Posts

Showing posts from December, 2025

حب اوجاعی

بسم الّلہ دارلشفا دنیاپور  حکیم محمد سلیم شہزاد سمرا دنیاپور                     حب اوجاعی,    ھوالشافی ,    دارچینی  لونگ  جلوتری  عقرقرحا ہر ایک دو تولہ  رائ, سرخ مرچ ,  اذراقی مدبر   ہر ایک چار تولہ  ,کشتہ فولاد دو تولہ  سم الفار چار رتی   ,آب ادرک ایک پاو ,    ترکیب تیاری, اول سم الفار کو آب ادرک سے کھرل کریں اور باقی ادویات باریک کر کے آب ادرک میں تر کریں خشک ہونے پر آب گھیکوار یا شہد کی مدد سے گولی بقدر نخودی بنا لیں  ,مقدار خوراک  ,حسب عمر ایک گولی صبح دوپہر شام ہمراہ دودھ یا پانی  فواۂد,      نمونیا سر سام ,ہیضہ ,لو بلڈ پریشر ,فالج ریاحی دروں جوڑوں کا درد,حرارت کی کمی ,دل کی دھڑکن کا کم ہونا ,ضعف باہ    آپکی دعاوں کا طالب ,                حکیم محمد سلیم شہزاد سمرا

حب اعصاب سردیوں کا تحفہ بابوں کی خاص دواء

حب اعصاب سردیوں کا تحفہ بابوں کی خاص دواء  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہونگے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ہمارا آج کا نسخہ سردیوں کا لاجواب تحفہ ہے جو نہ صرف مقوی اعصاب دوا ہے بلکہ یہ دوا بہتے ہوئے نزلہ کا بہترین علاج ہے ساتھ ساتھ یہ دوا مقوی باہ بھی ہے سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی اجزاء نسخہ ۔ کشتہ اذراقی یا اذراقی مدبر ۔60 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔30 گرام ۔ فلفل دراز ۔30 گرام  منقی بیج نکال کر 100 گرام  منقئ کے علاؤہ باقی تمام ادویات بلکل باریک پیس کر سفوف بنا لیں ۔ منقئ کو صاف کر لیں بیج نکال کر پانی میں ڈبو دیں کم از کم ایک گھنٹہ کے لیے منقئ پھول جائے گا اور مٹی یا ریٹ اگر لگی ہو گی تو اتر جائے گی اس کے بعد پانی سے نکال کر ہاون دستے میں ڈال کر کوٹ لیں اور ساتھ تھوڑی تھوڑی باقی ادویات بھی شامل کرتے جاہیں جب تمام ادویات شامل ہو جائیں اور دوا گولی باندھنے کے لائق ہو جائے تو دانہ مٹر برابر گولیاں بنالیں ۔ فوائد ۔ پانی کی طرح بہتا نزلہ ہو تو ایک ای...

سفوف ہاضم شاہی

سفوف ہاضم شاہی  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔ آج ایک بہترین قسم کا فوری اثر رزلٹ والا ہاضم نسخہء آپ دوستوں کے ساتھ شیر کرنے لگے ہیں  میں نام نہیں لوں گا ان پردہ نشینوں کا جو دوستی کا دم بھرتے ہیں ان کی فرمائش تھی کہ جناب ہم نے دعوتیں کھانی ہوتی ہیں تو ہمیں ایسا نسخہء بتائیں جو کھانے کو فوری طور پر ہضم کر دے تو جناب آپ کی خدمت میں حاضر ہے ایک بہترین قسم کا ہاضم نسخہ جو آپ کی مطلوبہ خواہش پر پورا اترے گا ۔ یہ نسخہ پیٹ درد گیس الٹی بدہضمی اپھارہ امراض شکم پر بھی بہترین رزلٹ دیتا ہے  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ سنڈھ ۔ 100 گرام ۔ مرچ سیاہ ۔ 50 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ 150 گرام ۔ سوڈا بائی کارب ۔ 250 ست پودینہ ۔ 5 گرام ۔  تمام ادویات ماسوائے ست پودینہ کے کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں اور آخر میں ست پودینہ باریک پیس کر سفوف میں شامل کریں اور تمام دوا کو اچھی طرح مکس کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔ کسی ایئر ...

ملٹی منرلز فارمولہ

ملٹی منرلز فارمولہ آج کل سٹوروں پہ مختلف وٹامنز کی کئی ٹیبلٹس کیپسولز وغیرہ دستیاب ہیں جو بلکل بے اثر ہیں یہ نسخہ خود تیار کریں ساری عمر کمزوری نزدیک نہیں آئیگی کبھی کمر نہیں جھکے گی بڑھاپا نزدیک نہیں آئیگا کبھی تھکاوٹ نہیں ہو گی جسم میں دردیں نہیں ہونگی مردانہ قوت کو ازبس مفید ہے نسخہ:- عقرقرحا باکرنٹ دو تولہ رومی مصطگی دو تولہ سورنجان شیریں دو تولہ سفید پیاز کا رس حسب ضرورت تمام اجزاء پیس کر کپڑ چھان کر کے سفید پیاز کا رس قطرہ قطرہ کھرل خشک کر کے شہد کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں ایک گولی صبح ایک گولی شام بعد از طعام ہمراہ دودھ یا دودھ پتی روزانہ استعمال کرنے والا خود بتائے گا کہ کمال کیا ہے بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں از:- اعجاز چوہدری

لبوب کبیر ثانی

لبوب کبیر ثانی  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔ حسب وعدہ ایک بہت ہی زبردست نسخے کے ساتھ حاضری ہو رہی ہے چند مصروفیات کی وجہ سے حاضری لیٹ ہو گی لیکن جو نسخہ آج آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے مجھے یقین ہے کہ آپ کے سارے گلے اور ناراضگیاں ختم کر دے گا جی ہاں ۔ ہمارا آج کا نسخہ لبوب کبیر ثانی کا ہے جو لبوب کبیر کا ہم پلہ ہے اور ہر قسم کے مضر صحت اجزا سے پاک ہے آپ پورے بھروسہ کے ساتھ اس دوا کو استعمال کر سکتے ہیں بغیر کسی نقصان کے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے بہت زبردست نسخہ بہترین کوالٹی والی ادویات کے ساتھ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ یہ دوا اعصاب دماغ عضلات کے لیے بہترین دواء ہے جنسی کمزوری کو دور کرتی ہے قوت باہ کو بڑھاتی ہے عضو تناسل میں سختی پیدا کرتی ہے جوش و ولولہ پیدا کرتی ہے جسمانی کمزوری میں مفید ہے اور 35 پلس افراد کے لیے بطور خاص دواء ہے آپ اس کو حفظ ماتقدم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں بہترین جنرل ٹانک ہے جو ا...

فریش تیارکیا ہے نسخہ آپ کیلیۓ بھی لکھ دیتا ہوں ملٹی وٹامن کی گولیاں زنک کی گولیاں آئرن کی گولیاں کیلشییم کی گولیاںملٹی بیوٹا خوبصورتی کیلئۓ وٹامن سی کی گولیاں

فریش تیارکیا ہے  نسخہ آپ کیلیۓ بھی لکھ دیتا ہوں  ملٹی وٹامن کی گولیاں  زنک کی گولیاں  آئرن کی گولیاں  کیلشییم کی گولیاں ملٹی بیوٹا خوبصورتی کیلئۓ  وٹامن سی کی گولیاں  الله جانتا ہے ان میں کچھ نھیں ہے۔  جب قدرت نے ہاتھ دئیے ہیں تو اپنے لئۓ اپنی اولاد کیلئۓ تھوڑی محنت کرلیں اس میں کیا حرج ہے  لیکن آپ کو تو خوبصورت پیکنگ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی باہر سے آئ ہوئ دوائیں اور سپلیمنٹس خریدنے کی عادت ہے آپ کیلئۓ مشکل ہوگا  خیر نسخہ دے رہا ہوں بنالیں۔ اس کا کوئ نقصان نھیں ہے۔ پروٹین وٹامن کیلشئیم زنک آئرن سب کچھ اس میں موجود ہے۔ الحمدالله  تین چار  سال سے بیسیؤں کلو کے حساب سے مریضوں کو بھجواچکے ہیں  جسمانی و اعصابی کمزوری کو دنوں میں ختم کرتا ہے۔اعصاب میں خوب طاقت و توانائ پیدا کرتا ہے۔ وہ خواتین جو کام کے بعد بخار محسوس کرتی ہیں انکے لئۓ بےحد مفید ہے۔ تمام۔جسمانی دردوں کو ختم کرتا ہے۔پٹھوں کے اکڑاؤ کو ختم کرتا ہے۔ دل و دماغ کو خوب طاقت دیتا ہے۔  چہرہ کو پررونق بناتا ہے۔ صحت بھتر ہوجاتی ہے الحمدالله  کمر کے درد کو ختم کر...

پہلے ھی دن کامل انتشار عضو تناسل میں سختی تناؤ تازہ منی کی باکثرت پیدائش

پہلے ھی دن کامل انتشار عضو تناسل میں سختی تناؤ  تازہ منی کی باکثرت پیدائش  نسخہ سدا جوانی جدید یہ نسخہ بیک وقت محرک باہ، مولد منی، مولد کرِمِ منی (سپرمز/جراثیمِ منویہ کی افزائش) مولد حرارتِ غریزی افعال و خواص کا حامل ھے۔   ھوالشافی  مغز پنبہ دانہ    50 گرام کوزہ مصری      50 گرام ثعلب مصری      25 گرام ثعلب پنجہ        25 گرام موصلی سفید    25 گرام تخم ریحان        50 گرام چھلکا اسپغول۔  50 گرام مصطگی رومی   15 گرام الائچی خورد      10 گرام  ترکیب تیاری:  ثعلب مصری  ثعلب پنجہ اور موصلی سفید کو نیم گرم دودھ میں ڈال دیں 5 منٹ بعد نکال کر چھاؤں میں خشک کرلیں یہ عمل تین مرتبہ دھرائیں  چھلکے کے علاؤہ بقیہ ادویات کو ہاون دستے اور کھرل کی مدد سے باریک سفوف کرنے کے بعد چھلکا اسپغول ملالیں بس تیار ھے۔ مقدار خوراک نصف چمچ صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ کم از کم 40 یوم استعمال کریں۔ صرف عضلاتی اعصابی عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی مزاج کے افراد کی...

درد شکن فوری اثر نسخہ جات

ہم سے جہاں تک ممکن ہے  عوام الناس  کی خدمت  کے لیئے حاضر ہیں **  § درد شکن فوری اثر § *** شحم حنظل بابچی گندھک آملہ سار مصبر سیاہ ثنا مکی زنجبیل نرکچور اجوائن دیسی ہر ایک 50 گرام فلفل سیاہ 30 گرام تمام ادویہ کا باریک ترین سفوف بنا لیں مندرجہ بالا سفوف 100 گرام میں گاؤدنتی کشتہ شدہ 40 گرام، کچلہ مدبر 20 گرام ، بارہ سنگھا 20 گرام ڈالیں (کشتہ جات کسی بھی طریقے سے کئے استعمال ہو سکتے ہیں) مقدار خوراک 750 ملی گرام کیپسول بھر لیں.... صبح و شام کھانے کے بعد دودھ نیمگرم کے ساتھ. تمام جسمانی دردوں میں مجرب دوا ہے، صرف ایک کیپسول 💊 ہی اپنا اثر دکھاتا ہے. نہایت مجرب آزمودہ اور فوری اثر دوا ہے. مریض پہلی خوراک سے ہی خوش ہو جاتا ہے ہائی بلڈ پریشر والے کو ساتھ "" حب شفا"" کی گولی بھی دیں. حکیم طارق عزیز چوہدری منڈی فیض آباد  *** *درد شکن مقوی* *** جلوتری لونگ دیسی جدوار خطائی ہیراہینگ مدبر در روغن زرد عودصلیب عقرقرحا جند بیدستر زعفران سب دواؤں کا وزن برابر ہے سب کا باریک سفوف بناکر نخودی گولی بنا لیں یا کیپسول بھر لیں. صبح و شام کھانے کے بعد دودھ نیمگرم کے ساتھ دیں بفضل تعال...

انمول کف سیرپ

انمول کف سیرپ  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  موسم کی مناسبت سے آج ایک بہترین شربت کا نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر ہے یہ سیرپ کھانسی نزلہ زکام میں بے حد مفید و مجرب ہے اس کے علاؤہ پسلی کے درد نمونیا دمہ کے اوپر بھی کام کرتا ہے بچوں بڑوں کے لیے بہترین دواء ہے بلا خوف و خطر استعمال کر سکتے ہیں  ہر موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے خاص طور پر اس موسم میں اس دوا کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے ایک بہترین اور معمول مطب نسخہء آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے گھر میں خود بنا کر استعمال کریں اور بہترین رزلٹ لیں  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف  اجزاء نسخہء ۔ عناب ۔30 عدد ۔ سپستان ۔50 عدد ۔ تخم خطمی ۔15 گرام ۔تخم خبازی ۔15 گرام ۔ انجیر ۔20 عدد ۔ ملٹھی ۔30 گرام ۔ زوفا ۔ 30 گرام ۔ پروسیشاں ۔ 20 گرام ۔ چینی۔ 2 کلو پانی ساڑھے تین سے چار کلو  تمام ادویات کو موٹا موٹا کوٹ کر پانی میں بھگو دیں اور 8 گھنٹے کے بعد جوشاندہ تیار کری...

معجون شباب

معجون شباب:- مغز بادام 100 گرام  مغز پستہ 100 گرام  کنجد سیاہ 100 گرام  مغز اخروٹ 100 گرام  مغز بنولہ 100 گرام ناریل 100 گرام  مغز خربوزہ 50 گرام  مغز خیارین 50 گرام  ثعلب مصری 50 گرام  تخم پیاز 50 گرام  سنبل الطیب 20 گرام  فلفل سیاہ 20 گرام  مگھاں 20 گرام  زیرہ سفید 20 گرام  دارچینی 20 گرام  تج 20 گرام  سبز الائچی 20 گرام  زعفران 15 گرام  روغن زرد 100 گرام  شہد خالص 3 کلو  مغزیات کے علاوہ باقی اشیاء کا سفوف بنا لیں  مغزیات کو علیحدہ کوٹ کر چھان لیں  3 کلو شہد کا قوام تیار کریں اور سفوف شامل کر کے 8۔10 منٹ ہلکی آنچ پہ پکنےدیں بعدہ روغن زرد شامل کرکے نیچے اتار لیں نیم گرم ہونے پہ 3 گرام ست لوبان شامل کرکے محفوظ کر لیں  صبح و شام 10 سے 15 گرام نیم گرم دودھ سے  مقوی دل و دماغ ۔مقوی جگر و مثانہ۔مولد منی۔مولد خون۔مقوی باہ ہے ۔ اعصابی کمزوری اور پٹھوں کی کمزوری کےلیے بے ضرر اور لاجواب دوا ہے ۔سردیوں کا لاجواب تحفہ  کشتہ جات اور سمیات اثرات سے بلکل مبرا  انتہائی لذیذ بچو...

امرت دھارا ۔۔۔۔۔

امرت دھارا ۔۔۔۔۔  طبِ یونانی اور آیورویدک طریقہ علاج میں ایک بہت ہی مشہور اور کثیر المقاصد دوا ہے۔ اسے اکثر۔۔ گھر کا ڈاکٹر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہنگامی صورتحال اور روزمرہ کی کئی بیماریوں میں فوری آرام پہنچاتی ہے۔۔ ​ ​امرت دھارا کیا ہے؟ ​امرت دھارا بنیادی طور پر تین قدرتی اجزاء کا مرکب ہے جو ٹھوس شکل میں ہوتے ہیں، لیکن جب انہیں ایک خاص تناسب میں ملایا جاتا ہے تو وہ کیمیائی عمل کے ذریعے خود بخود مائع میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ محلول تیز خوشبو دار اور بہت طاقتور اثرات کا حامل ہوتا ہے۔ ​اجزائے ترکیبی۔۔۔۔۔۔۔۔ ​امرت دھارا عام طور پر درج ذیل تین اجزاء کو ہم وزن (برابر مقدار میں) ملا کر بنایا جاتا ہے لیکن کئی حکماء اور کمپنیاں کچھ اجزاء کا اضافہ بھی کرتے ہیں۔ ​ست پودینہ ۔۔۔ یہ ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور درد کو کم کرتا ہے۔ ​ست اجوائن یہ جراثیم کش ہے اور معدے کے مسائل کے لیے بہترین ہے۔ ​ست کافور یہ ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے اور سانس کی نالیوں کو کھولتا ہے۔ ​ ​اس کے فوائد کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: اندرونی استعمال اور بیرونی استعمال۔ ​ ​یہ امرت دھارا کا سب سے عام استعمال ہے۔ ​ اگر پیٹ ...

لعوق خیار شنبر

لعوق خیار شنبر  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  خشک سرد موسم سموگ اور نزلہ زکام کھانسی سانس کی تنگی گلے کی خراش دمہ سینے کی جکڑن بلغم کی زیادتی بلغم کا خارج نہ ھونا کھانس کھانس کر پسلیوں کا درد کرنا یہ تمام علامات اس موسم میں نظر آ رہی ہیں اور مطب پر سب سے زیادہ مریض بھی انہی علامتوں اور امراض کے آ رہے ہیں اس سے پہلے ایک شربت جو شربت مرکب برگ بانسہ کے نام سے بنایا جاتا ہے اس کا نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کر چکے ہیں آج ایک لعوق کا نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کیا جا رہا ہے تاکہ آپ اس نسخے کو بنا کر استعمال کریں اور موسمی سختیوں سے بچے رہیں ۔ یہ لعوق بہت سی کمرشل کمپنیاں تیار کر رہی ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ خود گھر میں اس نسخے کو بناہیں اور ایک خالص دواء استعمال کریں ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔ عناب دیسی اچھی کوالٹی والے ۔ 100 گرام ۔ سپستان ۔ 100 گرام ۔ سونف ۔ 100 گرام ۔ ملٹھی ۔ 100 گرا...

مغلظ شاہی سلطانی مؤلد مغلظ قاطع سرعت

السلام علیکم  مغلظ شاہی سلطانی  مؤلد مغلظ قاطع سرعت  الحمدالله بخل کی بیماری اپنے اندر نھین ہے  ہر نسخہ آپ کے سامنے من و عن  لکھ دیتا ہون  عرصہ سات سال  سے میرے ادارہ کی شان تیر بحدف نسخہ ذیشان ہے  الحمدالله بے شمار دوستوں کو دیاگیا ہے کبھی شکایت نھین ملی ہے  سرعت انزال کیلیۓ لاجواب ہے  مادہ تولیدی کے تمام جملہ نقائص ختم کردیتا ہے  اکثر دوست  مجرب ترین مؤلد و مغلظ کا نسخہ پوچھتے ہیں  یہ نسخہ ذیشان الحمدالله تعالی بھترین مؤلد و مغلظ مادہ تولیدی ہے  قلت و مادہ کے پتلے پن کا شافی علاج ہے سرعت انزال کیلیۓ لاجواب ہے طبعی وقت مین خوب اضافہ کرتا ہے  مادہ تولیدی کو مثل گوند گاڑھا کرتا ہے  زوجیت مین سرور پیدا کرتا ہے  بوقت انزال طبعی لذت محسوس ہوتی ہے  بعد از جما-ع کمزوری نھیں ہونے دیتا  بلغمی مزاج کے دوست یہ استعمال نہ کریں بلکہ یہ کیا کوئ بھی مغلظ استعمال نا کیا کریں ۔ دال ماش 150 گرام  أب پیاز سفید  250ml  دال کو اچھی طرح دھولیں خشک کرلیں  اسکے بعد أب پیاز مین بگھورکھیں  خشک...

حب سرفہ

حب سرفہ  السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارا آج کا موضوع کھانسی اور گلے کی خراش پر ہے ۔ کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے۔کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل سانس کی انفیکشن ہے جیسے کہ عام زکام۔ اس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے۔ بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے۔ کانوں میں انفکشنز(جیسے کہ سوئیمرز ایئر)، ناک، اور پھیپھڑوں (جیسے کہ نمونیا) میں انکے ساتھ بھی کھانسی ہوتی ہے۔ سانس کے نالیوں میں خراش کے باعث بھی کھانسی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسے گھرانے جہاں اراکین سیگرٹ نوشی کرتے ہیں بھلے وہ گھر کے اندر کریں یا باہر وہاں بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہوتی ہے ۔ آپ کے نروس سسٹم میں ایک ترسیلی نظام ھوتا ھے جو اس ...

معجون آرد خرما

معجون آرد خرما  السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارا آج کا نسخہ طبی فارما کوپیا کا مشہور نسخہء طب یونانی کا سرتاج نسخوں میں سے ایک بہترین نسخہء  اس نسخے کو بہت سے اطباء کرام نے تھوڑے بہت ردل بدل کے ساتھ بنایا ہے ہم نے بھی کوشش کی ہے تھوڑے سی تبدیلی کے ساتھ آپ کی خدمت میں ایک بہترین نسخہء پیش کرنے کی امید کامل ہے کہ یہ نسخہ آپ کی معیار کی کسوٹی پر 100 پرسنٹ پورا اترے گا ان شاءاللہ تعالیٰ  ہر جز اتنا خالص جنتا ماں کا پیار  ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ بہترین کوالٹی والی ادویات کے ساتھ نسخہء جات بناہیں اور آپ کی خدمت میں پیش کریں معیار اور کوالٹی پر ہم نے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا نہ یہ لالچ رکھا کہ ادویات بنا کر دھڑا دھڑ بیچی آؤ  اللّٰہ پاک کا فضل و کرم استاتذہ کی دعائیں آپ لوگوں نے ہمیشہ عزت دی  ہمارا آج کا نسخہ نہ صرف رقت و قلت مادہ منویہ کے لیے بہترین دواء ہے بلکہ یہ کثرت احتلام جریان اور سرعت انزال کی ...

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کی لاثانی دوا۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کی لاثانی دوا۔۔۔۔ ھلدی ۔۔ سنڈھ ۔۔ اسگندھ۔۔۔میتھرے ۔۔ھر ایک دوا پچاس گرام نمک کریر پانچ گرام پیس کر پانچ سو ملی گرام کیپسول بھر لیں ایک صبح ایک شام ھمراہ پانی یا دودھ دیں  تحجرالمفاصل ھو یا پھر شدید یورک ایسڈ کے باعث جوڑوں کا درد شدید ھو اور ایسی صورت میں جب جوڑ نیا ڈلوانے تک کا مشورہ دیا جا رھا ھو اس دوا کو بنا کر کھائیں  میرے تجربات میں سے ھے کچھ دوستوں کی دلچسپی کی خاطر چند الفاظ  تین امرت شامل ھیں اسگندھ سنڈھ ھلدی اور انہیں تحفظ دینے یا مقید رکھنےکےلیے یا پرسکون رکھنے کے لیے میتھرے شامل ھیں تعمیر وترقی کے لیے نمک کریرموجود ھے  محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

بچوں میں کھانسی نمونیا اور دست

بچوں میں کھانسی نمونیا اور دست انمول شفاء السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ہمارا آج کا موضوع بچوں میں کھانسی نمونیا اور دست پر مشتمل ہے یہ مرض اس وقت عام ہے بچوں میں عام پائی جاتی ہے اس موسم کی اکسیری دواؤں میں اس دواء کا شمار ہوتا ہے معصوم پھول جو اخیتاط نہیں کرتے جلد ہی اس موسم کی زیادتی کا شکار ہو جاتے ہیں اور کھانسی نمونیا یا دست کا حملہ ہوتا ہے ان معصوم پھولوں پر لہذا آج کا نسخہ ان معصوم پھولوں کے لیے انہتائی آسانی سے تیار ہونے والی دواء ہے جس سے آپ کو متعارف کروا رہے ہیں عطیہ نسخہ استاد محترم جناب محمود الرسول بھٹہ صاحب سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی اجزاء نسخہ ۔ مغز جاہفل ۔10 گرام ۔ چینی 90 گرام ۔ دونوں کو الگ الگ پیس کر آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں  ایک چٹکی یہ دوا دن میں دو سے تین بار چائے یا دودھ نیم گرم کے ساتھ دیں گے بچوں کے بہت سے امراض اس اکیلی دواء سے ٹھیک ہو جاتے ہیں مزاج ۔ خشک گرم یے اس دواء کا کھانسی نمون...

معجون مرکب مقوی باہ ریڈی میٹ نسخہء

Image
معجون مرکب مقوی باہ ریڈی میٹ نسخہء  السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارے بہت سے دوست اور چاہنے والے جو زیادہ تر عرب ممالک اور دوسرے ممالک میں ہوتے ہیں وٹس اپ پر بار بار ایک ہی میسج کرتے ہیں کہ یہاں پر خام ادویات ملنا بہت مشکل ہے اور اگر مل بھی جاہیں تو ادویات بنانے یا نسخہء بنانے کے لیے ٹائم نہیں ہوتا ہمیں ایسی بنی ہوئی ادویات کا بتایا جائے جو آسانی سے وہاں پر عطار خانوں سے یا میڈیکل سٹور سے مل جاہیں  آج ان دوستوں کی فرمائش کو پورا کیا جا رہا ہے  اور اپنی طرف سے ایک بہترین مرکب آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے  یہ مرکب نہ صرف قوت باہ کے لئے مفید ہے بلکہ آپ کی پوری جسمانی باڈی کو فٹ رکھتا ہے خاص طور پر 40 پلس افراد اس دوا کو حفظ ماتقدم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں  یہ مرکب اعصابی جنسی حوالے سے ایک بہترین رزلٹ والا کمبینیشن ثابت ہوگا اور حکماء کرام سے بھی یہ گلہ دور ہو جائے گا کہ وہ صرف اپنی...

تریاق قلب زعفرانی

Image
تریاق قلب زعفرانی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے موسم سرما اپنی شدت دیکھا رہا ہے اس موسم میں اپنا اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں موسم خشک اور سرد ہے تو اس موسم میں اپنے بچوں کو مقوی غذائیں بادام کجھور اخروٹ دیں شہد انڈا اور یخنی دیا کریں تاکہ وہ موسم کی سختی برداشت کر سکیں ان معصوم پھولوں کا خیال رکھنا والدین کے لیے بڑی آزمائش ہوتی ہے اب آتے ہیں ہم اپنے موضوع کی طرف۔ ہمارا آج کا نسخہ  Bad cholesterol  ٹرائی گلیسراییڈ کو خارج کرنے کے لیے اور دل کی حفاظت کے لیے بہترین دوا کا ہے سب سے پہلے اتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی  یاد رکھیے کوئی بھی نسخہ حرف آخر نہیں ہوتا ہر معالج نسخے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے نسخے میں تبدیلی یا اضافہ اپنی قابلیت سے کر سکتا ہے شفاء دینے والی ذات اللہ پاک کی ہے نسخہ جو آپ کو دیا جا رہا ہے بہترین اور مجرب ہے  اجزاء نسخہء۔زعفران خالص ۔3 گرام۔اجواہن دیسی 30 گرام۔ آب لہسن دیسی۔200 گرام ۔ لہسن کا پانی نکالنا ذرا مشکل ہوتا ہے اس لیے 1...

ضدی کھانسی ، ریشہ اور غوطہ کا ہربل علاج

قسط شیریں 50 گرام ہلدی ، ملٹھی اور سونف 20 ، 20 گرام۔۔۔ فائن پوڈر کرلیں اور شہد تین گناہ شامل کرلیں.... صبح دوپہر اور شام منہ میں رکھ کرچوسیں

معجون ثعلب سلطانی ترمیمی

السلام علیکم  میرے مطب کا وہ نسخہ آج دے رہا ہوں جو عرصہ دس بارہ سال سے پریکٹس میں ہے  معجون ثعلب سلطانی ترمیمی   الله کا فضل ہے بخل نام کی بیماری اپنے اندر نھیں ہے ۔ یہ نسخہ ختم تھا آج   بنایا تو سوچا کہ پوسٹ بھی کردوں  قوت باہ کے شاقی حضرات کیلیۓ ایک شاندار تحفہ دے رہا ہوں ۔    پہلی دو چار خوراکوں میں تھکاوٹ ختم کرنیوالی معجزہ نماء معجون ثعلب   مقوی انتشار  مقوی اعصاب مقوی باہ  اوجاع اعصابیہ کو فوری طورپر کم کرتی ہے۔ پٹھوں کے اکڑاؤ و درد کو ختم کرتی ہے۔ عضوو میں طبعی ایستادگی و انتشار پیدا کرتی ہے۔ جنسی رغبت بیدار کرتی ہے۔ مادہ تولیدی کو گاڑھا مثل گوند کرتی ہے۔ زوجیت کے بعد ہونیوالی کمزوری کو ختم کرتی ہے۔  درد سر کو ختم کرتی ہے۔ کمر کو مضبوط کرتی ہے۔ مردانہ کمزوری جوکہ گردوں کی کمزوری سے اس پر حیران کن نتائج ملتے ہیں الحمدالله بنائیں استعمال کریں اور دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ زنجبیل  20گرام  عقرقرحا احلی 20 گرام ثعلب پنجہ 20 گرام لونگ دیسی 20گرام دارچینی 20گرام جاوتری 20گرام مغز پستہ 50گرام مغز چلغوزہ 50گرا...

شوگر کو کنٹرول رکھنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت مفید ہے ۔کڑل پڑنے کو روکتا ہے ۔تیزابیت اور سینے کی جلن میں مفید ہے ۔ فیٹس کو کم کرکے وزن کم کرنے میں معاون ہے

میتھی دانہ   السی    برابر وزن لے کر ہلکی آنچ پر بھون لیں   پاؤڈر بنا کر  آدھی چمچ صبح خالی پیٹ نیم گرم  پانی سے لیں ۔  یہ سفوف شوگر کو کنٹرول رکھنے  اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت مفید ہے ۔کڑل پڑنے کو روکتا ہے ۔تیزابیت اور سینے کی جلن میں مفید ہے ۔ فیٹس کو کم کرکے وزن  کم کرنے میں معاون ہے With Thanks from the wall of Respected Hakeem Muzaffar Ali Zaidi

جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لئے جادو اثر:

جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لئے جادو اثر: آجکل تازہ کچی ہلدی مارکیٹ میں آئ ہوئ ہے۔ سبزی والوں کے پاس عام دستیاب ہے۔ دیکھنے میں ادرک جیسی لگتی ہے لیکن ادرک سے چھوٹی اور موٹائ میں کافی کم ہوتی ہے۔   ہلدی بھارت اور پاکستان میں عام کاشت کی جاتی ہے ۔ ہلدی کی سب سے زیادہ پیداوار بھارتی ریاست " آندرا پردیش" میں ہوتی ہے۔اس ریاست کا شہر "ناظم آباد" ہلدی کی تجارت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کا ضلع قصورہلدی کی پیداوار کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے۔میتھی کی طرح قصور کی ہلدی بھی ورائٹی اور معیارمیں دنیا بھرمیں اپنی شناخت رکھتی ہے۔اپریل سے مئی کا مہینہ اس کی کاشت کے لئے موزوں ہیں ۔ کیمیائی تجزیہ کے مطابق ہلدی میں پوٹاشیم، کیشیم، فاسفورس ، فولاد، ،سوڈیم کے علاوہ وٹامن "اے" ، "بی" اور "سی" بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاور اس میں شامل آئرن خون کے سر خ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے۔ ہلدی کے اتنے بے شمار فوائد ہیں کہ اگر لکھ...

یہ وہ نسخہ ذیشان ہے جو تقریباً ہر سال موسم سرماء میں اپنے استعمال کیلیے بناتے ہیں

السلام علیکم چلیں جی مزے کریں یہ وہ نسخہ ذیشان ہے جو تقریباً ہر سال موسم سرماء میں اپنے استعمال کیلیے بناتے ہیں  اپنی فیملی کیلئے بناتے ہیں الحمدالله  آپ د۔ستوں کی خدمت مین بھی عرض کررہا ہوں  یہ اعصابی طاقت  ذہنی طاقت  قلبی طاقت  یاداشت کو تیز کرنے  تھکاوٹ کو ختم کرنے کیلیے  طبیعت میں فرحت  سستی کو ختم کرنے کیلیے  سردی زیادہ لگنے کی صورت مین  ہر لحاظ سے مفید ترین ہے  گھر کے تمام لوگ بچے بڑے سب استعمال کرسکتے ہیں  پھول مکھانہ 50گرام  انجیز تازہ 150گرام  کجھور ایرانی بغیر گھٹلی وزن 100گرام  مغز چلغوزہ 30گرام  مغز پستہ 30گرام  مغز کاجو 30گرام  مغز بادام 30گرام  بداری قند 30گرام  سنگھاڑہ خشک 30گرام کالے بھنے چنے 30گرام  زرشک شیرین 30گرام  میوہ اعلی 30گرام  مغز کدو اعلی 20گرام  سونف اعلی 10گرام سفید مرچ 10گرام  لونگ دیسی 5گرام  فلفل سیاہ 3گرام  کلونجی 5گرام  دارچینی 5گرام الایچی سبز 5گرام  زاعفران اعلی  2گرام  شھد چھوٹی مکھی اعلی خالص...

اوجاعی کیپسول

اوجاعی کیپسول  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  کچھ وقت پہلے تک دیکھا جائے تو جسمانی دردیں بھی انسان کو 40 سال کے بعد شروع ہوتی تھیں لیکن عجب وقت آ پڑا ہے ک اج 16 سال کا نوجوان بھی بستر سے اٹھتا بعد میں ہے ہائے پہلے اس کے منہ سے نکلتی ہے دیکھا جائے تو نوجوانی میں ہی بڑھاپا طاری ہو رہا ہے  اس کی وجہ ہماری طرز زندگی ہمارا رہن سہن اور ہماری خوراکیں ہیں آج ہم نے اپنے آپ کو سہل پسند بنا لیا ہے  ہمارا آج کا نسخہ اوجاعی کیپسول کے نام سے ہے جو ریح ہوا کے درد ،جوڑوں کے درد ، اعصابی درد، کھچاؤ ، جوڑوں پر سوجن ، اعضاء کا جکڑنا اور گھینٹا کا علاج ہے  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف  اجزاء نسخہء ۔ فلفل سیاہ ۔ 50 گرام ۔ اسگندھ ناگوری ۔ 50 گرام ۔ سورنجان شیریں ۔ 50 گرام ۔ زنجبیل ۔ 50 گرام ۔ میٹھا تیلہ مدبر در شیر ۔10 گرام ۔  تمام ادویات کو صاف ستھرا کرنے کے بعد باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں...

دوائے نزلہ

دوائے نزلہ  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  کافی دنوں کے بعد حاضری ہو رہی ہے کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے گروپوں میں باقاعدگی کے ساتھ حاضری نہیں ہو پا رہی مصروفیات کچھ اس کی ہیں کہ باقاعدہ حاضری کی صورت ابھی ایک دو ماہ نظر بھی نہیں آ رہی گاہے بگاہے حاضری ہو گئی دعا کیجئے گا کہ اللّٰہ پاک میرے لیے آسانیاں فرمائے  موسم کی مناسبت سے ایک نسخہء آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر ہے نسخہء استاد محترم بھٹہ صاحب کا ترتیب دیا ہوا ہے   پانی کی طرح بہتے نزلے کا مجرب علاج ہے اس کے علاوہ الرجی زکام کے لیے بھی مفید ہے  نزلی رطوبات کی زیادتی کو ٹھیک کرتا ہے پتلی رطوبات کو گاڑھا کرتا ہے اور نزلی رطوبات کو خشک کرتا ہے آپ اس نسخے کو جسم میں جہاں سے بھی پتلی رطوبات کا اخراج ہوتا ہے اس کو ختم کرنے کے لیے استعمال کروا سکتے ہیں  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف  اجزاء نسخہء ۔  ہریڑ سیاہ بریاں ۔گندھک املا سار مدبر ۔ کلونجی تینوں ادویات...

بازار سے تیار شدہ ادویات سے علاج Restless Legs Syndrome Restless Legs Syndromeرات کو پنڈلیوں ٹانگوں میں کچھاؤ کچھ نکلتے ہوۓ محسوس ہونا شدید درد ہونا اور بے چینی کی وجہ سے سے نیند ہی نا آنا یہ اس بیماری میں ہوتا ہے اور جسکے ساتھ ہوتا ہے بس وہی اسکی تکلیف جانتا ہے اس بیماری میں ذہنی اذیت ذیادہ ہوتی ہے جب مریض اپنے ارد گرد سب کو سکون سے سوتے ہوۓ دیکھتا ہے اور پھر باربار کوشش کے باوجود بھی سکون سے سو نھیں پاتا ہے

السلام علیکم  بازار سے تیار شدہ ادویات سے علاج  Restless Legs Syndrome  Restless Legs Syndrome رات کو پنڈلیوں ٹانگوں میں کچھاؤ کچھ نکلتے ہوۓ محسوس ہونا شدید درد ہونا اور بے چینی کی وجہ سے سے نیند ہی نا آنا  یہ اس بیماری میں ہوتا ہے اور جسکے ساتھ ہوتا ہے بس وہی اسکی تکلیف جانتا ہے اس بیماری میں ذہنی اذیت ذیادہ ہوتی ہے جب مریض اپنے ارد گرد سب کو سکون سے سوتے ہوۓ دیکھتا ہے اور پھر باربار کوشش کے باوجود بھی سکون سے سو نھیں پاتا ہے  خود کوستہ ہے غصہ کرتا ہے لیکن فائدہ ندارد ۔۔۔ خیر  اسکا علاج پیش کررہا ہون  خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا  معجون فلاسفہ  معجون ازاراقی اور   معجون سورنجان  ان کو باہمی مخلوط کرلیں  پانچ پانچ گرام صبح رات  سادہ پانی سے استعمال کریں شربت اعصابی اشرف دواخانہ  دو دو چمچ صبح شام  حب ازاراقی  ایک ایک گولی صبح شام  خمیرہ خشخاش  پانچ گرام صرف صبح    روغن کچلہ سے رات کو ٹانگوں کی مالش کریں  ناف مین تیل ،  ناک کے نتھنوں میں اور  مقعد میں اندرونی طورپر سرسوں...

سفوف چسٹیون

سفوف چسٹیون  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین  ہمارا آج کا نسخہ سفوف چسٹیون کے نام سے آپ دوستوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے یہ سفوف چسٹ انفیکشن زکام کھانسی گلے کی خراش معدہ کی خرابی ورم سوزش کے اوپر بہترین رزلٹ دیتا ہے بگڑے ہوئے ٹانسلز کو درست کرتا ہے بند گلے کو کھولتا ہے بلغم کو خارج بھی کرتا ہے اور بلغم کی زیادتی کو روکتا بھی ہے پھپھڑوں کی انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے  سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ثابت ھلدی ۔ 100 گرام ۔ ملٹھی ۔100 گرام ۔ سونف ۔100 گرام ۔ قسط شیریں ۔300 گرام ۔  تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں ۔ ایک چمچ چائے والا صبح دوپہر شام ھمراہ شربت توت سیاہ یا شربت مرکب برگ بانسہ والا کے ساتھ استعمال کریں اور شربت مرکب برگ بانسہ والا کا نسخہ اس سے پہلے اسی گروپ میں شیر کیا گیا ہے ۔ اگر آپ اسی نسخے کی معجون بنانا چاہیں تو  سفوف کی مقدار سے تین گنا زائد شہد شامل کر کے معجون...

معجون نوبہار

معجون نوبہار السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ہمارا آج کا نسخہ معجون نوبہار کا ہے معجون نوبہار  معجون آرد خرما  قدیم و جدید کا حسین امتزاج ہے جو اضافہ شدہ ہے بلاشبہ یہ معجون طب یونانی کی مایہ ناز دواؤں میں شمار ہوتی ہے  بہترین اور مجرب رزلٹ کی حامل یہ دوا اپنی افادیت منوا چکی ہے اگر خالص اور مکمل اجزاء سے اس دوا کو تیار کیا جائے تو بہت سی ادویات اس کے مقابلے میں ہیچ نظر آتی ہیں۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہ۔گوکھرو 100 گرام۔گوند کیکر اصل بریاں در دیسی گھی گاؤ۔ 125 گرام۔نرچھوہارا۔250 گرام۔ آردسنگھاڑا 250 گرام۔ مغز بادام گڑ بندی۔75 گرام۔مغز فندق۔50 گرام مغز پنبہ دانہ تازہ باسی نہ ہو۔50 گرام۔قرنفل 6 گرام۔جلوتری۔3 گرام۔مغز جاہفل۔3 گرام۔عقر قرحا اصل ایک نمبر کوالٹی والا۔12 گرام۔سعد کوفی۔25 گرام۔شہد اچھی کوالٹی والا تمام ادویات سے 3 گنا زیادہ۔ تمام مغزیات کو ہاون دستے میں کوٹ کر باریک کرلیں گرانیڈ میں پسائی نہیں کرنی...

سفوف معدہ کی جلن، تیزابیت، گیس، خشکی، یورک ایسڈ، اور اس کے علاوہ معدہ کے اکثر امراض میں مفید ہے

سفوف معدہ پودینہ خشک=20گرام اجوائن دیسی=20گرام سونٹھ         =20گرام سونف         =20گرام نمک سیاہ   =20گرام مرچ سیاہ      =10گرام تمام اشیاء کو پیس لیں۔ مقدار خوراک: آ دھی چمچ صبح دوپہر شام کھانے کے بعد تازہ پانی سے لیں۔ یہ سفوف معدہ کی جلن، تیزابیت، گیس، خشکی، یورک ایسڈ،  اور اس کے علاوہ معدہ کے اکثر امراض میں مفید ہے حکیم نذیر محمد فاضل طب و الجراحت ایم ایس سی ذوالوجی

حب مقوی اعصاب جدید

السلام علیکم حب مقوی اعصاب جدید گردن کے پٹھے کمزور ہونا  پنڈلیوں میں شدید درد کچھاؤ ہونا  حرام مغز کی شدید کمزوری سے ہونیوالے پٹھوں کی کچھاؤ و شدید درد تمام امراض کا واحد علاج اسپائنل درد و کمزوری  ٹانگوں گھٹنوں کے طاقتی  تھوڑا سا کام کرکے بخار کی کیفیت ہوجانا  شدید تھکاوٹ مرگی کی شروعات میں   بے چینی  گھبراہٹ ہونا  نسوں میں کچھاؤ  دماغی کمزوری  گردن کے پٹھوں میں  کچھاؤ پڑنا  کریمپس پڑنا  تمام عصبی کمزوریوں کا واحد علاج جدوار اعلی 2تولہ  ازاراقی مدبر 1تولہ  اسپند 1تولہ  سونٹھ 1تولہ  مغز جائفل 1تولہ  اجوائن دیسی 1تولہ  مگہاں 1تولہ  زاعفران اعلی 1تولہ  عود صلیب 2ماشہ  کشتہ مرواریدی اعلی 2ماشہ  جواہر مہرہ 1گرام  تمام اجزاء کا مثل سرمہ سفوف بنالیں  آخر مین کشتہ و جواہر مہرہ شامل کرلیں  چھوٹے شہد خالص سے دانہ نخود برابر گوی بنالیں ایک ایک گولی صبح رات دودہ سے  الحمداللۂ پهلے دس بارہ یوم مین ہی بھترین نتائج ملتے ہیں  حکیم نعمان جاوید  سلطانی دوا...

ہائی بلڈپریشر

اسلام علیکم  ہائ بلڈ پریشر کھانے   میں بد اعتدالی اور زیادہ چکناہٹ والی خوراکوں سے ہمارا معدہ کمزور ہوتا ہے اور نتیجتاً گیس بدہضمی اور معدہ کی مختلف امراض سامنے آتی ہیں اور ساتھ ہی خون بھی گاڑھا ہوجاتا ہے بس اسی لمحہ مرض ہائ بلڈ پریشر ہمارے سامنے أتا ہے ورنہ ہمیں علم ہی نہیں ہوتا کہ بلڈ پریشر بھی کوئ چیز ہے کہ جسکا اعتدال میں رہنا ضروری ہے اپنی صحت کا خیال رکھیں خود سے اپنی فیملی سے اپنے پیاروں سے مخلص ہوجائیں اور اس مرض سے نجات پائیں کیونکہ ہائ بلڈ پریشر کے نقصانات میں سے چند یہ ہیں باقی أپ سمجھدار ہیں۔ لقوہ    فالج    برین ٹیومر   کڈنی فیلئیر  شوگر    مرگی .  خفقان قلب   اور ہارٹ اٹیک۔     أسان اور سلطانی دواخانہ میں برسوں سے۔چلتا ہو انسخہ پیش خدمت ہے بس دعاؤں کی درخواست ہے۔ صندل سرخ اعلی  50گرام اسرول۔۔ پرانی نہ ہو 50گرام سونف صاف 50گرام دھنیا خشک 50گرام الائچی خورد 50گرام  ان کا باریک کپڑ چھان سفوف بنالیں اور 500 ملی گرام کیپسول بنالیں صبح شام پانی سے  با پرھیز استعمال کریں انشاا...

حب معدہ خاص

السلام علیکم  رمضان کریم مبارک  حب معدہ خاص  ماہ مبارک میں بھت سے دوستوں کو غذائ بداعتدالی سے  معدہ کے مسائل ہوجاتے ہیں۔یہ گولیاں الحمدالله نظام ہضم کیلیۓ پیام شفاء ہیں۔   امراض معدہ گیس بدہضمی پیٹ درد کھٹی ڈاریں اپھارہ دل متلانا قبض  سینے کی جلن  بھوک نہ لگنا و نظام ہضم کی مکمل اصلاح کیلئۓ بھترین مجرب قدیمی  نسخہ جوکہ معدہ کے امراض میں بھت مفید ہے ۔ آپکی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔  سونف — 50 گرام اجوائن — 25 گرام زیرہ (سفید) — 25 گرام ہیرا ہینگ خالص ایک نمبر (کھانے والی) — 5 گرام کالی مرچ — 10 گرام پودینہ خشک — 20 گرام الائچی سبز 5گرام  کشنیز 10گرام  ریوندخطائ صاف تازہ 10گرام  آملہ مصفی  10گرام  نمک سیاہ — 10 گرام مصری یا شہد (حسبِ ضرورت) تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح صاف کرکے ہلکا سا بھون لیں (سوائے نمک اور مصری اور ریوند خطائ  کے  ،  ان کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔  مصری یا شہد ملا کر نیم سخت گولیاں بنا لیں (چنے کے دانے کے برابر)۔  گولیوں کو کسی خشک بوتل میں محفوظ کر لیں۔ کھانے کے بعد ایک...

حب شفاء معدہ معدہ کی تمام امراض کیلیے انتھائ آسان و مجرب ترین نسخہ فم معدہ یعنی معدہ کا درد اذیت ناک ہوتا ہے

السلام علیکم  حب شفاء معدہ  معدہ کی تمام امراض کیلیے انتھائ آسان و مجرب ترین  نسخہ  فم معدہ یعنی معدہ  کا درد اذیت ناک ہوتا ہے  دس بارہ سال سے درد معدہ کیلیے یہ نسخہ مستعمل ہے بھترین مجرب ترین ہے مطب میں کبھی ختم نھیں ہونے دیتا شاندار نتائج ہین الحمداللۂ  گیس بدہضمی درد معدہ کھٹی ڈکاریں سینے کی جلن سب کیلیے مفید ہے سب سے اچھی بات یہ ہیکہ ہائ بلڈ کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں نمک شامل نھیں ہے بلکہ ہ بی پی کو نارمل کریگا ۔ اجوائن دیسی 1تولہ  سونف 1تولہ  مغز کشنیز 1تولہ  پودینہ 2تولہ  الائچی 1تولہ  زنجبیل 1تولہ  ملٹھی 3گرام زیرہ سفید 3گرام مرچ سیاہ 2گرام مصری 2گرام  ۱)لیموں دیسی کا پانی نکال لیں اور اجوائن و سونف کو لیموں کے پانی میں پین چار بر تر و خشک کرلیں ۔ ۲)تازہ ادرک کا حسب ضرورت پانی نکالیں اور اس میں پودینہ ملٹھی الائچی تین بار تر و خشک کرلیں۔  تمام اجزاء کا مثل سرمہ سفوف بنالیں شہد  کی مدد سے گولیاں بنالیں ۔  ایک ایک گولی صبح دوپہر رات کھانے کے نصف گھنٹہ بعد سادہ پانی سے استعمال کری...

سفوف اصلاح معدہ ، اکسیر اصلاح معدہ

السلام علیکم  عید الضحیٰ قریب ہے الله ﷻ آپ سبکی قربانی قبول فرماۓ خواہش ہونے کے باوجود جواس سال  نھیں کرپارہے الله ﷻ آپکے لیۓ بھی سبب پیدافرمائینگے  انشاالله اگلے سال آپ بھی قربانی کرینگے بس الله ﷻ پر یقین کامل رکھیں۔❤️ حکیم نعمان جاوید  اکسیر اصلاح معدہ  معدہ کے جملہ تمام امراض کیلئۓ بھترین دواء  گوشت  کو مصالحہ  دار اور کڑاہی  اور خاص طورپر بازاری پیک مصالحہ جات میں بناکر کھانے  سے ماسخورہ ، حدت جگر ، کولسٹرول ، ہائ بی پی ، نظام ہضم کی شدید خرابی ، فیٹی لیور جگر کی چربی جیسی امراض ہوتی ہیں۔  اب ضرورت اس امر کی ہے کہ گوشت کو ضرورت کے تحت اور حسب برداشت اور اسطرح بناکر استعمال کیاجاۓ کہ وہ بیماری کے بجاۓ صحت کا سبب بنے ۔ دوستو میں تو گوشت کو کوئلوں میں بھون کر استعمال کرتا ہوں  یقین جانیں کوئلہ پر شیخ میں بھُنا گوشت کا کوئ نقصان نھین ہے بلکہ یہ صحت کیلئے مفید ہے  شرط ہیکہ  کے بھت زیادہ مصالحہ جات اور زیادہ جلایا نا جاۓ  عید قربان مین نظام ہضم کی اصلاح کیلیۓ ایک دواء لکھ رہا ہوں اسکو ضرور  بناکر رکھیں یہ آپکے...