈپریشن کے لیے ایک بہترین مرکب کا نسخہ ہے معدہ اور دل کو تقویت دیتا ہے دماغ کو سکون دیتا ہے سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اجزاء نسخہ ۔ کشنیز ۔20 گرام ۔الاہیچی سبز ۔20 گرام ۔صندل سفید اصل ۔20 گرام ۔ گل سرخ ایرانی صرف پتی 20 گرام ۔زرشک شیریں ۔50 گرام ۔ سب ادویات کو صاف ستھرا کرکے سفوف بنا لیں یا   شہد کا قوام بنا کر معجون بنا لیں شہد تمام ادویات سے ڈبل شامل کریں گے 1+1 چمچ چائے والی صبح شام ھمراہ سادہ پانی دودھ یا شربت گڑھل کے ساتھ استعمال کریں مفید و مجرب نسخہ ہے اس کو مزید بہتر اور پاور فل بنانے کے لیے اس دوا میں کشتہ چاندی ہمدرد دوا خانے کا بنا ہوا ایک ڈبی شامل کر سکتے ہیں  اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے ...

مصفین شفائی کیپسول اضافہ شدہ نسخہ

مصفین شفائی کیپسول اضافہ شدہ نسخہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔ خشک موسم میں جہان دیگر امراض جسم انسانی پر حملہ کرتے ہیں وہاں خارش خرابی خون پھوڑے پھنسیاں اور دیگر خرابی خون سے لاحق ہونے والے امراض بھی جنم لیتے ہیں آج ایک بہترین نسخے کے ساتھ آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے یہ نسخہ اس سے پہلے بھی کافی بار شیر ہو چکا ہے آج دوبارہ اضافہ شدہ نسخہ آپ کے ساتھ شیر کیا جا رہا ہے بناہیں اور فاہدہ اٹھائیں اللہ پاک شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔ پوست ریٹهہ....................50 گرام دهماسہ.........................25گرام تخم سرس.......................25گرام ہلدی..............................25گرام رسونت...........................25گرام مصبر.............................25گرام سک سملو.......................20گرام سونف............................20گرام گورکهه پان..............

مصفین شفائی

دوستوں سے گزارش ھے اور اپنے مطب کی زینت بناٸیں  پہلے بھی کٸی بار بنا چکا ھون  کمال رزلٹ کا حامل نسخہ ھے  آگے موسم گرمی کا شروہا ھورہا ھے کچھ عرصہ استعمال لازم کریں  گرمیوں میں پھوڑے پھنساں پت دانوں سے محفوظ رہیں گے  *!*مصفین شفائی*!* ..... اجزاء نسخہ پوست ریٹهہ....................50 گرام دهماسہ.........................25گرام تخم سرس.......................25گرام ہلدی..............................25گرام رسونت...........................25گرام مصبر.............................25گرام سک سملو.......................20گرام سونف............................20گرام گورکهه پان......................20گرام چرائتہ.............................20گرام شاہترہ............................20گرام نمولی نیم........................20گرام سرپهوکہ.........................20گرام منڈی بوٹی......................20گرام عناب ایرانی.....................50گرام ***ترکیب*** .... اجزاء کو مٹی گرد وغیره سے مکمل صاف کر کے سفوف تیار کریں اور کپڑ چهان کریں... 1000 ملی گرام کی کیپسول بهرلیں... خوراک ......

شربت قلب و کولیسٹرول

شربت قلب و کولسٹرول یہ شربت کو لسٹرول اور دل کے والوں کا بند ھونا بے چینی دل کا کسی کام میں نہ لگنا  اگر  دل کے والوں میں خرابی پیدا ھوجاے یا بند ھوجائیں  تو دل کی کارگردگی میں فرق آجاتا ھے یہ حکیم عبداللہ قاسمی صاحب  نے پوسٹ کیا اس نسخے کے اچھے اجزا اور اعلی ترکیب دیکھ کر میں نے بھی تیار کیا بہت اعلی رزلٹ ھے کولسٹرول چائیے جتنا بھی بڑھا ھوا ھو کحچھ دنوں میں ہی کولسٹرول کو نارمل کرتا ھے گاڑھے خون کو چند دنوں میں پتلا کرکے شریانیں کھول دیتا ھے نسخہ حاضر ھے ایک پاو ادرک تازہ ایک پاو لہسن دیسی ایک پاو لیموں  کوٹ کر دس کلو پانی میں ڈال کر ابالیں جب تین کلو پانی بچ جائیں تو پن چھان کر دوبارہ آگ پر چڑھا کر ایک کلو سرکہ سیب آدھا کلو شہد آڑھائی کلو چینی ڈال کر شربت بنالیں اس کی مقدار خوراک آدھا چمچ سے ایک چمچ تک ھیں ایسے امراض کا شافی علاج جو ڈاکٹر کو اٹیک کے خدشات سے پہلے سمجھ نہیں آتے دوسری بات غیر مضر ھے واقع یہ شربت آب حیات ھے دل کے امراض میں بہت مفید ھے کولسٹرول کو نارمل کرتا ھے بند وال کھولتا ھے۔

تر و خشک خارش کے لیئے

تر و خشک خارش کے لیئے خاص جسم کے پوشیدہ حصوں کی خارش کے لیئے اس کے علاوہ خون کی خرابیاں۔۔دھدر۔پھوڑے پھنسیاں۔۔ چنبل پہ بہترین۔ سر کی جلد میں سکری خشکی یا خشکی کی وجہ سے بال جھڑتے ہوںبتو اس کے لیئے نہایت مؤثر ہے۔ کچھ لوگوں کے جوڑ سیاہ ہو جاتے ہیں جیسے ہاتھوں کی انگلیوں کے جوڑ۔۔کہنیاں۔۔گھٹنے۔۔ٹخنے۔۔ ازاربند والی جگہ یا چہرے پہ آنکھوں کے اطراف میں سیاہ نشانات ان کے لیئے بھی بہترین ہے ھوالشافی الحکیم سہاگہ بریاں۔ 50 گرام گندھک آملہ سار۔ 100 گرام گیرو۔ 20 گرام بابچی۔20 گرام ترکیب سب کا سفوف بنا کر 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں خوراک۔ صبح دوپہر شام کھانے کے بعد پانی یا شربت عناب کے ہمراہ یا  منڈی بوٹی کے خیساندہ کے ہمراہ نوٹ۔ 20 دن میں خارش کسی بھی قسم کی بھی ہو تو ختم ہو جاتی ہے اگر پرہیز مکمل ہو۔۔ پرہیز۔۔ ہر طرح کی گرم تاثیر والی اشیاء۔۔لال مرچ سے مکمل پرہیز۔ بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں سپیشل نوٹ۔۔۔۔ نسخہ چور کم ذات کم ظرف لوگ اور ان کے حمایتی طب و حکمت کے ہر گروپ سے دفع ہو جائیں طبیب عامر باجوہ فیصل آباد

شربت ٹھنڈک فولادی ، فواید کمی بھوک گھبراھٹ ضعف جگر وقلب گرمی جگرمثانہ اور رمضان المبارک میں پیاس کی شدت کوکم کرے افطاری کے ٹایم نھایت ھی خوش زایقہے سے لطف اٹھایں

لیجے دوستو موسم گرمامیں گرمیوں لاجواب مرکب رمضان المبارک  کاتحفہ    شربت ٹھنڈک فولادی  ناظرین شربت اپ نے بھت سے نوش فرمایں ھوگے لیکن ایساخوشزایقہ شربت کھبی نھیں پیاھوگا جو زایقہ داربھی ھواور بھت سے امراض کیلے فایدے مند بھی تولیجیے شربت ٹھنڈک فولادی کانسخہ آملاخشک 180گرام بھیڑے      180گرام ھریڑسبز  180گرام سونڈھ    180گرام ١جوین     180گرام کشنیز      180گرام بادیان      180گرام بابڑنگ      180گرام تیزپات      75گرام درونج عقربی 75گرام دارچینی    75گرام ناگرموتھا    75گرام کاسنی       75گرام الاچی کلاں75گرام  ترکیب ان تمام اجزا کوصاف کرکے 8کلوپانی میں بھگودیں صبح کواتناپکایں کے پانی 5کلورھنے پر چھان کر10کلو چینی ملاکرپکایں گھاڑا ھونے پر پانچ گرام ست لیموں ملاکراتارلیں رنگ ڈالنے کی کوی ضرورت نھیں لیجے ھلکاسرخی مایل شربت ٹھنڈک فولادی تیار  فواید کمی بھوک گھبراھٹ ضعف جگر وقلب گرمی جگرمثانہ اور رمضان المبارک میں پیاس ک...

شربت ٹائیفائس ، معدے اور انتڑیوں کےمسائل کےلئے اور خصوصاًٹائیفائیڈ بخار کا بے ضرر اور سو فیصد مجرب علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم  ھوالشافی  السلام علیکم شربت ٹائیفائس عناب.....100گرام آملہ ......100گرام  ہریڑ .....100گرام  بھیڑہ......100گرام تخم کرنجوہ.....100گرام اجوائین دیسی .....100گرام خوب کلاں ....گرام100  گلو۔۔۔۔۔100گرام ترکیب تمام ادویہ 100 ۔ 100 گرام  پانی 4 کلو  چینی 2 کلو  شربت تیار کریں   خوراک  ایک چمچ 3 بار کھانے کے بعد فوائد معدے اور انتڑیوں کےمسائل کےلئے اور خصوصاً ٹائیفائیڈ بخار کا بے ضرر اور سو فیصد مجرب علاج  والسلام  حکیم قاری محمد آصف

شربت فولاد سلاجیت زعفرانی

شربت فولاد سلاجیت زعفرانی اسلام علیکم قارین کرام  یہ ایک نھایت ھی جامع فواید کا حامل جنرل ٹانک ھے اعصابی کمزوری کمی خون جوڑپٹھوں کے درد امراض ضعف جگر بیماری کے بعد ھونے والی کمزوری میں بھترین ٹانک ثابت ھوتا ھے خوش ذایقہ ھونے کے ساتھ ساتھ  ھرموسم اور ھرعمرکے افراد کیلے بھترین دوا بھی اور غزا بھی  بنایں اور دوعاوں میں یاد فرمایں              ھوالشافی   1رس سیب دوکلو 2رس انار ادھاکلو 3سلاجیت دوتولا 4کشمش دس تولا  5زعفران ادھاتولا 6فولاد ثمری ایک تولا 7مگھاں دوتولا 8خولنجاں پانچ تولا 9ملٹھی پانچ تولا 10سبزالاچی تین تولا 11شھد ادھاکلو 12چینی دوکلو ترکیب ساخت  4 7 8  9  10 نبر والی  اجز میں  دوکلو پانی ڈال کرجوش دیں ادھاکلو رھنے پرمل چھان لیں بعد میں رس سیب اور رس انار اورچینی ملاکرپکایں پکتے ھوشربت میں فولاد سلاجیت زعفران ملادیں قوام گاڑھا ھونے پرشھدملا کرمحفوظ فرمالیں تیارھے لمباعرصہ سٹورکرنے کیلے فی بوتل دوگرام ست لوبان ملالیں   ترکیب استمال  دوچمچ ایک گلاس دودھ میں ملاکرنوش فرمایں روح ...

خاکسی سیرپ ، خاکسی سیرپ کا ہے خاکسی سیرپ ٹاہفیایڈ بخار موسمی بخار ملیریا بخار کھانسی سردرد نزلہ زکام کا مجرب ترین نسخہ

خاکسی سیرپ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ہمارا آج کا نسخہ خاکسی سیرپ کا ہے خاکسی سیرپ ٹاہفیایڈ بخار موسمی بخار ملیریا بخار کھانسی سردرد نزلہ زکام کا مجرب ترین نسخہ ہے یہ دوا ہمارے ملک میں بہت سی ادویات بنانے والی کمپنیاں کمرشل لیول پر تیار کرکے بیچ رہی ہیں نسخے کی افادیت الحمدللہ بہترین ہے آج آپ دوستوں کے درمیان اللہ پاک کی رضا کے لیے ۔اللہ پاک کے دیے ہوئے علم میں سے آپ دوستوں کو آسانیاں دینے کے لیے آپ کے درمیان یہ نسخہ شیر کیا جا رہا ہے اس نسخے کو بناہیں اور فاھدہ حاصل کریں آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔ خوب کلاں 100 گرام ۔عناب 50 گرام ۔برگ گاوزبان ۔50 گرام ۔برگ بنقشہ۔30 گرام ۔اسطوخودوس۔50 گرام ۔گلو تازہ ۔100 گرام ۔اجواہن دیسی ۔100 گرام ۔الاہیچی کلاں ۔50 گرام ۔ تمام ادویات کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور 4 کلو پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے بعد آگ پر چڑھائیں جب 4/5 ابال آجائیں تو چھان کر 2 کلو چینی شامل کریں جب چینی جوشا...

شربت الرجین خاص ، ہاتھوں پیروں کی جلن پر کام کرتا ہے بلکہ آپ کو ہر قسم کی خون کی خرابیوں سے بھی بچاتا ہے خون کو ٹھنڈا رکھتا ہے جن لوگوں کو چھپاکی دھپڑ بنتے ہیں ان کے لیے مفید ہے خارش پھوڑے پھنسیاں گرمی کے دانے گرمی کی شدت کو کنٹرول کرتا ہے معدہ جگر مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے رنگت کو نکھارنے کے لئے بہترین نسخہء ہے ۔ گرمی کی وجہ سے رنگ کالا ہو گیا ہو تو اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کو حفظ ماتقدم کے طور پر اس شربت کو لازمی طور پر استعمال کرنا چاہیے غرض بے شمار فوائد کا حامل ہے ۔

شربت الرجین خاص  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے ۔دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔ بہت سے دوستوں کی فرمائش تھی کہ کوئی ایسا نسخہء بتایا جائے جو نہ صرف ہاتھوں اور پیروں کی جلن کو ٹھیک کرے بلکہ ساتھ ساتھ خون کو بھی صاف اور ٹھنڈا رکھے لیں جناب آپ کی خدمت میں ایک بہترین قسم کا نسخہ حاضر ہے جو شربت کی شکل میں بہترین کام کرتا ہے شوگر والے سفوف بنا لیں باقی دوست شربت بنا لیں  یہ نسخہ حکیم داہم صاحب کا ہے ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء گل بنفشہ ۔ 10 گرام ۔ منقئ ۔20 گرام ۔ گاوزبان ۔ 10 گرام ۔تخم کاسنی ۔ 30 گرام ۔ تخم خیارین ۔30 گرام ۔ تخم خربوزہ ۔20 گرام ۔ شاہترہ ۔20 گرام ۔ چراہتہ ۔20 گرام ۔ افسنتین ۔20 گرام ۔ عناب ایرانی ۔10 گرام ۔ پانی 4 کلو ۔چینی 2 کلو ۔ تمام ادویات کو ماسوائے چینی پانی میں بگھو دیں کم از کم 8 گھنٹے کے لیے اس کے بعد جوشاندہ تیار کریں آدھا پانی رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اور چھان لیں اس کے بعد دوبارا آگ پر چڑھاہیں اور چ...

معجون محافظ معدہ ، جوارش جالینوس کا متبادل نسخہ

معجون محافظ معدہ  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارا آج کا نسخہ امراض معدہ کے حوالے سے ہے  جوارِش جالینوس اگر مکمل نسخے کے ساتھ تیار کی جائے جیسا کہ ہم بناتے ہیں مکمل نسخے کے ساتھ تو کافی مہنگی بنتی ہے جو ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا آج ہم آپ دوستوں کو جوارِش جالینوس کا متبادل سستا نسخہء دے رہے ہیں جو جوارِش جالینوس کے برابر تو خیر نہیں لیکن کافی حد تک جوارِش جالینوس کی افادیت اور فوائد کا حامل ہو گا  یہ معجون آنتوں اور معدے کو طاقت دیتی ہے ہاضم طعام و کاسر ریاح ہے بھوک لگاتی ہے کھانا ہضم کرتی ہے اور امراض معدہ کے بہت سے امراض کا یقینی علاج ہے  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔ بالچھڑ ۔ الاہیچی سبز دانہ ۔دارچینی۔ خولجان ۔ لونگ ۔ ناگر موتھا ۔ سنڈھ ۔ چوب چینی ۔ مرچ سیاہ ۔ فلفل دراز ۔ قسط شیریں ۔ جاوتری ۔ اسارون۔ چراہتہ شیریں ۔ کندر ۔ ہر ایک 10 گرام ۔ شہد آدھا کلو  تمام ادویات...

بلڈ پاور ، فواہد ۔جگر کی کمزوری بھوک کی کمی خون کی کمی کے لیے مفید و موثر ہے خون کی سیاہی کو دور کر کے صالح خون پیدا کرتا ہے ہاتھ پاؤں کی جلن ضعف جگر کی وجہ سے بخار اور لرزا پیرؤں کی جلن سردیوں گرمیوں میں کسی دوا سے افاقہ نہ ہوتا ہو سخت سردیوں میں بھی پاؤں بستر سے باہر رکھنے پڑتے ہوں اس کے لیے بہترین اور مجرب دوا ہے ۔H.B لیول پورا کرتا ہے انیمیا کے لیے زبردست دوا ہے

بلڈ پاؤر السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین ہمارا آج کا نسخہ بلڈ پاؤر سفوف کا ہے جو کہ خون کی کمی ہاتھ پاؤں کی جلن بھوک کی کمی اور بہت سے امراض پر کام کرتا ہے وقت ضائع کیے بغیر سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی اجزاء نسخہ ۔ کلونجی ۔50 گرام ۔تخم کاسنی ۔50 گرام ۔اجواہن دیسی ۔50 گرام ۔نوشادر ٹھیکری 30 گرام ۔فلفل سیاہ ۔30 گرام ۔میتھی دانہ ۔50 گرام تمام ادویات کو گرد و غبار سے صاف کر کے سفوف بنالیں اور 2 تا 3 گرام یہ سفوف صبح شام اصل شربت فولاد یا شربت جگرینا کے ساتھ کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد استعمال کریں دونوں شربتوں کی پوسٹیں اور ویڈیو اسی گروپ میں شامل ہیں سرچ فرما لیں اور بنا کر استعمال کریں ۔ فواہد ۔جگر کی کمزوری بھوک کی کمی خون کی کمی کے لیے مفید و موثر ہے خون کی سیاہی کو دور کر کے صالح خون پیدا کرتا ہے ہاتھ پاؤں کی جلن ضعف جگر کی وجہ سے بخار اور لرزا پیرؤں کی جلن سردیوں گرمیوں میں کسی دوا سے افاقہ نہ ہوتا ہو سخت سردیوں میں بھی پاؤں بستر سے...

سفوف کاسنی ، فوائد ۔ سوزاک ابتدائی ۔ گرمی ۔ پیشاب کی جلن ۔ سوزش بخاروں کی حرارت جو گرمی کی وجہ سے ہوں ۔ گھبراہٹ ۔ گرمی کی ہر علامت میں مفید ہے موسم گرما میں ہر گرم مزاج مریض کی دواء ہے ۔ مفید جگر ہے ۔ پیشاب کی سوزش میں مفید ہے

سفوف کاسنی  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے  ہمارا آج کا نسخہ موسم گرما کی مناسبت سے آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے  یہ نسخہ بخار کی حرارت گھبراہٹ گرمی کی ہر علامت پر کام کرتا ہے یہ نسخہ نا صرف مفید جگر ہے بلکہ سوزش پیشاب صفراوی سر درد و بخار بووجہ گرمی میں انتہائی مفید و موثر ہے ۔ وقت کی قلت کی وجہ سے پوسٹ کو طویل لکھنا ممکن نہیں  اس لیے ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گئی ۔ اجزاء نسخہ ۔ تخم کاسنی ۔100 گرام ۔ تخم الائچی کلاں ۔100 گرام ۔ سرد چینی ۔ 60 گرام ۔ کوزہ مصری ۔ 120 گرام ۔  تمام ادویات کا سفوف تیار کریں ۔ ایک چمچ چائے والا صبح و شام سادہ پانی دودھ یا شربت بزوری  کے ساتھ استعمال کریں مرض کی شدت میں دن میں تین بار استعمال کریں ۔ فوائد ۔ سوزاک ابتدائی ۔ گرمی ۔ پیشاب کی جلن ۔ سوزش  بخاروں کی حرارت جو گرمی کی وجہ سے ہوں ۔ گھبراہٹ ۔ گرمی کی ہر علامت میں مفید ہے موسم گرما میں ہر گرم...

سفوف راحت جان ، ہاتھ پاؤں کی جلن

سفوف راحت جان  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  موسم گرما اپنے عروج کی طرف بڑھ رہا ہے ایسے موسم میں ہر جاندار کو گرمی ستاتی ہے لیکن انسان سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے ہمارے کچھ دوست و احباب ایسے بھی ہیں جنگو گرمی بہت زیادہ لگتی ہے معمول سے بھی زیادہ اور برداشت سے باہر ایسے لوگ بند جوتے تک نہیں پہن سکتے تو ذرا دھیان دیں ایسے دوستوں کی مجبوری پر اور خاص طور پر تو نوکری پیشہ افراد جن کو پورا سال ہی بند جوتے پہننا پڑھتے ہیں وہ کتنے مجبور ہوں گے ایسے افراد ذرا سی گرمی سے تنگ آ جاتے ہیں جسم میں ہر وقت تپش رہتی ہے ایسے افراد جسمانی گرمی کے علاؤہ جنسی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہوتے خاص طور پر جریان اور سرعت انزال کا بھی شکار ہو جائے ہیں  بار بار قطرے آتے ہیں ان کا وضو برقرار نہیں رہتا مادہ تولید پتلا ہو جاتا ہے معدہ و مثانہ میں گرمی بھری رہتی ہے ہاتھ پاؤں کی جلن کا شکار رہتے ہیں  جسمانی گرمی کے علاؤہ جنسی گرمی بھی عروج پر ہوتی ہے زکاوت حس بھی...

سفوف ہاضم خاص نیو

سفوف ہاضم خاص نیو  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ماہ رمضان میں سب سے بڑا مسئلہ معدہ کے حوالے سے سامنے آتا ہے اس کی وجہ ہمارا ٹائم شیڈول اور خوراک کی تبدیلی ہے کافی احباب ماہ رمضان کے علاؤہ بھی ہضم کی خرابی بھوک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں دیکھا جائے تو ماہ رمضان میں ہمارا ٹائم شیڈول کھانے کا ٹوٹل تبدیل ہو جاتا ہے کم از کم 12/16 گھنٹے کا روزہ جس میں آپ کھانا پینا چھوڑتے ہیں اور دوسرے نمبر پر خوراک میں لازمی جز پکوڑے سموسے یا اس طرح کی کوئی تلی ہوئی اشیاء لازمی استعمال کرتے ہیں اور ایکسٹرا کھاتے ہیں لیکن معدہ اتنا بوجھ برداشت نہیں کرتا اور اس سچویشن میں آپ کے معدے کو ضرورت ہوتی ہے خوراک کو ہضم کرنے کی ۔ اس حالت میں اگر آپ یہ سفوف بنا کر استعمال کریں تو آپ بھی خوش اور آپ کا معدہ بھی خوش  لیکن یاد رکھیں معدہ کے ساتھ یہ ظلم کبھی کبھار ہی اچھا لگتا ہے ورنہ وہ بھی آپ کے آگے ہاتھ جوڑ سکتا ہے اعتدال سے کھائیں تو زیادہ مناسب ہے ۔ آئیے معدہ...

امرت دھارا، قلزم

امرت دھارا  بہت سے امراض کی اکیلی دوا ہے  گھر میں خود بنائیں بڑی آسانی کے ساتھ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین بہت سی ادویات ایسی ہیں جو اکیلی دوا ہونے کے باوجود بہت سے امراض میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہیں اور اپنے مجرب رزلٹ کے ساتھ کامیابیاں سمیٹ رہی ہے یہ اعزاز بھی طب یونانی کو حاصل ہے کہ اس عظیم طب سے اللہ پاک کے فضل و کرم سے بہت سی مفرد و مرکب ادویات کی صورت میں بے حد پیچیدہ امراض کا کامیاب علاج اپنے نام کیا ہے بہت سی کامیاب ادویات متعارف کروائی ہیں طب مغرب کے چاہنے والوں نے بہت کوشش کی ہے طب یونانی کو مٹانے کی لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے طب یونانی ہر دور میں مقابلہ کرتی رہی ہے اور آنے والا وقت طب یونانی کا ہے ان شاءاللہ تعالیٰ  ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف آنا ہے اور طب یونانی ہی ہمارا اصل ہے گو ہمارے ملک کی بد قسمتی کہ طب یونانی اس وقت اپنے کڑے وقت سے گزر رہی ہے سرکاری سطح پر سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے لیکن الحمدللہ یہ فن ش...

حب سورنجاں اپڈیٹ نسخہ

حب سورنجان  اپڈیٹ نسخہء  ایڑیوں کے درد پنڈلی کے درد اور جوڑوں کے درد کی مجرب دوا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین آج ہماری ملاقات ایک بہترین و مجرب نسخہ کے ساتھ ہو رہی ہے اپنے مطب کا چلتا ہوا نسخہ آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا جا رہا ہے دعا ہے اللہ کریم اس مرض میں مبتلا ہر دوست کو شفاء کاملہ سے نوازے یہ نسخہ استعمال کرنے والوں کے لیے وسیلہ شفاء بنے وقت ضائع کیے بغیر آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہ ۔ سورنجان تلخ ۔20 گرام سورنجان شیریں ۔40 گرام ۔چوب چینی ۔20 گرام ۔اذراقی مدبر ۔20 گرام ۔زنجیبل 30 گرام ۔اسگندھ ناگوری ۔40 گرام ۔ سنامکی ۔20 گرام ۔ گودہ کوار گندل ۔حسب ضرورت ۔ تبدیلی اجزاء عقر قرحا اصل 20 گرام شامل تھا اس سے پہلے والے نسخے میں جس کو نکال کر چوب چینی کو شامل کیا گیا ہے جس سے نسخہء مزید بہتر ہو گیا ہے رزلٹ کے لحاظ سے   تمام ادویات گودہ کوار گندل کے علاؤہ  کو باریک پیس کر سفوف بنالیں اور گودہ کوار گن...

منہ کے چھالے

منہ کے چھالے  السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  معدہ کی خرابی سرد گرم بکثرت مصالحہ جات کا استعمال اور گرم اشیاء کے استعمال کی وجہ سے جب معدہ تیزابیت زیادہ بنانا شروع کر دیتا ہے تو اس کا ردعمل ہمارے منہ زبان حلق کے اندر غذا والی نالی میں چھالوں کی صورت میں دیتا ہے اکثر اوقات منہ کی صفائی نہ ہونے کی صورت میں بھی منہ میں چھالے بن جاتے ہیں زیادہ گرم اور خشک اشیاء کا بکثرت استعمال بھی اس مرض کو بننے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے  آج ایک آسان نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کر رہے ہیں یہ دواء منہ کے اندر لگانے والی ہے  اس دوا کے ساتھ آپ اندرونی طور پر کوئی بھی ایسی دوا سفوف یا سیرپ کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں جو تیزابیت کو کنٹرول کرے ہمارے نسخہء جات استعمال کرنا چاہیں تو اسی گروپ میں آپ گیسٹوریکس سیرپ پیپر منٹ سیرپ دیسی امیپرازول کیپسول یا سفوف برائے معدہ کے نسخہ جات سرچ فرما لیں اور بنا کر استعمال کریں ۔ آج کا نسخہ بڑا ہی آسان ہے بنا...

سفوف برائے ہیپاٹائٹس سی

سفوف برائے ہیپاٹائٹس سی۔ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست کامل یقین ہے کہ ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے ۔ آج ایک بہترین نسخہ کے ساتھ آپ کے درمیان حاضری ہوئی ہے اللہ کریم اس نسخے کو استعمال کرنے والوں کے لیے وسیلہ شفاء بنائے ۔ یہ نسخہ ہیپاٹائٹس سی کے لیے ہے جو نہ صرف ہیپاٹائٹس سی پر کام کرے گا بلکہ جگر کو طاقت دے کر از سر نو مکمل ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ابھی اس نسخے پر تجربات جاری ہیں اس دوا کے بھی رزلٹ حیران کن ہیں۔ سینئر حکماء کرام سے گزارش ہے کہ اس نسخے  کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنے تجربات سے نوازیں۔ آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہ۔ پھٹکری سفید بریاں۔100 گرام۔نوشادر ٹھیکری 50 گرام۔پتری فولاد 25 گرام۔ پھٹکری کو باریک کوٹ کر توے پر بریاں کر لیں اور بریاں کرنے کے بعد باقی ادویات کے ساتھ سفوف بنا لیں بلکل باریک مثل میدہ ۔ آپ کی دوا تیار ہے ۔ ایک گرام یہ دوا صبح شام کھانے کے بعد شربت فولاد اصل یا شربت جگرینا کے ساتھ استعمال کریں دونوں شربتوں کے نسخہ جات اسی گروپ میں شامل ہیں سرچ فرما لیں ایک ماہ میں رزلٹ آپ کے سامنے ہو...

سفوف برائے معدہ

سفوف برائے معدہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے آج کا نسخہ ان نفیس لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو کڑوی اور نمکیات والی پھکی یا سفوف استعمال نہیں کر سکتے ۔ امراض معدہ کا ٹاپ کلاس نسخہ جو میرے مطب کے مایہ ناز نسخوں میں شمار ہوتا ہے بچے سے لے کر بوڑھے تک بڑے شوق سے کھاتے ہیں بلاخوف بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔سونف 50 گرام ۔اجواہن دیسی 50 گرام ۔زیرہ سفید ۔50 گرام ۔الاہیچی سبز ۔25 گرام ۔کوزہ مصری ۔100 گرام  تمام ادویات کو باریک سفوف بنا لیں مقدار خوراک ایک چٹکی سے لے کر ایک چمچ تک دن میں تین بار خالی پیٹ یا کھانے کے بعد جب چاہیں لے سکتے ہیں ۔ انہتائی لاجواب نسخہ معدہ کی گیس ہوا کا دباؤ پیٹ کا پھولنا پیٹ کا درد۔وقت بے وقت کے ڈکار گیس قبض بدہضمی اپھارہ ان تمام امراض کے لیے  بہتر نہیں بہترین اور مجرب نسخہ ہے ۔ اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے ...

۔۔۔۔۔سفوف برائے موٹاپا۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔سفوف برائے موٹاپا۔۔۔۔۔۔ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست امید ہے آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے آج ایک نسخہ آپ کے سامنے پیش خدمت ہے یہ نسخہ سفوف  برائے موٹاپا کا ہے۔ بہت سے دوستوں کی ڈیمانڈ تھی کہ  موٹاپے کا بے ضرر نسخہ دیا جائے جس کے کھانے سے جسم کو کوئی نقصان نہ ہو تو ان دوستوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے نسخہ حاضر خدمت ہے۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ موٹاپے کے لیے تیز ترین ادویات استعمال نہیں کرنی چاہیے یاد رکھیں جتنی زیادہ تیزی کے ساتھ آپ موٹاپا ختم کریں گے اتنی ہی تیزی کے ساتھ آپ کے جسم کو نقصان ہو گا اور یہ بات بھی یاد رکھیں کہ صرف ادویات کے ساتھ آپ موٹاپا ختم نہیں کر سکتے جب تک آپ  ورزش نہیں کرتے۔  ہر قسم کی چکنائ ختم نہیں کرتے۔جیسے چینی۔چاے  چاول وغیرہ۔ فاقہ نہیں کرتے۔ موٹاپا کم کرنے کے لیےہمیشہ ایسی ادویات استعمال کریں جو آہستہ آہستہ موٹاپے کو کنٹرول کرے اور جسم کی فالتو چربی کو ہی ختم کرے۔ جو جسم کے لیے ضروری چربی ہے اس کو ختم نہ کرے ورنہ آپ کا جسم بے ڈھنگا ہو جائے گا ۔۔ آتے ہیں نسخے کی طرف۔ اجزاء نسخہء۔ اجوائن دیسی۔کلونجی۔ میتھرے۔چھلک...

ہیپا کیئر کیپسول، ہیپاٹائٹس ، یرقان ، ہیپاٹائٹس ۔سوزش و ورم ۔جگر کے تمام مسائل ورم معدہ ورم رحم بانجھ پن اندورنی السر تیزابیت ہائی بلڈ پریشر براڈ سپیکٹرم کے لیے

ہیپا کیر کیپسول السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے ۔ آج کا نسخہ ہیپاٹائٹس کے لیے بہترین ہے جس کے فوائد آپ کو پوسٹ کے اینڈ پر بتاہیں جاہیں گئے ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ یہ نسخہ صرف 4 اجزاء پر مشتمل ہے۔ اجزاء نسخہء ۔ انیسوں ۔کرفس۔افستین۔ریوند خطائی ۔ سب ادویات برابر وزن باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول دن میں تین بار خالی پیٹ ہمراہ آب تازہ یا عرق مکو عرق کاسنی ایک کپ کے ھمراہ استعمال کریں معاون دوا معجون دبیدالورد ایک ایک چمچ  فواہد ۔ ہیپاٹائٹس ۔سوزش و ورم ۔جگر کے تمام مسائل ورم معدہ ورم رحم بانجھ پن اندورنی السر تیزابیت ہائی بلڈ پریشر براڈ سپیکٹرم کے لیے انہتائی مجرب نسخہ ہے خرابی خون پر بھی کام کرتا ہے۔ ہیپاٹائیٹس کی وجہ سے جن لوگوں کا پیٹ مٹکے کی طرح پھول جاتا ہے انکے لیے بھی مفید دوا ہے قبض کو ختم کرتا ہے سمجھ دار معالج بہت سے امراض میں کامیابی سے استعمال کروا سکتا ہے معالج کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے ۔ اسی نسخ...

فیٹی لیور، جگر پر چربی چڑھنا

جگر پر چربی چڑھنا  فیٹی لیور  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب  امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارا آج کا نسخہ امراض جگر پر جگر کا چربی کا چڑھنا جگر کی خرابی دل کا خراب ہونا منہ کا ذائقہ خراب اور کڑوا رھنا مقام جگر پر ابھار سوجن باور درد رھنا  کسی چیز کا بھی ذائقہ اچھا نہ لگنا پیشاب کی رنگت تبدیل ہونا کھجلی رھنا پیٹ میں سوجن محسوس ہونا  ان تمام علامات کے اوپر یہ دواء زبردست رزلٹ دیتی ہے بے ضرر اور نقصان سے پاک یہ پیور ہربل فارمولا ہے جس کے چند دن کے استعمال سے یہ تمام علامات مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتی ہیں اور جگر اپنی اصل پوزیشن پر آ جاتا ہے اور نئے سرے سے اپنی ورکنگ کو ٹھیک سطح پر چلاتا ہے  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی  اجزاء نسخہء ۔ سنڈھ ۔ 30 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔40 گرام ۔ ریوند خطائی ۔40 گرام ۔ سنا مکی ۔40 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔ 10 گرام ۔ ھلدی ثابت ۔ 40 گرام  تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے باریک پیس لیں...

رفیق قلب دل کی شریانوں کو کھولنے والا نسخہ

رفیق قلب  دل کی شریانوں کو کھولنے والا نسخہء  السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارا آج کا نسخہ دل کے حوالے سے ہے خاص طور پر جب وینز فاسد مادوں اور چکنائی سے بھری پڑی ہوں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ گئی ہو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دل بڑھ گیا ہو سر سے پاؤں تک ورم آ چکا ہو ان تمام حالتوں میں یہ نسخہ اکسیر کا کام کرتا ہے  بشکریہ واجد اللہ خان صاحب  موسمی تبدیلی کی وجہ سے طبعیت ذرا اپسٹ ہے اس لیے تھوڑا لکھے کو زیادہ جانیے گا ویسے بھی آپ کو معلوم ہے کہ ٹو دی پوائنٹ بات کرنا میری عادت ہے تعریفیں اور وہ بھی اپنی مجھے عادت نہیں ہے ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات کریں گے ۔ اجزاء نسخہء ۔ برگ افسنتین ۔ گل گاوزبان ۔ گل سرخ ایرانی صرف پتی۔ کچور کچری ۔نگند بابری۔ تخم ستیاناسی ۔ کلونجی ۔ دانہ الائچی سبز ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ ہر ایک جز 50 گرام ۔ دھماسہ ۔100 گرام ۔  تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے سفوف بنالیں اور 1000...

عنبر ہیئر آئل ، بالوں کے لئے تیل