Posts

Showing posts from June, 2023

سفوف ہاضم تیز اور فوری اثر

سفوف ہاضم تیز اور فوری اثر عید الاضحیٰ کا خاص تحفہ مکمل نسخہ ۔ 10 منٹ میں بن جانے والا نسخہ اس نسخے کو ابھی بنا لیں اور جنتا مرضی گوشت کھاہیں۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین بقر عید کا موقع ہے اور یار دوستوں نے فل کٹے شٹے کھانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے اب یار دوست کرتے کیا ہیں کہ رج کے گوشت کھانے کے بعد پیپسی سپرائٹ یا دیگر اس طرح کے سافٹ ڈرنکس استعمال کر کے اپنی صحت کے ساتھ کھلی دشمنی کرتے ہیں اور اپنے معدے جگر اور آنتوں کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیتے ہیں آج ہم آپ کے لیے ایک بہترین قسم کا سفوف کا نسخہ لائیں ہیں جو آپ کے کھاے پیے کو فوری طور پر ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ کو کسی بھی قسم کا بھاری پن بھی محسوس نہیں ہونے دیتا لیکن ایک ضروری گذارش یہ ہے کہ اعتدال سے کھائیں گرمی بہت شدید ہے اور تھوڑے کھانے میں ہی بچت ہے سب سے پہلے آتے ہیں اپنے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہ ۔سوڈا باہیکارب یعنی میٹھا سوڈا عرف عام میں کھانے والا سوڈا ۔ 250 گ...

معجون خاص: مغزیات والی کشتہ جات سے مبرا

معجون خاص:- ثعلب مصری 50 گرام  مغز خیارین 50 گرام  مغز کدو 50 گرام  مغز تربوز 50 گرام  مغز خربوزہ 50 گرام  کنجد سیاہ 50 گرام  مغز اخروٹ 50 گرام  مغز چلغوزہ 50 گرام  مغز بادام 50 گرام  مغز پستہ 50 گرام  تخم پیاز 50 گرام  مصطگی 20 گرام  خشخاش 20 گرام  زعفران 10 گرام  شہد خالص 2 کلو  معروف طریقے سے معجون بنا لیں  خوراک ۔1 چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے  تقویت گردہ و مثانہ کے لیے بے نظیر ہے   دل و دماغ کی کمزوری دور کرتی ہے  سپرمز کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے  افزائش منی بکثرت کرتی ہے  بدن کو فربہ اور چہرے کو نکھارتی ہے  قوت باہ از حد پیدا کرتی ہے  تھکن سستی کاہلی ختم کرکے جسم میں نئی جان پیدا کرتی ہے  اعادہ شباب و قوت مردمی میں بہت سریع الاثر ہے  والسلام  میاں محمد احسن

حب پین آف

****حب پین آف*** 1 سورنجاں تلخ 50 گرام سورنجان شیریں 50 گرام 2 اسگند ناگوری 100 گرام 3 گندھک آملہ سار 50 گرام 4 سفوف سیر 75 گرام         لہسن کا سفوف 5 کشتہ گئودنتی در شیر مدار 50 گرام 6 شورہ قلمی 30 گرام 7 زنجبیل 50 گرام  8 فلفل سیاہ 50 گرام  کشتہ کے علاوہ ہر جڑی بوٹی کا سفوف تیار کرلیں پھر کشتہ شامل کرکے   500 ملی گرام  کیپسول بھرلیں یا گولی بنالیں اور کشتہ مرگانگ چڑھاليں مقدار خوراک صبح شام  ایک ایک کیپسول یا گولی پانی سے فوائد جوڑوں اور پٹھوں کے درد کمر درد عرق النساء جوڑوں کی سختی اور جوڑوں کی سوزش  ان تمام امراض میں تیزی سے کام کرتی ہے الحمداللہ مجرب نسخہ ہے اس کے علاوہ مہروں کے درد کے لیے بہترین دوا ہے اس کے علاؤہ جوڑوں کے درد میں مبتلا لوگوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔خاص طور پر ان عورتوں اور مردوں کے لیے بہترین دوا ہے جو ہر وقت کمر درد کا شکار رہتے ہیں اس کے علاؤہ مہروں کے ٹلنے میں مفید ہے   کمر کے اکڑاؤ میں مفید ہے معدہ کے اوپر بھاری پن نہیں بناتی جس طرح دوسری درد والی ادویات بناتی ہیں والسلام طالب الطب  عاب...

عید اورگوشت اورآپ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔عید اورگوشت اورآپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بعض دوستون نے کمنٹس مین دُکھڑاکھول رکھاتھا کہ عید کےبارے مین تحقیقی مضمون لکھین تو یہ علماء کرام کاکام ھے کہ عیدقربان کی فضیلت لکھین مین صرف یہ بتاسکتاھون    کہ کھانا کتناھے تودوستو اتناکھاناچاھیے جس سےانسان زندہ رہ سکے اتنا نہین کھاناچاھیے کہ کھانا ھی بندےکوکھاجاۓ میرے وہ تمام بھائی اوربہنین جوکے پی کے مین رھتےھین وہ جس طرح گوشت پکاکرکھاتےھین یقین جانین اس سے بہترطریقہ مین نے آج تک نہین دیکھا مین آپ کووہ طریقہ بتاۓ دیتاھون مثلا ایک کلو گوشت ھوایک چھوٹاپیاز دوحصہ مین کاٹ کرتین چارٹماٹر آٹھ دس جوۓ لہسن ھلکا نمک گوشت اور کچھ حصہ ایک دوبوٹی اسی گوشت سےاترتی ھوئی چربی ایک دوگلاس پانی ڈال کرابال آنےتک آنچ تیز جب ابال آجاۓ توآنچ ھلکی اور برتن کےکنارون پہ آٹالگاکر سرپوش سے اچھی طرح مضبوطی سے بندکردینچالیس منٹ تا ایک گھنٹہ بعد گوشت تیار ھوچکا ھے اچھاخاصا کھالین لیکن ساتھ گرین ٹی کا ایک دوکپ لازما پی لین جسے آپ پشاوری قہوہ بھی کہتےھین چلین اب آج ھاجمولہ کانسخہ بھی لکھے دیتاھون ھربندہ اپنے گھر خودبنالے سب دوائین انہی ن...

حب حیات۔۔۔معدے کو قوت دیتی ہے ۔ریاح ختم کرتی ہے ۔کھانے کو ہضم کرتی ہے

حب حیات:- ہلیلہ سیاہ آملہ سنڈھ فلفل سیاہ فلفل دراز نمک سیاہ سینڈھا نمک  نمک سونچل  ۔۔۔۔ہر ایک تولہ  اجوائن دیسی  شیطرج ۔۔۔۔ہر ایک 8 ماشہ  لونگ  دارچینی  دانہ الائچی کلاں ۔۔۔ہر ایک 4 ماشہ  مصطگی  جاوتری اگر   ۔۔۔۔۔ہر ایک 3 ماشہ  سب کا سفوف بنا کر عرق لیموں میں کھرل کر کے نخودی گولیاں بنا لیں  1۔2 گولی کھانے کے بعد پانی سے  معدے کو قوت دیتی ہے ۔ریاح ختم کرتی ہے ۔کھانے کو ہضم کرتی ہے  والسلام  میاں محمد احسن

سُمبلو. سمبلو

سُمبلو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے اور یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے۔ یورپ کی عام زرشک کا لاطینی نام بربیرس دیگرس ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں ۔ یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں مانسہرہ، بالاکوٹ، کشمیر اور شمالی وزیرستان میں بھی پائی جاتی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں زیارت ، باباخرواری، دوزخ تنگی، لورالائی، درگئی، قلعہ سیف اللہ اورسنجاوی کے اطراف میں بھی پائی جاتی ہے۔ وہاں کے لوگ اسے “زرل” کہتے ہیں۔ بعض جگہ اسے “کورئے” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خودرو جھاڑی ہے۔ اس کے پرانے پودوں کا قد سات آٹھ فٹ ہوتا ہے۔ شاخیں اطراف میں پھیلی اور کانٹوں سے بھری ہوتی ہیں۔ ہر کانٹا سہ شاخہ ہوتا ہے۔ پرانے پودوں کے تنے کا قطر تین چار انچ ہوتا ہے۔ جڑیں گہری بلکہ آٹھ دس فٹ زمین میں ہوتی ہیں۔ یہی جڑ کارآمد ہے۔ اسے کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارتے اور سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔ یہ چھلکا زرد رنگ کا اورذائقے میں کڑوا ہوتا ہے۔ سُمبلوکے زرد پھول گچھوں کی شکل میں لہلہاتے ہیں۔ پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔ پھول چند دن بعد جھڑ ...

حب عنبر مومیائی

حب عنبر مومیائی طباشیر لونگ جلوتری جائفل بہمن سرخ بہمن سفید شقاقل مصری سونٹھ درنج عقربی عود ہندی عود صلیب ثعلب مصری جدوار خطائی مومیائی مصطگی مروارید ہر ایک چھ چھ گرام عنبر زعفران جندبدستر ہر ایک دو دو گرام ترکیب تیاری تمام ادویات کا سفوف بنالیں اور روغن پستہ میں مومیائی حل کرکے دیگر ادویات کے ساتھ شامل کرکے حبوب بقدر نخود تیار کریں صبح شام 1 گولی ہمراہ دودھ فوائد سرد اور بلغمی مزاجوں کی اعصابی کمزوری مردانہ کمزوری انتشار کے مساٸل اور مجلوق کیلئے خاص تحفہ ہے حب_عنبر_مومیاٸی

حب مقوی اعصاب

حب مقوی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے اللہ کریم آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین موسم سرما اپنی شدت کے ساتھ اپنا اثر دکھا رہا ہے ایسے موسم میں سردی کا لگنا زہر ہے عام سی بات ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس موسم میں شدید سردی لگتی ہے جو نارمل سے زیادہ ہوتی ہے یہ نسخہ ان کے ہی لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اس کے علاؤہ یہ نسخہ شدید نزلہ اور اعصاب کی کمزوری کے اوپر بھی کام کرتا ہے وقت کی قلت کی وجہ سے پوسٹ کو سمیٹتے ہوئے سیدھا نسخے کی طرف آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کے اجزاء اجزاء نسخہ۔ مغز بادام 100 گرام ۔اذراقی مدبر ۔20 گرام۔منقی بیج نکال کر 30 گرام ۔  ادویات کا سفوف بنا لیں اور منقی شامل کرکے گولیاں بنا لیں نخودی  صبح دوپہر شام کھانے کے بعد ایک ایک گولی پانی چائے یا لونگ دارچینی کے قہوہ کے ساتھ استعمال کریں  اس دوا کے ساتھ بطور مرکب دوا مریض کی مرض کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے دینا چاہیں تو معجون فلاسفہ یا معجون اذراقی دے سکتے ہیں  یاد رہے کہ یہ مرض جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے خشک...

شربت بزوری جدید:-,شربت بارد

شربت بزوری جدید:- مغز تربوز 25 تولہ  تخم کاسنی 5 تولہ  الائچی خورد 5 تولہ  گل نیلوفر 3 تولہ  چینی 3 کلو  پانی ڈیڑھ کلو معروف طریقے سے شربت بنائیں  20 گرام شربت 60 گرام عرق گلاب میں ملا کر پئیں  پیاس کو ختم کرکے دل کو تسکین دیتا ہے ۔پیشاب کی جلن دور کرتا ہے ۔ابتدائی سوزاک فائدہ مند ہے  دماغ کے لیے محرک ہے ۔دمہ قلبی اور خفقان القلب کو نہایت نفع بخش ہے  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت بارد:- زیرہ سفید 25 تولہ  تخم کاسنی 25 تولہ  گل نیلوفر 25 تولہ  گل گڑھل 10 تولہ  چینی 5 کلو  پانی اڑھائی کلو حسب دستور شربت بنائیں  30 گرام شربت پانی میں ملا کر پئیں صبح و شام  جگر معدہ آنتوں کی سوزش ختم کرکے نظام ہضم کو نئی زندگی دیتا ہے۔صفراوی امراض کےلیے لاجواب چیز ہے  والسلام  میاں محمد احسن

مقوی دماغ و مقوی بصر

مقوی دماغ و مقوی بصر : آج کل اکثر لوگ کمزوری دماغ کی وجہ سے امراض چشم میں مبتلا ہیں اس لیے سرمہ کے ساتھ مقوی دماغ کا نسخہ بھی لکھا ہے تاکہ مرض جڑ سے ختم ہو۔ مقوی دماغ: مغز بادام،مغز کدو ہر واحد پاؤ ،سونف مصفی،خشخاش ہر واحد آدھا پاؤ ،دانہ الائچی خورد ایک چھٹانک ،کوزہ مصری ڈیڑھ پاؤ  سب کا سفوف بنا لیں صرف رات کو کھانے کے بعد دو چمچ ہمراہ دودھ کے لیں جوان آدمی کےلیے ،بچوں کو عمر کے حساب سے کم دیں 40 دن کافی ہے  اس کے ساتھ یہ سرمہ بھی صبح و شام ایک ایک سلائی لگائیں ،چالیس دن نتیجہ کےلیے کافی ہیں  سرمہ مقوی بصر:: سرمہ پانچ تولہ ڈلی کو گرم کر کے آب ترپھلہ میں پچاس بجھاؤ دیں ۔اس میں کشتہ جست دو تولہ،صدف سوختہ اور پھٹکڑی بریاں تولہ تولہ ،مامیراں چینی،قلمی شورہ چھ چھ ماشہ  عرق گلاب سہہ آتشہ 750 ملی لیٹر   عرق گلاب میں سرمہ تیار کر لیں اور استعمال کریں میاں محمد احسن

مردانہ کمزوری کا مکمل علاج بمعہ نسخہ جات

مردانہ کمزوری کا مکمل علاج بمعہ نسخہ جات جنسی و جسمانی قوت میں کمی قلت منی جریان احتلام سوزاک قوت کی کمی انتشار کی کمی سرعت انزال زکاوت حس نفس کا ڈھیلا پن نفس کا پتلا پن نفس میں قوت نہ ہونا دل دماغ معدہ جگر آنتوں کی کمزوری کے علاوہ بہت سے ایسے مسائل جن کا سامنا مرد حضرات کو کرنا پڑتا ہے کورس کے فوائد یہ کورس ایسے افراد کے لیے بہترین تحفہ ہے جو ابھی کنوارے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں مگر شادی سے پہلے اپنے ہاتھوں سے لونڈے بازی سے یا کسی بھی برے افعال سے اپنی صحت تباہ کر چکے ہیں اور ان بری حرکات سے اپنی قوت مردمی مکمل طور پر گنوا چکے ہیں یا مردانہ پن میں کمی واقع ہوچکی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ کورس ایسے شادی شدہ افراد کے لیے ہے جن کے گھر اولاد نہیں ہورہی جسکی وجہ شادی سے پہلے ہمہ قسم کی غلط کاریاں اور بد فعلیاں ہوتی ہے ایسے افراد بھی اس کورس کا استعمال کر سکتے ہیں یہ کورس جریان منی اور سرعت انزال یعنی جلد فراغت کے مریضوں کو مستقل ٹھیک کرتا ہے کسی بھی غلط کاریوں اور بےاعتدالیوں کی وجہ سے عضو کی رگیں بند ہو گئی ہوں کھولتا ہے اور اندرونی طور پر طاقت پیدا کرتا ہے یہ کورس مادہ منویہ پیدا کرتا ہے ...

الفاظ معانی۔۔۔۔حکمت کی چند اصطلاحات جو نسخہ کو مشکل ظاہر کرتی ہیں

حکمت کی چند اصطلاحات جو نسخہ کو مشکل ظاہر کرتی ہیں چاروں گوند کیکر کتیرا موچرس کمرکس صمغ قتاد گوند کتیرا نبات سفید چینی خولنجاں کلیجن/جڑ پان بھی کہتے ہیں مگر غلط ہے خردل رائی جو اچار میں ڈلتی ہے سونڈھ خشک ادرک خراطین کیچوے کیسر زعفران قرنفل لونگ فلفل سیاہ کالی مرچ کھار نمک ترب کھار مولی کا نمک قشر چھلکا مقشر چھلا ہوا نخود  چنے حب گول کولی حب بقدر نخود گولی چنے برابر قرص ٹکیہ نما گولی جیسے پینا ڈول کوزہ گلی مٹی کا برتن اطریفل ایسی دوا جس کے بنیادی اجزا ترپھلہ ہوں ترپھلہ آملہ ہرڑ بہیڑہ بریاں گھی یا تیل میں تلا ہوا مدبر تدبیر شدہ مصفا صاف شدہ نیم کوفتہ جو پوری طرح پیسا نہ گیا ہو موٹا سفوف درڑ مرڑ اوپر والا ہی مطلب ہے گل حکمت کرنا چکنی مٹی کے پیسٹ میں ملفوف کرنا ملفوف مطلب کور کرنا چرب کرنا گھی یا تیل میں چکنا کرنا ترکٹہ سنڈھ مگھاں مرچ سیاہ کچھ احباب نے ڈیمانڈ کی تھی کہ  نسخہ جات میں استعمال کی جانے  والی اصطلاح کی وضاحت کریں اور کچھ لوگ نسخہ میں بتاۓ گٸے اجزا۶ کے آسان نام پوچھتے رہتے تھے تو  محترم احباب کرام اور گروپ میں موجود طالب علموں کیلیے عرق ریزی کرکے یہ تحریر لکھ...

آلو بخارا اور املی۔۔۔۔۔معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج ۔۔ آلو بخارا کو 7 دن استعمال کریں اور دواؤں کے ہزاروں روپے بچائیں

معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج ۔۔  آلو بخارا کو 7 دن استعمال کریں اور دواؤں کے ہزاروں روپے بچائیں ۔   معدے، مثانے اور جگر کی گرمی جیسے مسائل صرف مردوں کو ہی نہیں بلکہ عورتوں کو بھی درپیش ہوتے ہیں۔ جس سے ہاتھ اور پاؤں کی تلوے جلنے لگتے ہیں، دل گھبراتا ہے اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے سر پر وزن رکھ دیا ہو اور مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے، یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب خون میں اس ایک چیز کی تھوڑی سی زیادتی ہو جاتی ہے جسے طبی زبان میں "صفرا" کہتے ہیں۔ جسم میں سے یہ صفراوی مادہ خارج کرنے کے لیے قدرت نے آپ کو ایک ایسا تحفہ دیا ہے جو لاکھوں نہیں چند روپوں میں مل جاتا ہے،   معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج: اسکے لیئے آپ کو آلو بخارے اور املی لینی ہے، پر اس کو استعمال کیسے کرنا ہے وہ جان لیں۔ ۔ آپ نے آلو بخارے کے 7 دانے اور املی کے 5 دانے لینے ہیں اور پھر اگر ہو سکے تو مٹی کے برتن میں یا پھر شیشے کے گلاس میں ڈال کر پانی ملا کر رات کو بھگو دیں۔ ۔ کچی مٹی کے برتن سے اثر 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ مٹی کا برتن ملے، اس کو کسی دھات کے برتن میں نہیں بھگونا کیونکہ بجا...

حب باسورین... بواسیر کا علاج

حب باسورین :- تخم تارامیرا 10 گرام مغز نیم 10 گرام مقل مصفی 10 گرام رسونت انڈیا 5 گرام پوست ریٹھہ 2,5 گرام سفوف بنا کر نخودی گولیاں بنا لیں ایک گولی صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے تازہ پانی سے  پرہیز :- چاول بڑا گوشت تلی ہوئی چیزیں اور بیکری کی اشیاء ایک ماہ میں بواسیر کا مرض نیست ونابود ہوگا ان شاءاللہ والسلام طالب الطب  عابد علی اعزازی

۔۔۔۔۔۔۔۔حب مقوی اعصاب اضافہ شدہ نسخہء۔۔۔۔۔۔۔فواھد۔فالج ۔لقوہ۔ لوبلڈپریشر۔پٹھوں کو طاقت دینے والی دوا۔یہ دوا دوران خون کو تیز کرنے میں بے مثال ہے۔اس کے علاؤہ نزلہ زکام جو سردی کی وجہ سے ہو اور معدہ کے لیے بھی بہترین ہےسرد امراض سے پیدا شدہ امراض کے لیے چوٹی کی دوا ہے۔ایک قابل معالج مناسب بدرقہ کے ساتھ بہت سے امراض پر استعمال کروا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔حب مقوی اعصاب اضافہ شدہ نسخہء۔۔۔۔۔۔۔ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست۔ کافی دنوں کے بعد آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ایک بہترین نسخہء کے ساتھ۔ موسم سرما کی مناسبت سے ایک بہترین اور مجرب نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے حسب وعدہ۔ تو سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فواھد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہء یہ ہیں۔ لونگ کلاں دار۔دارچینی۔ جلوتری۔ اضافی اجزاء مغز جاہفل ان چاروں ادویات کا وزن 30 ۔30 گرام ۔ اذراقی مدبر شدہ 10 گرام منقی۔150 گرام  یاد رہے کہ منقی میں سے بیج نکال کر شامل کرنا ہے۔ منقی کے علاؤہ تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور منقی شامل کرکے ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹیں کہ گولی بنانے کے قابل ہو جائے جب دوا گولی بننے لاہق ہو جائے تو دانہ مٹر برابر گولیاں بنا لیں ایک ایک گولی دن میں تین بار کھانے کے بعد نیم گرم دودھ یا دودھ پتی کے ساتھ استعمال کریں گے۔ فواھد۔فالج ۔لقوہ۔ لوبلڈپریشر۔پٹھوں کو طاقت دینے والی دوا۔یہ دوا دوران خون کو تیز کرنے میں بے مثال ہے۔اس کے علاؤہ نزلہ زکام جو سردی کی وجہ سے ہو اور معدہ کے لیے بھی بہترین ہے سرد امراض سے پیدا شدہ ا...

حب اعصابی جدید۔۔۔۔۔۔فوائد۔پٹھوں کا کھچاؤ و درد۔کمر کا درد ہڈیوں کا درد۔مہروں کا درد کندھوں کا درد۔پرانے درد۔عرق النساء۔جسمانی تھکاوٹ۔بازوں کا سن ہو جانا۔ بائیں درد فالج کی اکیسری دوا ہے۔ درد چاے داہیں طرف ہو یا بائیں طرف مجرب دوا ثابت ہو گی

حب اعصابی جدید السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین آج کا نسخہ حب اعصابی جدید کا نسخہ ہے کافی عرصہ سے مطب پر چلنے والا یہ نسخہ آپ دوستوں کی ڈیمانڈ پر شیر کیا جا رہا ہے بہت سے دوستوں کے مسلسل اصرار پر اس نسخے کو شیر کیا جا رہا ہے وقت کی کمی کی وجہ سے اس نسخے کو شیر کرنے میں کافی تاخیر ہوئی اپنے ان دوستوں سے بھی معذرت چاہوں گا جن کے مسلسل اصرار کے باوجود تاخیر ہوئی سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی اجزاء نسخہ۔کشتہ فولاد خود ساختہ۔40 گرام ۔اذراقی مدبر ۔50 گرام۔سلاجیت خالص مصفی۔20 گرام۔ رائ۔15 گرام۔سفوف بنا کر حب نخودی تیار کریں۔ صبح دوپہر شام ایک ایک گولی ھمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد فوائد۔پٹھوں کا کھچاؤ  و درد۔کمر کا درد ہڈیوں کا درد۔مہروں کا درد کندھوں کا درد۔پرانے درد۔عرق النساء۔جسمانی تھکاوٹ۔بازوں کا سن ہو جانا۔ بائیں درد فالج کی اکیسری دوا ہے۔ درد چاے داہیں طرف ہو یا بائیں طرف مجرب دوا ثابت ہو گی دعا...

حب سورنجاں۔۔۔۔۔فواھد۔کمر درد جوڑوں کے درد جسم کے درد ریحی بادی کے درد ایسے تمام افراد کے لیے جو ہر وقت جسم درد بووجہ زیادتی ریحی بادی کا شکار ہوں ان کے لیے بہترین دوا ہے جن لوگوں کو پٹھوں کا کچھاو رھتا ھے ان کے لیے بطور تحفہ یہ دوا ہے جسمانی درد کے لئے بہترین اور مجرب دوا ہے ایسے لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جن کا پیٹ ہوا سے بھرا رہتا ہو اور ہوا کا اخراج نہیں ہوتا

۔۔۔۔حب سورنجان۔۔۔۔۔ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔کیسے ہیں آپ سب دوست اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آج ایک نئے نسخے کے ساتھ آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے حب سورنجان جوڑوں کے درد کمر درد جسم درد کی بہترین دوا ہے سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فواھد پر بات ہو گی  اجزاء نسخہء۔سورنجاں شیریں۔20 گرام ۔سونٹھ 20 گرام۔ھیرا ھینگ اصل اعلی کوالٹی والی۔10 گرام۔ تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور تھوڑے سے پانی کی مدد سے گولیاں چنے برابر بنا لیں۔ ایک سے دو گولیاں دن میں تین بار کھانے کے بعد سادہ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ فواھد۔کمر درد جوڑوں کے درد جسم کے درد ریحی بادی کے درد ایسے تمام افراد کے لیے جو ہر وقت جسم درد بووجہ زیادتی ریحی بادی کا شکار ہوں ان کے لیے بہترین دوا ہے جن لوگوں کو پٹھوں کا کچھاو رھتا ھے ان کے لیے بطور تحفہ یہ دوا ہے جسمانی درد کے لئے بہترین اور مجرب دوا ہے ایسے لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جن کا پیٹ ہوا سے بھرا رہتا ہو اور ہوا کا اخراج نہیں ہوتا۔ بناہیں اور فاھدہ اٹھائیں۔ دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین حکی...

حب فولادی۔۔۔۔فواہد۔جریان ۔لیکوریا ۔بھس ۔خون کی کمی کی وجہ سے ہونے والے تمام جسمانی درد اور کمزوریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔خون کی کمی کی وجہ سے منسیز کا وقت پر نہ ہونا یا تکلیف کے ساتھ ہونے میں مفید ہے نوجوانوں میں سستی تھکاوٹ کو دور کرتی ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے جو ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رھتے ھیں۔

حب فولادی اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب و احباب اللہ پاک کے حکم سے ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے اللہ کریم آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ آج ایک بار پھر ایک بہترین نسخہ کے ساتھ آپ کی محفل میں حاضری ہو رہی ہے دعا ہے کہ اللہ کریم اس دوا کو استعمال کرنے والوں کے لیے ذریعہ شفاء بناے اور ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنے۔ آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہ۔ترپھلا .60 گرام کشتہ فولاد ہیرا کیسیں والا۔60 گرام ۔اذراقی مدبر۔30 گرام۔کشتہ سہ دھاتہ۔20 گرام روغن بادام 10گرام ۔ روغن و کشتہ جات کے علاؤہ ادویہ کا باریک سفوف کرلیں اور سفوف بن جانے پر کشتہ جات اچھی طرح مکس کرلیں بعد میں روغن بادام شامل کرکے اچھی طرح چرب کریں تھوڑے سے پانی کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ دن میں دو سے تین بار ایک ایک گولی پانی لسی شربت فولاد یا شربت بزوری بارد کے ساتھ استعمال کریں کھانے کے بعد۔ پرھیز گرم کھٹی اور تلی ہوئی اشیاء سے۔ فواہد۔جریان ۔لیکوریا ۔بھس ۔خون کی کمی کی وجہ سے ہونے والے تمام جسمانی درد اور کمزوریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ خون کی کمی کی وجہ سے منسیز کا...

حب اسگندھ۔۔۔۔فواہد ۔جوڑوں اور پشت کے درد نیز بلغمی اور ریاحی امراض کی بہترین دوا ہے اعصابی درد میں مفید ہے گھنٹیا میں مفید ہے بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے کمر درد کی مجرب دوا ہے ۔

حب اسگندھ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ہماری آج کی پوسٹ جوڑوں اور پشت کے درد کے لیے ہے وقت ضائع کیے بغیر آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کے اجزاء کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔ موصلی سفید ۔20 گرام ۔اجواہن دیسی ۔20 گرام ۔فلفل دراز ۔20 گرام ۔پپلامول۔20 گرام ۔ستاور 25 گرام ۔زنجبیل۔25 گرام ۔بدھارا۔25 گرام ۔اسگندھ ناگوری 25 گرام ۔ سب ادویات کو گرد و غبار سے صاف کر کے باریک سفوف بنا لیں اور کپڑ چھان کر لیں تھوڑے سے شہد کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں یا 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں جیسے کہ نیچے کیپسول بھرے پڑے ہیں تصویر میں دن میں تین بار کھانے کے بعد ایک ایک گولی یا کیپسول نیم گرم دودھ یا عرق گاوزبان کے ساتھ استعمال کریں ۔ فواہد ۔جوڑوں اور پشت کے درد نیز بلغمی اور ریاحی امراض کی بہترین دوا ہے اعصابی درد میں مفید ہے گھنٹیا میں مفید ہے بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے کمر درد کی مجرب دوا ہے ۔ بناہیں اور فاہدہ حاصل کریں کریم ذات اللہ وحدہ ل...

حب مقوی

حب مقوی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے اللہ کریم آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین موسم سرما اپنی شدت کے ساتھ اپنا اثر دکھا رہا ہے ایسے موسم میں سردی کا لگنا زہر ہے عام سی بات ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس موسم میں شدید سردی لگتی ہے جو نارمل سے زیادہ ہوتی ہے یہ نسخہ ان کے ہی لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اس کے علاؤہ یہ نسخہ شدید نزلہ اور اعصاب کی کمزوری کے اوپر بھی کام کرتا ہے وقت کی قلت کی وجہ سے پوسٹ کو سمیٹتے ہوئے سیدھا نسخے کی طرف آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کے اجزاء اجزاء نسخہ۔ مغز بادام 100 گرام ۔اذراقی مدبر ۔20 گرام۔منقی بیج نکال کر 30 گرام ۔  ادویات کا سفوف بنا لیں اور منقی شامل کرکے گولیاں بنا لیں نخودی  صبح دوپہر شام کھانے کے بعد ایک ایک گولی پانی چائے یا لونگ دارچینی کے قہوہ کے ساتھ استعمال کریں  اس دوا کے ساتھ بطور مرکب دوا مریض کی مرض کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے دینا چاہیں تو معجون فلاسفہ یا معجون اذراقی دے سکتے ہیں  یاد رہے کہ یہ مرض جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے خشک...

حب ازراقی ** مقوی اعصاب ,امراض باردہ , جوڑوں کے درد اعضا شکنی ,کمر درد اوراعضائے اسفل ( لوئر پورشن ) کے لیے حکمی تاثیر کا حامل نسخہ

حب ازراقی **  مقوی اعصاب  ,امراض باردہ ,  جوڑوں کے درد اعضا شکنی ,کمر درد  اوراعضائے اسفل ( لوئر پورشن ) کے لیے حکمی تاثیر  کا حامل نسخہ &&&  انبکس بہت سے میسج آتے ھیں  جس میں ایموشنل بلیک میلنگ اور بعض میں دھونس  ھوتی ھے اور کچھ تو انتہائی ------ صفت ھوتے ھیں جیسے ان کا زر خرید ھوں  اس لیے کسے (باشد) انبکس جواب ھی نھی دیا جاے گا میں بھی انسان ھوں میری بھی کچھ نجی مصروفیات ھوتی ھیں لہذا جلد باز حضرات کسی دوسرے طبیب سے رابطہ فرما لیا کریں جب ایمانی بنیاد پر لکھا جاتا ھے تو خدا را   طبیب ھی رہنے دیں  دوا فروش بننے پر مجبور نا کیا جائے   خیر  نسخہ پیش کر رھا ھوں  نسخہ نسخہ & جاوتری ,  عاقر قرعا , اسگندھ ناگوری ,  گوند کیکر , کچلہ مدبر , (میں ادرک اور گھیکوار والا خانہ ساز استعمال کرتا ھوں)  , ھر اک دو تولہ اور فلفل دراز  چار تولہ  &  اس وزن میں اگر بمقدار مناسب عنبر اور کیسر شامل کر لیں  تو فوائد بدرجہا بڑھ جاتے ھیں &   سفوف بنا کر  چنے س...

حب اٹھرا

حب اٹھرا اسلام علیکم ورحمۃ اللہ  محترم قارئین   مصروفیات کی بنا پر تاخیر کے ساتھ حاضر ہو رہی ہوں  اٹھرایسی نامراد مرض ہے  جو کسی بھی جوڑے کا جینا دوبھر کر دیتی ہے  اور اس مرض کا شکار عورت طرح طرح کی ادویات استعمال کرکے اپنی صحت کا اور اپنے گھر والے کی جیب کا بیڑہ غرق کر دیتی ہے  شوگر اور اٹھرا یہ دو ایسی مرضیں ہیں جن کی دوا بیچ کر لوگوں نے اپنے محل کھڑے کیے ہیں  گزشتہ دنوں کرونا کا جب شور مچا  تو ایک بظاہر طبیب نے اس کا علاج الماس بتایا ۔ جب مجھے بابا نے بتایا تم مجھے بڑی حیرت ہوئی  کے کیا یہ حضرت بھی طبیب ہیں ۔تب بابا نے مجھے بتایا کے بظاہر اطباء کے لبادے میں بہت سے دوا فروش بھی موجود ہیں  خیر بات کہیں دور چلی جائے گی  پہلے تو یہ دیکھ لیں کہاں اٹھرا ہے یا نہیں   ٹیسٹ  صبح مرد اور عورت کا پہلا پیشاب الگ الگ برتن میں لے کر ایک تیسرے برتن میں دھار باندھ کر گرائیں  اگر ہلکا سا بھی جوش آئے تو  اٹھرا کنفرم ہے  علاج  نسخہ  فلفل گرد ۔مغزبادام دیسی ۔اور رسوت مصفی  برابر وزن لے کر بہت احتیاط ...

حب قبض کشا اور تیزابیت معدہ۔۔۔۔محمود بھٹہ

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔حب قبض کشا اور تیزابیت معدہ۔۔۔۔ مصبر سورنجاں شیریں مویز منقہ برابر وزن ادویات کا سفوف بنا کر منقہ شامل کرکے حب نخودی بنا لیں دوگولی نیم گرم پانی سے رات سوتے وقت استعمال کرائیں پرانی سے پرانی قبض ریاح معدہ تیزابیت معدہ دردیں ختم کرنے میں لاثانی دوا ھے

حب برائے ملیریا بخار

حب برائے ملیریا بخار السلام وعلیکم نہایت ہی آسان سستا اور مجرب نسخہ جس کی چند خوراکوں سے بخار اتر جاتا ہے اس کے علاؤہ خون کو صاف کرتا ہے چہرے کے کیل مہاسے ختم کرتا ہے جسم کے پھوڑے پھنسیاں ختم کرتا ہے ایک ماہ لگاتار استعمال کرنے سے بہت عرصہ بخار قریب نہیں آتا کیل دانے نہیں نکلتے بہت عمدہ ہے نسخہ۔ نیم کے پتے چھے تولہ مغز کرنجوہ تین تولہ مرچ سیاہ ایک تولہ  گلو تین تولہ ترکیب تیاری و استعمال۔ تمام اجزا کو انتہائی باریک پیس کر چنے برابر گولیاں بنا لیں دو گولی صبح دوپہر شام اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین از قلم محمد ندیم ملک

حب جن سنگ....... محمود بھٹہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ حب جن سنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج عرصہ بعد آپ کو ایک انتہائی اچھی دوا سے متعارف کروانے لگا ھون یہ اس موسم کی مناسبت سے بھی بہت اعلی دوا ھے اس مین خوبیان تو بے شمار ھین سب پڑھے لکھے دوست ھین خود ھی تجویز بنا لین گے صرف عام افراد کے لئے اتنا ھی عرض کرون گا انتہائی اعلی مقوی باہ ھے اور مقوی اعصاب بھی ھے اور عضلات اور جوڑون کے درد مین بہت ھی اکسیری فوائد  کی حامل ھے اب یہ نہ کرنا لیجئے حضرات بھٹہ صاحب کا نسخہ جن سنگ تیار حالت مین حاضر خدمت ھے مین اسی لئے بھی ایسی دوائین لکھنے سے گریز کرتا ھون ھر شخص کے لئے بنانا کوئی مشکل کام نہین اور رھی بات جن سنگ بوٹی کی تو دوستو ھر اچھے پنسار سٹور سے مل جاتی ھے غالبا 2 تا 3 سو کے درمیان فی دس گرام ھے لیجئے دوا حاضر ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جن سنگ 20 گرام  جدوار 50 گرام خولنجان 100 گرام  زعفران 5 گرام تیزپات 50 گرام عقرقرحا خالص 50 گرام  ہیس کر 500 ملی گرام کا کیپسول بھر لین ایک کیپسول صبح ایک شام ھمراہ دودھ کھلائین  اب اس دوا مین شرط یہی ھے کہ اجزاء خالص حاصل کرین نقصانات سے پاک بہترین دوا ھے انشاءاللہ  ...

حب اوجاع

حب اوجاع  اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب دعا ہے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آج کا نسخہ جوڑوں کے درد گھٹنوں کے درد اور کمر کے درد کے لیے ہے انہتائی آسان نسخہ آپ دوستوں کے لیے۔ آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہء۔چوب چینی۔ 50 گرام سورنجاں شیریں 50 گرام۔سورنجان تلخ ۔50 گرام ۔شہد خالص 150 گرام ۔ تمام ادویات کو باریک پیس کر شہد کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں دن میں تین بار دو دو گولیاں سادہ پانی یا دودھ کے ساتھ کھانے کے بعد استعمال کریں۔ مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے مکمل تکلیف ختم ہونے تک دوا جاری رکھیں دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین حکیم خواجہ محمد نعیم اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

سفوف دماغی نقرائی

سفوف دماغی نقرائی السلام و علیکم احباب گرامی دماغی کمزوری کے نسخہ کا وعدہ کیا تھا  مصروفیت کی وجہ سے نہیں لکھ سکا آج آپ کی احباب کی خدمت میں اکسیر جو کہ کسی بھی وجہ سے دماغ کی کمزوری ہو چند دنوں میں کمال کر دیتا ہے رب کے فضل سے  وہم وسوسے عجیب و غریب خیالات آنا  سر چکرانا سر میں درد رہنا کنپٹیوں پہ بوجھ رہنا دماغ تھکا تھکا رہنا ان امرض کی وجہ سے نظر کمزور ہو جانا  ان سب کے لیے بہترین چیز ہے بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں نسخہ برہمی بوٹی دو تولہ ترپھلا ایک تولہ  اسطو خودوس دو تولہ کشنیز خشک دو تولہ مغز بادام پانچ تولہ مغز کدو شیریں دو تولہ مغز تربوز دو تولہ تخم خیارین ایک تولہ خشخاش دو تولہ ورق نقرہ ایک گرام  کشتہ مرجان جواہر والا دو گرام  نارجیل دو تولہ مصری دس گرام  ترکیب تیاری و استعمال ۔ تمام اجزا کو علیحدہ علیحدہ پیس کر چھان کر ملا لیں اور پھر ورق نقرہ ملاتے جائیں اور کھرل کرتے جائیں پھر روح کیوڑہ ملاتے جائیں اور کھرل کرتے جائیں یہاں تک کہ ایک پاؤ جزب ہو جائے بزریعہ کھرل خشک کریں اور شیشے کے برتن میں محفوظ رکھیں تیار ہے  ایک ماشہ صبح نہار...

جوڑون کی کڑکڑاھٹ. مطب کامل۔ محمود بھٹہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ جوڑون کی کڑکڑاھٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوستو کچھ عرصہ پہلےبھی مین اس پہ پوسٹ لکھ چکا ھون گروپ کوسرچ کرین گے تولازما ملے جاۓ گی خیرسےدوبارہ مختصراًصرف علاج لکھنے لگاھون  پہلی دوا  مغزپنبہ دانہ ۔ مغز پستہ ۔ مغزکدو ۔ ناریل سفید ۔ زیرہ سفید سونف تمام دوائین برابروزن پیس کر چمچ صبح شام ھمراہ دودھ دوسری دوا سفوف سداجوانی ۔۔۔یعنی ثعلب مصری موصلی سفید چھلکا اسپغول مغزپنبہ دانہ برابروزن پیس کرچمچ صبح شام ھمراہ دودھ لین اگر دونون دوائین ایک ساتھ کھالین تو شفائی اثرات دس گنا بڑھ جاتےھین اگر مرد کھاۓ تو منی بھی وافر مقدار مین پیداھوگی سپرم بھی بہت زیادہ مقدار بڑھے گی اگر صرف پہلی دوا بناکرکھاتےھین تویقین رکھین جوڑون کی کڑکڑاھٹ اس سےبھی ٹھیک ھوجاتی ھے پہلی دوا سے تھوڑا جسم فربہ اور سوزش گردہ وجگر بھی ٹھیک ھوتاھے اچھے حکماء بے شمارامراض مین فائدہ اٹھاسکتےھین

لبوب خاص مجرب حکیم خواجہ نعیم

Image
لبوب خاص السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے آج ایک بار پھر آپ تمام دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ایک نئے نسخے کے ساتھ امید کرتا ہوں کہ نسخہ آپ کو پسند آئے گا ان شاءاللہ تعالیٰ ۔ ہمارا آج کا نسخہ لبوب خاص کے نام سے مشہور معروف نسخہ ہے جس کو بہت سے حکماء کرام بنا چکے ہیں آج آپ دوستوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے ۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہ ۔مغز چلغوزہ ۔50 گرام ۔مغز اخروٹ 50 گرام ۔مغز فندق 50 گرام ۔کنجد مقشر ۔50 گرام ۔مغز خربوزہ ۔50 گرام ۔مغز خیارین ۔50 گرام ۔مغز پنبہ دانہ تازہ ۔50 گرام ۔ثعلب مصری اصل ایک نمبر کوالٹی والی ۔50 گرام ۔مغز بادام شیریں ۔50 گرام ۔تخم گزر ۔50 گرام ۔تخم پیاز ۔50 گرام شہد خالص ایک نمبر کوالٹی والا سہ چند ادویات ۔ ضروری نوٹ ۔تمام مغزیات تازہ لینے ہیں باسی یا پرانے نہ ہوں جن میں سے بدبو آ رہی ہوتی ہے ورنہ آپ کی دوا خراب ہو جائے گی اور کھانے میں خراب ذاہقہ ہو گا ۔ تمام ادویات کو ہاون دستے کی مدد سے کوٹ کر باریک چھلنی سے چھان لیں اور شہد ک...

حب پین کلر

Image

حب جائفل زعفرانی(مرگانگ والی) مجرب

Image
حب جائفل زعفرانی(مرگانگ والی):-                                     تھوڑے اضافے کے ساتھ آج تیسری بار یہ نسخہ تیار کیا ہے بہترین رزلٹ کا حامل ہے جس نے بھی استعمال کیا  الحمدللہ شفایاب ہوا       ہمارے تجربات۔۔ ایک محترمہ جو کہ جسامت کے لحاظ سےتوٹھیک تھی۔لیکن عام جسمانی کمزوری اسکو بہت تھی حتی کہ کمزوری کی وجہ سے وہ روزے نہیں رکھ سکتی تھی۔رمضان سے ایک مہینہ پہلے ان گولیوں کا کورس کروایا گیا۔الحمداللہ اس سال اس نے روزے رکھے۔اس نے کہا کہ اب گھر کا کام کرتے وقت مجھے تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ ایک نوجوان جسکو جسم میں دردیں تھی اور اٹتھے بیٹتھے تکلیف ہوتی تی۔۔صرف دس گولیوں کے استعمال سے اسکی یہ تکلیف ختم ہوگئ     ۔۔۔۔۔نسخہ ۔۔۔۔۔     عقرقرعا 3 تولہ  جلوتری 3 تولہ  زنجبیل 3 تولہ  خولنجاں 3 تولہ  جائفل 6 تولہ  زعفران 6 ماشہ  سب ادویہ کا سفوف بنا لیں اور ایک درجن دیسی انڈوں کی زردیوں میں کھرل کرکے نخودی گولیاں بنا لیں اوپر کشتہ ...

دُبلے پتلے جسم کو موٹا تازہ کرنے اور وزن بڑھانے کا دیسی علاج... وزن بڑھانے کے لئے۔۔۔ جسم موٹا کرنے کے لئے

دُبلے پتلے جسم کو موٹا تازہ کرنے اور وزن بڑھانے کا دیسی علاج بہت سارے مریض دیسی نسخہ تیار کرکے دیں جس کا کوئی نقصان نہ ہو وزن بڑھے جسم موٹا تازہ اور سڈول ہو جائے تو ایسے افرد کے لیے بہترین اور آزمودہ دیسی جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا مجرب نسخہ جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اوریجنل ہربل چیزوں سے تیار کیا گیا ہے کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لیے بہترین ٹانک ہے کمزور لاغر جسم دبلے پتلے مرد و خواتین کے لیے انمول تحفہ باڈی بلڈنگ کرنے والے افراد کے لیے ہربل نسخہ جو کمزور جسم اور دبلے پتلے افراد پچکے گال والوں کے لیئے بہت ہی اعلی اور بےضرر نسخہ ہے وزن بڑھانے کے لئے فائدہ مند ہے مگر شرط ہے کہ آپ نے اپنا طرز زندگی بہتر بنانا ہے اور اچھی خوراک استعمال کرنی ہے اسکے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ کی پابندی کرنی ہے جو لوگ باڈی بلڈنگ اور وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لیے بڑی بہترین انمول اور زبردست چیز ہے اپنی صحت پر فوکس کریں اور ہمیشہ اپنی صحت کے لئے معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کی چیز استعمال کریں بازاری ادویات جو وزن بڑھانے کے لیے مارکیٹ سے ملتی ہے ان کے مضر اثرات ہوتے ہیں جن لوگوں نے ایسی ادویات استعمال کی ہیں وہ اب بہ...

شربت بزوری معتدل

👈🏽شربت بزوری معتدل 👉🏽 ۔۔گرمیوں کا خاص تحفہ۔۔۔۔  ۔۔۔ترکیب استعمال ۔۔۔ تین چمچ دن میں تین مرتبہ ایک گلاس پانی میں ملا کر پئیں۔ ۔۔ ۔۔۔خواص۔ ۔۔۔ یہ شربت بزوری انتہائی اعلی درجے کا ہے۔ گردہ و مثانہ کے فضلات کو صاف کرتا ہے۔ جسم کی طبعی حرارت کو معتدل رکھتا ہے۔ گرمیوں کا نایاب تحفہ ہے۔ گرمیوں میں اسکا استعمال انتہائ مفید ثابت ہوتا ہے۔ ہاتھ پاوّں کی جلن پیشاب کا پیلا پن۔ ابتدائ گردہ کی پتھری میں اس شربت کا استعمال بہت نفع دیتا ہے۔ شربت بزوری بنانےکا طریقہ اللہ کی رضا اور خوشنودی اور آپ کی دعا حاصل کرنے کیلے لکھ رہا ھوں - تا کہ افطاری کے ٹائم اس کو استعمال کر سکیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں - اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور سارا دن کی انرجی کو بحال کر سکیں - شربت بزوری کے اجزاء - ☆  سونف    >----:----->   50 گرام تخم کاسنی >---:---->   50 گرام جڑ سونف   >--- :---->  25 گرام جڑ کاسنی   >---:---->  25 گرام مغز تربوز   >----:---->  50 گرام مغز کھیرا   >----:---->...

اکسیر معدہ۔۔۔۔۔تبخیر معدہ۔منہ کا ذائقہ کڑوا رہنا ۔تیزابیت ۔گیس کے لیے لاجواب ہے

اکسیر معدہ:- انار دانہ 9 تولہ  زنجبیل زیرہ سفید  زیرہ سیاہ سماق دانہ پوست بلیلہ  پوست ہلیلہ  نمک سفید ۔۔۔۔۔ہر ایک 3 تولہ  سفوف بنا کر آدھا چمچ کھانے کے بعد پانی کے ساتھ لیں  تبخیر معدہ۔منہ کا ذائقہ کڑوا رہنا ۔تیزابیت ۔گیس کے لیے لاجواب ہے  والسلام  میاں محمد احسن

حب باسورین۔ بواسیر کا علاج

حب باسورین :- تخم تارامیرا 10 گرام مغز نیم 10 گرام مقل مصفی 10 گرام رسونت انڈیا 5 گرام پوست ریٹھہ 2,5 گرام سفوف بنا کر نخودی گولیاں بنا لیں ایک گولی صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے تازہ پانی سے  پرہیز :- چاول بڑا گوشت تلی ہوئی چیزیں اور بیکری کی اشیاء ایک ماہ میں بواسیر کا مرض نیست ونابود ہوگا ان شاءاللہ والسلام میاں محمد احسن

نظر کی کمزوری اور سردرد میں دھڑا دھڑ مبتلا ہو رہےہیں.... آنکھوں میں خارش اور جلن کے لئے

معزز ناظرین کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ آج کل موبائیل اور کمپیوٹر کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے ہمارے نوجوان نظر کی کمزوری اور سردرد میں دھڑا دھڑ مبتلا ہو رہےہیں لہذا اس پر کچھ صرف نظر کرو  سب سے پہلے موبائیل کی روشنی اعتدال پر رکھنا چاہیے مسلسل زیادہ سے زیادہ ایک وقت میں بیس منٹ سے زیادہ دیکھنے سے گریز کیجئے کم از کم دس منٹ تک وقفہ کیجئے اگر اس دوران آنکھوں سے آنسوں نکلنا شروع ہو جائے تو آنکھیں تازہ پانی سے دھولیں  مشہور پاکستانی یوگی استاد فتح علی خان اپنے مشہور زمانہ تصنیف یوگا اور صحت میں لکھتے ہے کہ جب آپ زیادہ سٹڈی کرتے ہیں تو آپ کے آنکھوں کی لینس گرم ہو جاتے ہیں لہذٰا آپ اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں کچھ دیر رگڑیں پھر اسے اپنے آنکھوں پر کچھ دیر کے لئے رکھ کر تھوڑا پرسکون ہوجائے دو تین بار یہ عمل دہرانے سے ہتھیلی سے مقناطیسی قوّت آنکھوں میں داخل ہوتے ہیں جس سے زندگی بھر آپکی نظر کمزور نہیں ہوں گے اگر آپ موبائل کی بکثرت استعمال کرتے ہیں اور آنکھوں میں خارش اور جلن محسوس ہوتا ہو اس کے لئے میرا بارہا آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے جو بالکل بے ضرر ہے اور حواص پھٹکڑی میں استاد الحکم...

مجرب ہربل شیمپو

Image
مجرب ہربل شیمپو

مردانہ کمزوری کا علاج.. محمد فیاض

مردانہ کمزوری کا علاج ایسے افراد جو شادی شدہ ہیں اور مختلف حکیموں کی ادویات کھا کھا کر تھک گئے ہوں اور نفس کے ڈھیلا پن اور ٹائمنگ کی کمی کا رونا روتے ہیں اور ایسے افراد جو اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں ایسے نوجوان جو مشت ذنی اغلام بازی کی وجہ سے اپنے ہاتھوں اپنا ستیاناس کرچکے ہیں ثعلب مصری 5 تولہ ثعلب پنجہ 5 تولہ موصلی سفید انڈیا5تولہ بہمن سفید 3 تولہ بدھاری قند 3 تولہ تالمکھانہ 3 تولہ کشتہ قلعی 1 تولہ چھلکا اسپغول 5 تولہ چھلکا اور کشتہ کے علاوہ تمام ادویہ کو کوٹ چھان کر سفوف بناٸیں اور بعد میں چھلکا اور کشتہ کو اچھی طرح مکس کرلیں تیار ہے محفوظ کریں فوائد اعلی درجہ کا مغلظ ہے مادہ منویہ کی گرمی کو چند روز میں دور کرتا ہے پانی جیسے مادہ کو گاڑھا کرکے جریان منی جریان مذی رقت سرعت انزال احتلام کا خاتمہ کرکے طبعی امساک بڑھاتا ہے معدہ جگر مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے جراثیم کی تولید کرنے میں اپنی مثال آپ ہے جراثیم کی افزائش کرکے اولاد پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے مقدار خوراک  7 گرام سفوف صبح نہار منہ اور شام 5 بجے ہمراہ دودھ طلاء مقوی لونگ 1 تولہ عقرقرحا 1تولہ خراطین 1تولہ مالگنگنی 1تولہ ر...

نزلین 2. بند ناک بند نزلہ کے لیے اکیسر ہے

نزلین 2 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے مزاج ہیں دوستوں امید ہے سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔ ایک نئے نسخے کے ساتھ آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے موجود موسم کے مطابق اس نسخے کی ضرورت بھی ہے امید ہے آپ کو پسند آئے گا بہت ہی آسان سا نسخہ ہے بنائیں اور فاہدہ اٹھائیں۔ سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فواہد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہ۔ ریوند چینی 100 گرام۔ اسطوخودوس۔50 گرام۔چھلکا تمہ 20 گرام نوٹ فرما لیں کہ تمہ کا صرف چھلکا شامل کرنا ہے بیج نہیں۔ تمام ادویات کا سفوف بنا لیں آپ کی دوا تیار ہے۔ مقدار خوراک۔ ایک گرام دن میں تین بار ہمراہ آب تازہ۔ فواہد ۔بند ناک بند نزلہ کے لیے اکیسر ہے۔ بغیر کسی نقصان کے 10سے 15 منٹ میں بند ناک کھل جاتی ہے بند نزلہ کی چوٹی کی دوا ہے۔ بند نزلہ کی وجہ سے سانس کی تنگی کو دور کرتی ہے اس کے علاوہ سر درد قبض ورم کو دور کرتی ہے ۔جما ہوا نزلہ جو زور لگانے سے بھی خارج نہیں ہوتا فوری پتلا ہو کر خارج ہونا شروع ہو جاتا ہے برسوں کا رکا ہوا پرانا نزلہ بھی کچھ عرصہ متواتر استعمال سے خارج ہونے لگتا ہے۔ اس نسخے کی و...

سفوف شفاء

سفوف شفاء:- ثعلب مصری۔ثعلب پنجہ۔ الائچی خورد۔موصلی سفید ۔مغز اخروٹ ہر ایک 100گرام مغز بادام ۔ مغز خیارین۔ مغز بنولہ۔جیاپوتہ۔ستاور۔اسگند ناگوری ہر ایک 200 گرام کشتہ نقرہ در بہوپھلی 10 گرام،کشتہ فولاد 4 ماشہ،کشتہ صدف مروارید 6 ماشہ  مصری 500 گرام خوراک ایک چمچ صبح و شام ہمراہ دودھ یہ نسخہ معدہ کی اصلاح کر کے خوراک کو ہضم کرتا ہے۔۔۔معدہ کی بہت ساری بیماریوں پر کام کرتاہے۔۔۔بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔۔۔جگر کو تقویت دے کر صالح خون پیدا کرتاہے۔۔۔چند یوم کے استعمال سے چہرہ بالکل انار کی طرح سرخ ہو جاتا ہے۔۔پچکے ہوئے گالوں کو بھر کر سرخی پیدا کرتا ہے۔۔ ایسے لوگ جو کہتے ہیں کہ کھایاپیا لگتا نہیں ہے وہ استعمال کر کے اپنا شکوہ دور کریں۔۔دبلے پتلے کمزور افراد کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے۔۔۔ دماغی کمزوری کا مکمل علاج ہے۔۔۔سوچنے سمجھنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔۔۔دماغی طاقت اس قدر پیدا کرتا ہے کہ سارا دن لکھنے پڑھنے سے تھکاوٹ نہیں ہوتی۔۔۔دماغی کمزوری سے ہونے والے سردرد اور تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے۔۔ دل کا گھبرانا نقاہت اور دل کی کمزوری کو دور کرتی ہے۔۔۔ایسے لوگ جو دل کی کمزوری کی وجہ سے مردانہ قوت میں کمی ک...

حب قبض کشا اور تیزابیت معدہ

فیڈ بیک  استادِ محترم کی دوا واقعی لاثانی ہے ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔حب قبض کشا اور تیزابیت معدہ۔۔۔۔ مصبر سورنجاں شیریں مویز منقہ برابر وزن ادویات کا سفوف بنا کر منقہ شامل کرکے حب نخودی بنا لیں دوگولی نیم گرم پانی سے رات سوتے وقت استعمال کرائیں پرانی سے پرانی قبض ریاح معدہ تیزابیت معدہ دردیں ختم کرنے میں لاثانی دوا ھے مجھے پندرہ بیس سال پرانی قبض تھی۔۔۔۔ بیشمار ادویات استعمال کرتا رہا ہر نئی دوا کچھ دن افاقہ دیتی اس کے بعد ختم۔۔۔۔ مجھے کسی نے کہا کہ پیٹ چھوٹا کرنے کے لئیے تیز گرم پانی پیا کرو۔۔۔۔ میں نے شروع کر دیا۔۔۔ پیٹ تو رتی برابر کم نہ ہوا۔۔۔ البتہ آج چار پانچ ماہ ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ میری قبض ختم ہو چکی ہے۔۔۔ اور الحمد للہ ۔۔۔۔۔ پانچ ماہ سے قبض کی کوئی دوائی نہیں کھائی۔۔۔۔ بس رات سوتے وقت ۔۔۔ دو گلاس تیز گرم پانی پی لیتا ہوں۔۔۔ اور سو جاتا ہوں۔۔۔۔۔

سفوف پین آف نیو

Image
سفوف پین آف نیو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب اللہ پاک آپ سب پر اپنا کرم و فضل فرمائے ہر دکھ درد پرشیانی سے بچائے آمین۔ دوستوں آج کا نسخہ سفوف پین آف کے نام سے آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا جا رہا ہے اس سے پہلے پین آف آہیل کا نسخہ بھی آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا گیا تھا جس کے رزلٹ الحمدللہ توقع سے بھی زیادہ ملے بہت سے دوستوں کے کمنٹ اور تعریفی فون آے پین آف آہیل دردوں کے لیے بے مثال بیرونی علاج ہے بطور مالش  آج آپ کو اندرونی یعنی کھانے والی دوا سے متعارف کروائیں گے ۔ اللہ پاک کے حکم سے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ نسخہ آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔سب سے بڑی بات بغیر کسی سٹیرائڈز کے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے آپ پورے بھروسہ اور اعتماد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں باپرھیز استعمال سے ان شاءاللہ تعالیٰ آپ اس کو مفید و مجرب پائیں گے تو آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔ اجزاء نسخہ۔ اسگندھ ناگوری۔ گوکھرو۔گوند کیکر افریقن بریاں۔سنڈھ۔کمرکس۔کوزہ مصری ۔تمام ادویات برابر وزن۔ شوگر والے مریض کوزہ مصری شامل نہ کریں۔ تمام ادویات باریک پیس کر کپڑ چھان کر ...

شربت املی آلو بخارا+ زرشک شیریں

شربت املی آلو بخارا+ زرشک شیریں السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے ۔ آج گرمیوں کا لاجواب تحفہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر کر رہا ہوں گرمیوں شروع ہوتے ہی گھبراہٹ بے چینی پیاس کی زیادتی پسینے کی کثرت گرمی اور لو کا زیادہ لگنا شروع ہو جاتا ہے ہمارا آج کا نسخہ انہی علامات کے اوپر کامیابی سے کام کرتا ہے آج ہم آپ کو شربت املی آلوبخارہ+زرشک شیریں کا اصل شربت بنانا سکھائیں گے آپ نے بازاری شربت بھی پیا ہو گا اور ایک بار یہ شربت بھی بنا کر استعمال کیجئے گا فرق آپ خود جان جاہیں گئے  سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔ اجزاء نسخہء ۔ املی بغیر نمک والی لیں ۔250 گرام ۔ آلوبخارا خشک دیسی یا ایرانی 250 گرام ۔ زرشک شیریں 125 گرام ۔ پانی 4 کلو چینی 3 کلو ۔ تمام ادویات کو 8 گھنٹے کے لیے بھگو دیں اس کے بعد  جوشاندہ تیار کریں جب ایک دو ابال آ جائیں تو اتار کر پن چھان لیں اور چینی شامل کریں جب شربت ابلنے لگے تو ست لیموں فی لیٹر پیک بوتل ایک گرام کے حساب سے شامل کریں اور جو میل بنے وہ ساتھ ساتھ اتاریں ۔ج...

اکسیر معدہ و جگر۔۔ سکین جگر ،عضلات میں تیزی ،بھوک کی کمی ہاتھ پاؤں کی تلیاں کا جلنا معدہ پہ بوجھ گیس اپھارہ۔۔۔۔ جو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے معدہ و جگر کے مسائل کو ٹھیک کر دیتا اور ورم زخم کینسر معدہ و آنت پہ بھی بہت بہت مجرب بے زر علاج ہے

اکسیر معدہ و جگر اسلام علیکم  دور حاضر میں بڑھتے ہوئے امراض  معدہ و جگر سبب  کثرت فاسٹ فوڈ تیز  مصالہ جات ناقص غذا  بد پرہیزی سے مریض  مستقل طور پہ معدہ و جگر  کے امراض میں مبتلا  ہو چکے ہیں  اور کچھ تو دائمی قبض کے مریض ہو چکے ہیں  وقتی بازاری ادویات سے افاقہ مگر بعد میں مزید مسایل  کا سامنا کرنا پڑھتا ہے فیٹی لیور ، تسکین جگر ، عضلات میں تیزی ، بھوک کی کمی  ہاتھ پاؤں کی  تلیاں کا جلنا معدہ  پہ بوجھ گیس اپھارہ  جیسی امراض تیزی سے بڑھ رہی ہیں  اور انہیں کے ہی سبب ہی آجکل مردانہ زنانہ جنسی امراض و دیگر ہارمون کا بگاڑ شامل ہیں  الحمدللہ رب العالمین حال کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت ہی زبردست نسخہ ترتیب دیا ہے  جو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے معدہ و جگر کے مسائل کو ٹھیک کر دیتا اور ورم زخم کینسر معدہ و آنت پہ بھی بہت بہت مجرب بے زر علاج ہے  نسخہ حاضر خدمت ہے کشتہ فولاد 10 گرام خود کا تیار شدہ ہو  اجوائن دیسی 20 گرام اجوائن خراسانی 20 گرام کرفس 20 گرام انیسون 20 گرام ہریڑہ 20 گرام بہیڑا 20 گرام آ ملہ...

جوارِش شاہی اکسیر معدہ و جگر۔ انیب شاہد

جوارِش شاہی  اکسیر معدہ و جگر اسلام علیکم امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے  ہمارے مظفرگڑھ کا مایہ ناز حکیم صاحب جوکہ انڈیا سے آۓ تھۓ  ماشاءاللہ استادالحکماء  حکیم استاد نورالدین مرحوم رحمۀ اللہ  جنہوں نے 100سال سے زائد عمر پائی ہ میشہ تندرست رہے  ان سے صحت مند رہنے کا راز پوچھاتوفرمایا  میں نے ہمیشہ جوارش شاہی  کثرت سے استعمال کی ہے معدہ کی 90 فی صد امراض کا علاج صرف ایک ہی دواء سے  معدہ کی تکالیف میں مبتلاء افراد کے بہترین  تحفہ امراض معدہ پر میں پہلے بھی اپنے کافی سارے نسخہ جات دے چکا ہوں کیونکہ معدہ ہی انسانی وجود کا وہ اہم ترین اور پہلا آ رگن ہے خوراک جس میں سب سے پہلے جاتی ہے اگر یہی خراب ہوگا تو پھر آ گے  کس طرح دوسرے اعضاء تندرست ہوں گے معدہ وامعاء کا درد  بے چینی  ریاح گیس  تبخیر معدہ  قبض  پتھری گردہ ومثانہ  سوداوی  خارش منہ سے بدبو کا آنا  یورک ایسڈ  بواسیر پیشاب کی زیادتی  روزہ رکھ کرسونے کے بعد احتلام بھوک کی کمی کا بہترین  علاج ہے مدر حیض ہے ایسا سر درد ...

اکسیر دھات ، جریان احتلام مثانے کی کمزوری

اکسیر دھات ، جریان احتلام مثانے کی کمزوری  اسلام علیکم امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے اچھا آ ج کا نسخہ خاص طور پر جن لوگوں کو پیشاب کرنے کے بعد  منی کے قطرے آ تے یا پہلے قطرے آ تے ہیں ان کے لیے اکسیر اعظم ہے  یہ ایک ایسی بیماری ہے انسان کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کردیتی ہے لیکن ان شاءاللہ اس نسخہ کے استعمال سے مکمل طور پر صحت یاب ہوجاءیں گے  کثرت احتلام  اب احتلام کی بھی آ گےاقسام ہیں زیادہ تر نیند کی حالت میں خواب آ نے کی وجہ سے ہوتا ہے اور آجکل کے لوگوں کو بغیر خواب کے احتلام ہوجاتا ہے اس کی وجوہات یہ ہیں جو لوگ بچپن میں ہی مشت زنی کرنا شروع کر دیتے ہیں  ان کا مثانہ  اس قدر کمزور ہو جاتا ہے  وہ تھوڑی سی بھی طاقت کو کنٹرول نہیں کر سکتا ایسے لوگوں کا زیادہ تر تو مادہ منویہ پیشاب کرتے وقت پہلے یا بعد میں نکل جاتا ہے  یا پھر رات کو سوتے ہیں تو بغیر خواب کے صبح جب اٹھتے ہیں تو کپڑے خراب ہوتے ہیں  ایسے لوگ زیادہ تر بچپن کی غلط کاریوں کے سبب اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں  مردانہ کمزوری میں مبتلا مریض 100% اس بیماری میں مبتلا...

اکسیر گردہ۔ حکیم انیب شاہد

اکسیر گردہ راز کی بات  اسلام علیکم امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے گردے ہمارے جسم کا سب سے اہم عضو ہیں گردے خون کی صفائی کرتے ہیں   خون میں موجود اضافی سیال اور کچرے کو فلٹر کر کے خارج کرتے ہیں گردوں کے افعال کے متاثر ہونے سے یہ کچرا جسم میں جمع ہوتا رہتا ہے جو کہ کئ بیماریوں کا سبب بنتا ہے پاکستان میں ہر سال لاکھوں افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں گردوں کی سوزش اور گردوں کے فیل ہونے کی  کئ وجوہات ہیں جن میں درج ذیل زیادہ قابل ذکر ہیں   گردوں کی پتھری،  پانی کم پینا،  کولڈ ڈرنکس قور فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال،  شراب نوشی، انڈے زیادہ کھانا،   نیند کی کمی،  پین کلر ادویات کا  استعمال، اینٹی بائیوٹک ادویات، نمک اور چینی کا زیادہ استعمال،  یورک ایسڈ،بلڈ پریشر،  شوگر اور موٹاپہ،  آرام طلبی،  سگریٹ نوشی،  نشہ آور ادویات کا استعمال کرنا وغیرہ ہے نسخہ حاضر خدمت ہے : کلونجی 10گرام نوشادر 20 گرام قلمی شورہ 10 گرام خارخشک20گرام خولنجاں 10 گرام گوگھرو 30 گرام زنجبیل 10 گرام عود بلسان 10 گرام ہلدی 20 ...

اکسیر نزلہ وزکام اور کیرا

اکسیر نزلہ وزکام اور کیرا اسلام علیکم امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے  کیرا نزلہ زکام کے لیے اکسیر خاص نسخہ حاضر خدمت ہے: پوست ہلیلہ زرد ۔پوست بلیلہ۔ آملہ۔ ہلیلہ سیاہ بریاں ۔ اسطوخدوس ۔ فلفل دراز۔ زنجبیل۔ دم الاخوائن ہر ایک 20 گرام ۔فلفل سیاہ 10 گرام  سب ادویہ کا سفوف بنا لیں  آدھا کلو چینی کا قوام تیار کر مزکورہ سفوف ملا لیں معجون تیار ہے  خوراک ۔3 گرام صبح و شام کھانے کے بعد  دائمی نزلہ وزکام کےلیے لاجواب چیز ہے  اگر دائمی کیرا کی وجہ سے اعصابی کمزوری ہوگئی ہو تو پھر اس معجون میں 20 تولہ مغز بادام اور ڈیڑھ تولہ ازراقی مدبر باریک کر کے ملا لیں  دعا گو آ پ کا اپنا دوست حکیم حافظ محمد انیب شاہد

امراض معدہ کیلئے :-یہ نسخہ میرا عرصہ دراز سے مجرب رہا ہے

امراض معدہ کیلئے :- یہ نسخہ میرا عرصہ دراز سے مجرب رہا ہے ، الحمدللہ جس کو بھی تیار کر کے دوا دی ہے وہ اللہ رب العزت کی رحمت سے صحت مند وتندرست ہوگیا ہے  اسلام علیکم اجزاء :- سنامکی صاف کی ہوئی 20 گرام سونٹھ 20 گرام ہریڑہ 20گرام بہیڑہ  20 گرام تربد سفید 20 گرام گرام سماق دانہ 20 گرام زیرہ سیاہ 20  گرام کالانمک 10 گرام زیرہ سفید 20 گرام کلونجی 20 گرام انار دانہ 20 گرام ترکیب :- سب کو موٹا موٹا پیس  لیں. خوراک :- استعمال نصف سے ایک چمچ چاۓ والا 3 ٹائم   کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے فوائد :- قبض گیس اپھارہ معدہ کی گرانی، تیزابیت ،  پٹ،  درد، سستی،  بیچینی کام میں دل نہ لگنا،  کھانا کھانے کے بعد مقام معدہ پر بوجھ دل گھبرانہ،  متلی سی کیفیت ہونا،  معدہ سے بخارات دماغ کی طرف منتقل ہونا جس کی وجہ سے آدھے سر میں شدید درد ہونا،  قبض کی وجہ سے گیس بننا ٹانگوں میں درد ہونا،  ان تمام تر امراض میں مفید ہے. بفضل خدا فائدہ ہوگا ان شاءاللہ دعا گو آ پ کا اپنا دوست حکیم حافظ محمد انیب شاہد